Physics, Maths with Farhan Qurashi

Physics, Maths with Farhan Qurashi

Share

Here you will get complete knowledge of Physics, maths shortcut, tricks and notes for Mdcat and Ecat.

07/06/2025

عید الاضحیٰ مبارک 🌙🕋✨
اللہ تعالیٰ آپ کی قربانی کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے،
یہ عید آپ کے لیے خوشیوں، محبتوں اور برکتوں کا پیغام لائے۔
آپ اور آپ کے اہلِ خانہ کو عید الاضحیٰ بہت بہت مبارک ہو۔

عید مبارک! 💐

06/06/2025

تکبیرات۔

04/06/2025

📚 ہوم ٹیوشن اور آن لائن کلاسز - نوشہرہ 📚

✨ اپنی پڑھائی کو بنائیں آسان اور مؤثر! ✨

✅ جونیئر کلاسز کے لیے خصوصی تدریس:

9th، 10th
فرسٹ ایئر، سیکنڈ ایئر
📘 تمام مضامین کی مکمل تیاری

🏠 گھر پر یا آن لائن کلاسز کی سہولت
📈 انفرادی توجہ اور بہترین نتائج کی ضمانت

📞 رابطہ کریں:
کال یا واٹس ایپ
0345-1954306

14/05/2025
28/04/2025

میٹرک امتحان سے فارغ اور کالج میں جانے والے طلباء کیلئے بطور استاد میرے چند راہنما جملے۔۔۔!

میٹرک سے فارغ ہونے والے طلباء انشاءاللہ ستمبر کے وسط میں کالج میں قدم رکھینگے،
میٹرک ریزلٹ کے بعد پورا ایک مہینہ آپکی بھاگ دوڑ میں لگ جائیگا، پہلی بار آپ اپنے ایڈمیشن کے لئے خود بھاگ دوڑ کرینگے،

اس سے پہلے آپکے والدین نے آپکا ہاتھ تھام کر آپکو سکول میں داخل کروایا تھا۔۔
جب آپ کو دائیں اور بائیں ہاتھ میں فرق بھی معلوم نہیں تھا،

میٹرک تک آپکے والدین نے ایک دوسرے سے معلوم کر کے آپکو بہتر سے بہترین سکول میں پڑھانے کی پوری کوشش کی،

والدین نے خود پر سختی گزار کر آپکو میٹرک میں کامیابی دلانے کی پوری کوشش کی۔۔۔

سکول اساتذہ اور کالج کے اساتذہ میں بھی بہت فرق ہوتا ہے، سکول میں پابند ماحول کی وجہ سے اساتذہ بھی پابند رہتے ہیں، وقت پر سلیبس مکمل کرانا، ڈائری میں ہوم ورک دینا، ویکلی ٹیسٹ کا ریزلٹ والدین کو میسج کرنا ، منتھلی ٹیسٹ کے ریزلٹ میں والدین کو بلانا اور سکول کے فائنل ایگزیم میں فیل ہونے کا ڈر وغیرہ۔۔۔ بہت سی پابندیاں آپکو پڑھنے پر مجبور کرتی ہیں،

ساتھ ساتھ آپ چھوٹے ہوتے ہیں ، تو ماں باپ اور اساتذہ سے ڈانٹ بھی ملتی رہتی ہے، سو آپ تمیز کے دائرے سے بھی باہر نہیں نکل سکتے، مگر۔۔۔

مگر اب آپ کالج میں جانے والے ہیں ، ہوشیار رہئیے گا ۔۔۔۔!

کالج میں اچھے برے کالج نہیں ہوتے، مگر آزاد ماحول کی وجہ سے کچھ کالجز کا ماحول آوٹ آف کنٹرول ہوتا ہے،

پیارے بچو۔۔۔! یہ نہ ہو کالج کے آزاد ماحول میں آپ اتنے مشغول ہوجائیں کہ پڑھائی آپ سے رہ جائے، یا آپ سے اللہ نہ کرے لوفر۔لفنگا انسان بن جائے،

یا آپ غلط دوستوں کی صحبت میں نسوار، سگریٹ نوشی کی لعنت میں پڑ جائیں، کیونکہ اس عمر میں معمولی سی لاپرواہی آپکی عمر بھی کی تباہی اور ناکامی کیلئے کافی ہے۔۔

مارکس کم زیادہ آسکتے ہیں، یہ آپکی محنت اور ذہنی صلاحیت پر منحصر ہے، مگر آپ کو اپنے کردار سے غافل نہیں رہنا چاہئے، ہمارے ایک ہیڈماسٹر صاحب نے اسمبلی میں ہمیں ایک نصیحت کی تھی، کہ آپ ہر وقت باوضو رہیں، آپ سے نہ گناہ سرزد ہوگی نہ آپ بد کردار ہونگے، اس وقت سے اب تک ہر وقت خود کو وضو میں رکھنے کی کوشش کرتا ہوں، اور اسکے بہت سے فوائد بھی ہیں،
آپ بھی باوضو رہیں، تاکہ برائی قریب بھی نہ آئے،

اس طرح میں بچوں کو ایک نصیحت ضرور کرتا ہوں کہ آپ اپنے لئے اپنے رب سے خوب دعا مانگا کریں، اپنے لئے ہدایت مانگے، ماحول اور معاشرے کے شر سے اپنے لئے حفاظت کی دعا کریں، اپنی کامیابی کیلئے اللہ سے دعا کیا کریں، اور اپنی عادات میں اچھی عادتوں کا اضافہ کرتے رہیں، اور دوسروں کی بری عادتوں کو قریب نہ آنے دیں، یہ اسلئے ضروری ہے کہ دعا ضرور قبول ہوتی ہے، اور اپنے لئے ہدایت مانگنا ، اسکی قبولیت میں کوئی شک نہیں۔۔۔!

