24/05/2026
محترم والدین ۔۔
السلام علیکم!
آپ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ
اربٹ سکول اینڈ کالج نوشہرہ برابچ
عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے سلسلے میں
پیر، 25 مئی سے ہفتہ، 30 مئی تک
بند رہے گا۔
باقاعدہ کلاسز اور تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ
پیر، 1 جون سے
شروع ہوں گی۔
سب کو عید مبارک!
پرنسپل
اربٹ سکول اینڈ کالج نوشہرہ برانچ
26/03/2026
دعوت نامہ
برائے سالانہ تقریب
محترم والدینِ کرام!
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
انتہائی مسرت کے ساتھ آپ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ دی آربٹ سکول اینڈ کالج کا سالانہ پروگرام بروز پیر، 30 مارچ 2026 بوقت صبح 9 بجے منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس تقریب کا مقصد طلبہ کی تعلیمی، تخلیقی اور غیر نصابی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔
آپ کی شرکت ہمارے لیے باعثِ عزت ہوگی اور اس سے طلبہ کی حوصلہ افزائی میں بھی اضافہ ہوگا۔
📅 تاریخ: بروز پیر، 30 مارچ 2026
⏰ وقت: صبح 9 بجے
📍 مقام: دی آربٹ سکول اینڈ کالج
پروگرام میں مختلف دلچسپ سرگرمیاں شامل ہوں گی، جن میں تقاریر، ملی نغمے، ٹیبلوز اور دیگر شاندار پرفارمنس شامل ہیں۔
لہٰذا آپ سے گزارش ہے کہ اپنی مصروفیات میں سے وقت نکال کر اس بامقصد تقریب میں ضرور شرکت فرمائیں۔
آپ کی آمد ہمارے لیے باعثِ فخر ہوگی۔
والسلام
انتظامیہ
دی آربٹ سکول اینڈ کالج
11/03/2026
الوداعی اور خوش آمدید پارٹی کے خوبصورت لمحات۔
اساتذہ کرام اور طلبہ کا ایک یادگار گروپ فوٹو، جہاں سینئر طلبہ کو محبت بھری رخصتی دی گئی اور نئے آنے والے طلبہ کو خوش آمدید کہا گیا۔
یہ یادیں ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی۔