Jamaat-e-Islami Dagbehsud

Jamaat-e-Islami Dagbehsud

Share

Jamaat is an Islamist political party, based in Pakistan, successor to Jamaat-e-Islami founded in colonial India in 1941.

Its objective is to transform Pakistan into an Islamic state, governed by Sharia law, through a gradual legal, and political process.

26/06/2022

عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ البدري مرفوعا: إن آخِرُما أَدْرَكَ النَّاسُ مِنْ كَلَامِ النُّبُوَّةِ الْأُولَى إِذَا لَمْ تَسْتَحِ فَافْعَلْ مَا شِئْتَ.
ابو مسعود بدری‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے کہ لوگوں نے (سابقہ) انبیاء کرام کی تعلیمات شے یہ بات حاصل کی: کہ جب تجھے شرم نہ رہے جو جی میں آئے کر۔
السلسلۃ الصحیحتہ

26/06/2022

عن ابن مسعود رفعه: « اتَّقُوا اللهَ وَصِلُوا أَرْحَامَكُمْ ».
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے مرفوعا بیان کیا کہ اللہ سے ڈر جاؤ اور رشتہ داریوں کو ملاؤ

26/06/2022

عن محمد بن جحادة عن رجلٍ عن زميلٍ لَه من بني العنبر عَن أبيه وكان يُكـنى أبَا المنتفـقِ قال : أَتيتُ مكـةَ فسألتُ عن رسولِ الله ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌فقَالوا : هو بعرفـة . فأَتَيْتُه فذهبتُ أَدْنُوْ مِنه فَمَنعُـوني فقـال : « اُتركوه »،
فدنوتُ منْه حتى إذا اخْتَلفتْ عنقُ راحلتِهِ و عنقُ راحلتِي فقلتُ : يا رسول الله نَبئني بما يُباعدني مِن عذابِ اللهِ ويدخلنِيَ الجنةَ . قال : « تعبدُ وفي رواية:أُعبدِْ اللهَ ولا تشركْ به شيئاً ، وتقيمُ الصلاةَ المكتوبة ، وتؤَدي الزكاةَ المفروضة ، وتصومُ رمضانَ وتحجُّ وتعتمرُ ، وانظرْ ما تحبُ مِن الناسِ أنْ يأتُوه إليكَ فافْعَلْه بهِم ، ومَا كَرهتَ أن يأتُوه إليكَ فذرْهُم منْه».

محمد بن جحادہ ایک آدمی سے وہ اپنے ایک ساتھی سے جس کا تعلق بنوعنبر سے ہے وہ اپنے والد سے جس کی کنیت ابو المنتفق ہے تھی بیان کرتے ہیں اس نے کہا کہ میں مکہ آیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں پوچھا؟ لوگوں نے کہا آپ عرفہ میں ہیں۔ میں آپ کے پاس آیا اور آپ کے قریب ہونے کی کوشش کی تو لوگوں نے مجھے روک لیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اسے چھوڑ دو میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب ہوا جب میری سواری کی گردن آپ صلی اللہ علیہ وسلم ‌کی سواری کی گردن کے سامنے آگئی تو میں نے کہا اے اللہ کے رسول مجھے ایسے عمل کے بارے میں بتائیے جو مجھے اللہ کے عذاب سے دور کر دے اور جنت میں داخل کر دے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا (۱)تم اللہ کی عبادت کرو(ایک روایت میں ہے کہ عبادت کر) اور اس کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ بناؤ(۲)فرض نماز ادا کرو(۳)فرض زکاۃ ادا کرو(۴)رمضان کے روزے رکھو(۵)حج اور عمرہ کرو(۶)اور دیکھو کہ تم لوگوں کے کس روئیے کو پسند کرتے ہو تو ان کے ساتھ بھی ایسا ہی برتاؤ کرو اور ان کے جس طرزعمل کو تم اپنے حق میں نا پسند کر تے ہو ان کے ساتھ بھی ویسا طرزعمل نہ کرو۔

Photos from Jamaat-e-Islami Dagbehsud's post 25/06/2022

Jamat islami dag behsud
Free tuition centre Engr Mr Ali s/o Shakeel Khan jabar ghari and Dr Anwar shah teaching Maths and physics respectively
Jamat islami
Pk 87 pabbi

