Government Higher Secondary school No 2 Nowshera Cantt.

Government Higher Secondary school No 2 Nowshera Cantt.

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Government Higher Secondary school No 2 Nowshera Cantt., Education, Near Shobra Chock Bus Stand Gt Road Nowshera cantt, Nowshera.

29/07/2025

جینکو بورڈونہ ٹاپ کڑل
او ھلکان اوس ہوم ٹک ٹاک کی پردو جینکو تہ کمنٹونہ کئ وائی پلیز پہ خپلہ مرئ زما نوم اولیکہ کنہ

آئی شرمیدلو

Photos from Government Higher Secondary school No 2 Nowshera Cantt.'s post 29/07/2025

گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 نوشہرہ کینٹ

29/07/2025

اسلام علیکم سکول کے اساتذہ کی تربیت اور پڑھائی سے کتنے فیصد لوگ مطمئن ہیں راہنمائی فرمائیں جزاک اللّہ!!!

29/07/2025

گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر 2 نوشہرہ کینٹ
جماعت نہم رزلٹ آرٹس گروپ

08/08/2024

میں تمام طلبہ وطالبات اور اس کے والدین کو9th.10th کے سالانہ امتحانات کے کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ھوں۔۔۔
#ایڈمن

08/08/2024

پشاور بورڈ ٹاپر نے پشتون کمیونٹی کو ایک شاندار پیغام دیا جہاں برقع کو خواتین کے حقوق کی خلاف ورزی سمجھا جاتا ہے یقینی بنائیں کہ برقع آپ کے سفر میں رکاوٹ نہیں ہے۔
✊🇵🇰♥

08/08/2024

نالائقوں کی نالائقی ملاحظہ کریں۔۔۔ دی خیبر اسلامک ماڈل سکول اکبرپورہ کی بچی نے 1172 نمبرات لئے ہیں جبکہ مردان بورڈ 1171 پر ٹاپ ہوا ہے لیکن کمز اکبرپورہ کی یہ بچی ٹاپ تھری میں بھی جگہ نا بنا سکی۔۔۔۔ یہ یا تو سراسر ظلم و نانصافی ہے اور یا نالائقی کی انتہا۔۔۔۔!!!!

07/08/2024

تاریخ کے آیئنہ سے... گورنمٹ ہائی اسکول نمبر 2 نوشہرہ جو کہ اوائل سالون میں'ویدک گرلز اسکول' نوشہرہ کے نام سے تعمیر ہوا تھا