میٹرک کے بعد چھوٹے چھوٹے بچوں کو۔پڑھانے سے میں نے اپنی ٹیچنگ مئی 2005 میں شروع کی اور اسکے بعد اب تک ٹیچنگ سے براہ راست واسطہ ہونے کی وجہ سے طلباء کی نفسیات سے پوری طرح واقف ہوں، میں ایک طالب علم کو دیکھ فیصلہ کرسکتا ہوں کہ اسکی اکیڈیمک کس وجہ سے خراب ہے ، ہر طرح کے سکول اور کالجز کے طلبہ سے واسطہ رہا، کسی نے مشورہ مانگا تو کسی سے میں نے معلوم کیا ، اور یوں میں اس قابل ہوا کہ آج بطور استاد ایک بچے کیلئے بہتر بات اس پلیٹ فارم پر لکھ سکتا ہوں،

لہذا اپنے اس تجربہ کی بنیاد پر کالج میں جانے والے طلبہ سے گزارش ہے، کہ وقت ضائع نہ کریں،
کالج میں ایف۔ایس۔سی سیشن کا دورانیہ چھ ماہ سے زائد نہیں ہوتا۔۔۔ ابھی آپ دوستوں کے ساتھ کالج کے مست ماحول میں مشغول ہونگے کہ سیشن گزرا ہوگا، اور پھر گھر میں بیٹھ کر یہ ساری تیاری آپ سے نہیں ہوپائیگی،

گھر پر تین گھنٹے کا ایک سٹڈی شیڈول بنائیں، اور ہر سبجیکٹ کو روزانہ وقت دیا کریں، تاکہ سال کے آخری دو ماہ کیلئے بوجھ باقی نہ ریے،
کوئی سبجیکٹ مشکل نہیں ہوتا ، اور نہ کوئی سبجیکٹ بغیر وقت دئیے آسان ہوتا ہے، ، ہر سبجیکٹ کو وقت دینا ضروری ہے،
کالج کونسا اچھا ہے، سرکاری کالجز سب اچھے ہیں۔۔ یا نجی کالجز میں کسی اچھے کالج کا انتخاب کریں۔۔

ہمارے ساتھ اس پیج پر جڑے رہئیے کیونکہ میں ہر فالور کو تو جانتا نہیں مگر میری کوشش اور خواہش ہے کہ یہ پیج طلباء اور والدین کے لیے ایک بہترین اور مفید پلیٹ فارم کے طور پر استعمال ہوتا رہے، کیونکہ یہ ایک صدقہ جاریہ بھی ہے،
اللہ تعالٰی تمام طلباء کو اپنے نیک مقصد میں کامیاب کرے، اور والدین اور اساتذہ کا نام روشن کرے، آمین

Farhan Qureshi
Mphil Physics
Physics, Math Tutor

Photos from Physics, Maths with Farhan Qurashi's post 24/04/2025

DATE SHEET HSSC (11th & 12th Class) ANNUAL-I EXAMINATION-2025

12/01/2025

ہم اپنے ہوم ٹیوشنز کے طلباء کو ای۔شیٹس سے لیکر حالیہ ماڈل پیپرز تک اور ہر سبجیکٹ کے SLO بیسڈ بیشمار سوالات بمع جوابات دینگے۔۔۔!

مزید معلومات اور راہنمائی کیلئے رابطہ کریں
CALL OR WHATSAPP US: +92345-1954306

12/01/2025

مزید وقت ضائع کئے بغیر ہم سے اپنے بچے کی بورڈ ایگزیم کی نامکمل تیاری مکمل کروائیں۔۔ وہ بھی SLO بیسڈ پیٹرن کے عین مطابق۔۔!

12/01/2025

حالیہ بورڈز سربراہان کی میٹنگ میں ایک بار پھر متفقہ فیصلہ دہرایا گیا کہ میٹرک بورڈ ایگزیم 5 مارچ سے ہی شروع ہوگا۔

09/11/2024

9th November, Iqbal day

07/08/2024

خیبر پختونخواہ تعلیمی بورڈذ میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کل بروز جمعرات 8 اگست وزیر اعلیٰ ہاؤس خیبر پختون خواہ ہاؤس میں کیا جائے گا. جس میں پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء وطالبات میں انعامات تقسیم کی جائے گی. وزیر اعلیٰ تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے۔

Want your school to be the top-listed School/college in Nowshera?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address


Nowshera Khyber Pakhtunkhwa
Nowshera
24110