16/08/2026
جناب محمد لطیف عاطف صاحب گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول اوکاڑہ میں انتظامی ذمہ داریاں احسن انداز میں سر انجام دے رہے تھے ان کے دورے انتظام میں ادارے کی تعلیمی انتظامی اور ہم نصابی امور میں بہتری کے لیے خصوصی کاوشیں کی گئی
ان کی قیادت میں سکول کے تعلیمی ماحول کو مزید مضبوط بنانے اور طلبہ کی تعلیمی اور اخلاقی تربیت پر خصوصی توجہ دی گئی
جناب محمد لطیف عاطف صاحب نہ صرف ایک فرض شناس اور باصلاحیت ماہر تعلیم کے طور پر معروف تھے بلکہ تلاوت قرآن مجید اور قرآن فہمی میں بھی منفرد مقام رکھتے تھے ان کی خوبصورت اور پرسوز آواز میں تلاوت قرآن مجید سننے والوں پر خاص اٹر چھوڑتی تھی ان کی شخصیت میں انتظامی صلاحیت، تدریسی تجربہ، خوش اخلاقی اور دینی و اخلاقی وابستگی نمایاں تھی
الوداعی تقریب میں شرکاء نے جناب محمد لطیف عاطف صاحب کی تعلیمی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ان کی قیادت میں ایک طویل عرصے کے بعد گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول اوکاڑہ کا میٹرک 2026 کا رزلٹ ساہیوال بورڈ کے رزلٹ سے اوپر رہا اور سولر سسٹم کو فعال بنانے کے لیے گرین میٹر کا لگوانا جس سے بجلی کے بھاری بھرکم بلوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے
شرکاء نے ان کی پیشہ وارانہ دیانتداری، تعلیمی خدمات، حسن اخلاق اور ادارے کے لے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایک اچھے منتظم کی L.P.R/Retirement ایک ملازمت کا اختتام نہیں بلکہ ایک یادگار تعلیمی سفر کا اختتام ہوتی ہے جس کے اثرات آنے والی نسلوں تک باقی رہتے ہیں
یاد رہے جناب محمد لطیف عاطف صاحب 29-07-2026 کو LPR پر چلے گئے