پرانی بلڈنگ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر۲ نوشہرہ کینٹ کے سامنے والی دیوار پہ جنوبی جانب کھڑکی کے ساتھ نصب ایک یاداشتی کَتبہ کے مطابق اس اسکول بلڈنگ کا سنگِ میل 1929 جولائی 29 کو رکھا گیا اور آر۔ایس جی۔آر رام چند رئیس رسالپور نے نوشہرہ کینٹ میں لڑکیوں کیلیے 'ویدک گرلز اسکول' کے نام سے بناے جانے والے اسکول کی تعمیر کیلیے2000 روپے عطیہ کئیےتھے۔
اگر تاریخ کا مطالعہ کیا جاے تو ہندووں نے لڑکیوں کی بنیادی تعلیم اور خصوصی طور پہ مذہبی تعلیم کے حصول کیلیے برصغیر پاک و ہند میں گرلز اسکول قائم کیے گیے تھے اور اس قسم کی سرگرمیوں میں علاقہ کے صاحب توفیق لوگ تعاون کرتے تھے۔ Vedic یا Vedas جو کہ سنسکرت زبان کہلاتی ہے، اس نام سے برصغیر پاک و ہند میں متعدد گرلز اسکولز کھولے گیے تھے جو کے آج بھی انڈیا میں موجود ہیں اور انکا مقصد لڑکیوں میں مذہبی تعلیم کو فروغ دینا تھا۔ تاریخ کے مطابق ان ادوار میں ایسے اسکول قائم کرنے کا بنیادی مقصد ہندو لڑکیوں کو تعلیم دینا تھا، گمان یہی کیا جاتا ہے کہ جی۔آر رام چند رئیس نے بھی اسی سلسلے میں نوشہرہ میں 'ویدک گرلز اسکول' کی بنیاد رکھی۔ اس پرانی بلڈنگ کے ایک کونے میں ہندووں کی پوجا کرنے کی جگہ بھی تھی جسے دیکھ کر اکثر لوگ کہتے تھے کہ یہ بلڈنگ پہلے ہندووں کا مندر تھا جس سے میں متفق نہیں کیونکہ بلڈنگ کا اسٹرکچر کسی لحاظ سے بھی ہندووں کےمندر جیسا نہیں۔
میرے خیال میں یہ پوجا پاٹ والی جگہ یقینن اسکول میں لڑکیوں کو مذہبی پوجا پاٹ سکھانے کی جگہ تھی۔ 'ویدک گرلز اسکول' میں سنسکرت لکھنا پڑھنا، اور مذہبی زبان کے پڑھانے کے ساتھ ساتھ پوجاپاٹ ، مذہبی طریقے سکھانے پر توجہ دی جاتی رہی ہوگی۔ دراصل ہندووں کی مذہبی کتب سنسکرت زبان میں ہیں، اسوقت کی ضرورت کے مطابق تعلیمی ضرورتیں صرف اسی سطح تک ہی تھیں کہ لڑکیاں پڑھنا لکھنا سیکھ جایں، مذہبی کتب پڑھنا سمجھنا، پوجا پاٹ کے طریقے اور ہندو مذہب کی تعلیم حاصل کریں ۔ اسی مقصد کیلیے اس پرانی بلڈنگ کے صحن میں پوجا کرنے کی جگہ بنایی گئی ہو گی ۔ اس بات سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے اسکول صرف نوشہرہ میں ہندووں کی لڑکیوں کی تعلیم کیلیے قائم کیا گیا تھا اور یقینن نوشہرہ کی رہائشی مسلمان لڑکیاں اس میں نہیں پڑھتی ہونگی۔
خوشحال کالونی میں اسی ویدک گرلز اسکول کے ہاسٹل کی بلڈنگ تھی جہاں دور کے علاقوں سے آیی اسٹوڈنٹ اور، استاتذہ کو رہایش دی جاتی، بعد میں لڑکیوں کا گورنمںٹ گرلز ہایی اسکول خوشحال کالونی والی پرانی ہاسٹل بلڈنگ میں بنا دیا گیا اور گذشتہ کئی دہایوں سے اس پرانی بلڈنگ کو گورنمنٹ بوائز ہای اسکول نمبر۲ سے پہچانا جاتا ہے اور صرف یہی ایک کتبہ ہی رہ گیا جو کہ کسی زمانہ میں نوشہرہ کینٹ میں 'ویدک گرلز اسکول' کے ہونے کا پتہ دیتا ہے۔
یہ پرانی بلڈنگ نوشہرہ کا قیمتی تاریخی اثاثہ تھی۔ گزشتہ دھایوں میں یہ پرانی بلڈنگ بہت خستہ حال ہو گئی اور کسی حادثہ سے بچنے کی غرض سے اسکول کو نئی بلڈنگ دھوبی گھاٹ میں شفٹ کر دیا گیا ۔ گذشتہ سالوں میں اس پرانی اسکول بلڈنگ کو توڑ کر کینٹونمنٹ بورڈ نوشہرہ نے اسکی جگہ پبلک پارکنگ بنا دی ہے ۔
ازقلم ایڈمن
Government Higher Secondary school No 2 Nowshera Cantt.

Photos from Government Higher Secondary school No 2 Nowshera Cantt.'s post 09/07/2024

Send by member The Student of Government Higher Secondary school No 2 Nowshera Cantt.
سب بھاٸی میرے لیٸے ایک برابر ہے ۔لیکن یہ میرا بھاٸی ہونے کے ساتھ ساتھ میرا ایک بہت اچھا دوست بھی تھا میری ذیادہ تر چیر چار مزاق اس بھاٸی کے ساتھ ہی ہوتی تھی 23.06.2019 اتوار کے دن سے لیکر 26.062019 بدھ کے دن تک موت سے جنگ کرتا رہا اور جیتی ھوٸی جنگ ہار گیا اور بدھ کے دن وفات ہوگیا۔ ہم سے بچھڑے روح اللّه بھائی کو چھ سال گزر بھی گئے لیکن آج تک یقین نہیں ہوتا بھائی شاید آج بھی کال کر لے سب دوستوں سے التجإ ہے دعا کریں کہ اللہ میرے بھاٸی کی مغفرت کرے اور اسکو جنت میں اعلی مقام عطإ فرما دے آمین ثمہ آمین۔

31/12/2023

خیبرپختونخواہ حکومت نے سردیوں کی چھٹیوں میں اضافہ کردیا
صوبے کے تمام سکولوں میں یکم جنوری سے 7جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی نوٹیفکیشن جاری.

23/11/2023

نوشہرہ کے ڈاکٹر محمد اسحاق صاحب وفات پاچکے ہے. مرحوم کی نماز جنازہ آج بروز جمعرات بوقت بعد نماز ظہر 2بجے نورگل بابا قبرستان میں ادا کی جائے گی.
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے.
23/11/2023
مرحوم ڈاکٹر اسحاق صاحب گورنمٹ ہائی سکول نمبر 2 میں استاد بھی تھے.

Want your school to be the top-listed School/college in Nowshera?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Near Shobra Chock Bus Stand Gt Road Nowshera Cantt
Nowshera