Mulana Abdul Majeed Haqqani

Mulana Abdul Majeed Haqqani

Share

خیرکم من تعلم القرآن و علمہ
تم میں سب سے بہتر وہ لوگ ہیں جو قرآن کا علم حاصل کریں اور دوسروں کو اس کی

19/11/2023

سائنس کی نظر میں 😥
تدفین کے ایک دن بعد یعنی ٹھیک 24 گھنٹے بعد انسان کی آنتوں میں ایسے کیڑوں کا گروہ سرگرم عمل ہو جاتا ہے جو مردے کے پاخانہ کے راستے سے نکلنا شروع ہو جاتا ہے،
ساتھ نا قابل برداشت بدبو پھیلنا شروع کرتا ہے،
جوکہ در اصل اپنے ہم پیشہ کیڑوں کو دعوت دیتے ہیں۔

یہ اعلان ہوتے ہی بچھو اور تمام کیڑے مکوڑے انسان کے جسم کی طرف حرکت کرنا شروع کر دیتے ہیں اور انسان کا گوشت کھانا شرو ع کر دیتے ہیں۔

تدفین کے 3 دن بعد سب سے پہلے ناک کی حالت تبدیل ہونا شرو ع ہو جاتی ہے۔
6 دن بعد ناخن گرنا شرو ع ہو جاتے ہیں۔
9 دن کے بعد بال گرنا شرو ع ہو جاتے ہیں۔
انسان کے جسم پر کوئی بال نہیں رہتا اور پیٹ پھولنا شروع ہو جاتا ہے۔
17 دن بعد پیٹ پھٹ جاتا ہے اور دیگر اجزاء باہر آنا شرو ع ہو جاتے ہیں۔
60 دن بعد مردے کے جسم سے سارا گوشت ختم ہو جاتا ہے۔ انسان کے جسم پر بوٹی کا ایک ٹکڑا باقی نہیں رہتا۔
90 دن بعد تمام ہڈیاں ایک دوسرے سے جدا ہونا شرو ع ہو جاتی ہیں۔
ایک سال بعد ہڈیاں بوسیدہ ہو جاتی ہیں،
اور بالآخر جس انسان کو دفنایا گیا تھا اس کا وجود ختم ہو جاتا ہے ۔۔۔۔۔۔
۔
تو میرے دوستوں غرور، تکبر، حرص، لالچ، گھمنڈ، دشمنی، حسد، بغض، جلن، عزت، وقار، نام، عہدہ، بادشاہی،
یہ سب کہاں جاتا ہے؟
سب کچھ خاک میں مل جاتا ہے

انسان کی حیثیت ہی کیا ہے؟
مٹی سے بنا ہے، مٹی میں دفن ہو کر مٹی ہو جاتا ہے۔
پانچ یا چھ فٹ کا انسان قبر میں جا کر بےنام ونشان ہو جاتا ہے۔۔۔
دنیا میں اکڑ کر چلنے والا،
اپنے آپ کو طاقت ور سمجھنے والا
دوسروں کو حقیر سمجھنے والا
دنیا پر حکومت کرنے والا
قبر میں آتے ہی اس کی حیثیت، صرف "مٹی" رہ جاتی ہے

لہٰذا انسان کو اپنی ابدی اور ہمیشہ کی زندگی کو خوبصورت اور پرسکون بنانے کے لئے ہرلمحہ فکر کرنی چاہیئے،
اللہ کو یاد کرنا چاہیئے،
ہر نیک عمل اور عبادت میں اخلاص پیدا کرنا چاہیئے
اور
خاتمہ بالخیر کی دعا کرنی چاہیئے۔۔۔!
اللہ تعالیٰ مجھے اور آپ سب کو عمل کی توفیق عطا فرمائے اور ہمارا خاتمہ ایمان پر کرے اور کلمہ طیبہ نصیب کرے آمین 😢😭

18/11/2023

وہ جوعیب دیکھ کربھی نفرت نہیں کرتا۔۔وہ جوخطاؤں پر بھی پکڑ نہیں کرتا۔۔وہ جو نافرمانیوں پربھی دعائیں رد نہیں کرتا۔۔
وہ جس کاہونا تنہائی میں بھی کافی ہے۔۔
وہ جوبندے کی سسکیوں کابھی ساتھی ہے
وہ جسکی محبت کےآگے ہرمحبت ناقص ہے۔۔
۔وہ جسے منانے کےلیے ایک ندامت کاآنسو کافی ہے۔۔
وہ جوہمیشہ سےباقی ہے
وہی اللہ ہے۔۔۔
وہی محبت ہے۔❤
Mulana Abdul Majeed Haqqani

13/11/2023

آج سے 100 سال بعد، مثال کے طور پر2123میں ہم سب اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کے ساتھ زیر زمین ہوں گے۔ ہمارے گھروں میں اجنبی رہیں گے۔ ہماری جائیداد اجنبیوں کی ملکیت ہوگی۔ وہ ہمیں یاد بھی نہیں کریں گے۔ ہم میں سے کتنے اپنے دادا کے والد کے بارے میں سوچتے ہیں؟ ہم اپنی نسلوں کی یاد میں تاریخ کا حصہ بن جائیں گے، لوگ ہمارے نام اور شکلیں بھول جائیں گے۔ اس وقت ہمیں احساس ہوگا کہ سب کچھ حاصل کرنے کا خواب کتنا جہالت اور ناقص تھا۔ ہم ایک اور زندگی مانگیں گے کہ اسے صرف نیک اعمال میں گزاریں، لیکن بہت دیر ہو چکی ہوگی۔ ہمارے پاس اب بھی وقت ہے۔ نیک اعمال کریں اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے۔ اللہ ہم سب کے لیے آسانیاں پیدا کرے۔ آمین.

Want your school to be the top-listed School/college in Nowshera?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address


Nowshera Kalan Nawe Kali
Nowshera