21/06/2022
21/06/2022

وَعَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ الْأَشْجَعِيِّ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «خِيَارُ أئمتكم الَّذين يحبونهم وَيُحِبُّونَكُمْ وَتُصَلُّونَ عَلَيْهِمْ وَيُصَلُّونَ عَلَيْكُمْ وَشِرَارُ أَئِمَّتِكُمُ الَّذِي تبغضونهم ويبغضونكم وتلعنوهم ويلعنوكم» قَالَ: قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَفَلَا نُنَابِذُهُمْ عِنْدَ ذَلِكَ؟ قَالَ: «لَا مَا أَقَامُوا فِيكُمُ الصَّلَاةَ لَا مَا أَقَامُوا فِيكُمُ الصَّلَاةَ أَلَا مَنْ وُلِّيَ عَلَيْهِ وَالٍ فَرَآهُ يَأْتِي شَيْئًا مِنْ مَعْصِيَةِ اللَّهِ فَلْيَكْرَهْ مَا يَأْتِي مِنْ مَعْصِيَةِ اللَّهِ وَلَا يَنْزِعَنَّ يَدًا مِنْ طَاعَةٍ» . رَوَاهُ مُسلم
حضرت عوف بن مالک اشجعی ؓ ، رسول اللہ ﷺ سے روایت کرتے ہیں ، آپ ﷺ نے فرمایا :’’ تمہارے بہترین امام وہ ہیں جنہیں تم پسند کرتے ہو اور وہ تمہیں پسند کرتے ہیں ، تم ان کے حق میں دعائیں کرتے ہو اور وہ تمہارے حق میں دعائیں کرتے ہیں ، اور تمہارے بدترین امام وہ ہیں جن کو تم ناپسند کرتے ہو اور وہ تمہیں ناپسند کرتے ہیں ، تم ان پر لعنت بھیجتے ہو اور وہ تم پر لعنت بھیجتے ہیں ۔‘‘ راوی بیان کرتے ہیں ، ہم نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! کیا اس وقت ہم انہیں معزول نہ کر دیں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ نہیں ! جب تک وہ تم میں نماز قائم کریں ، نہیں ! جب تک وہ تم میں نماز کا اہتمام کرائیں ، سن لو ! جس پر کوئی حاکم و سرپرست مقرر کیا جائے اور وہ اللہ کی کسی معصیت کا ارتکاب کرے تو اسے چاہیے کہ وہ اللہ کی معصیت کو ناپسند کرے اور وہ اطاعت سے دست کش نہ ہو ۔‘‘ رواہ مسلم ۔

21/06/2022

وَعَنْ مُعَاوِيَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ يُرِدِ اللَّهُ بِهِ خَيْرًا يُفَقِّهْهُ فِي الدِّينِ وَإِنَّمَا أَنَا قَاسِمٌ وَاللَّهِ يُعْطِي»
حضرت معاویہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ اللہ جس کے ساتھ بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے تو اسے دین کے متعلق سمجھ بوجھ عطا فرما دیتا ہے ، میں تو صرف (علم) تقسیم کرنے والا ہوں جبکہ (فہم) اللہ عطا کرتا ہے ۔‘‘ متفق علیہ ، رواہ البخاری (۷۱) و مسلم ۔

20/06/2022

Basic Message of Jamaat e Islami

20/06/2022

وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَأَبُو كُرَيْبٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، وَهَذَا حَدِيثُ أَبِي بَكْرٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ثَلَاثٌ لَا يُكَلِّمُهُمُ اللهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَلَا يَنْظُرُ إِلَيْهِمْ، وَلَا يُزَكِّيهِمْ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ: رَجُلٌ عَلَى فَضْلِ مَاءٍ بِالْفَلَاةِ يَمْنَعُهُ مِنَ ابْنِ السَّبِيلِ، وَرَجُلٌ بَايَعَ رَجُلًا بِسِلْعَةٍ بَعْدَ الْعَصْرِ فَحَلَفَ لَهُ بِاللهِ لَأَخَذَهَا بِكَذَا وَكَذَا فَصَدَّقَهُ وَهُوَ عَلَى غَيْرِ ذَلِكَ، وَرَجُلٌ بَايَعَ إِمَامًا لَا يُبَايِعُهُ إِلَّا لِدُنْيَا فَإِنْ أَعْطَاهُ مِنْهَا وَفَى، وَإِنْ لَمْ يُعْطِهِ مِنْهَا لَمْ يَفِ

ابوبکر بن ابی شیبہ اور ابوکریب دونوں نے کہا کہ ہمیں ابومعاویہ نے اعمش سے حدیث سنائی ، انہوں نے ابوصالح سے اور انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی ( اور یہ الفاظ ابوبکر کی حدیث کے ہیں ) انہوں نے کہا : رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ تین ( قسم کے لوگ ) ہیں جن سے قیامت کے دن اللہ تعالیٰ بات نہیں کرے گا نہ ان کی طرف دیکھے گا اور نہ انہیں پاک صاف کرے گا اور ان کے لیے درد ناک عذاب ہے ۔ ( ایک ) وہ آدمی جو بیابان میں ضرورت سے زائد پانی رکھتا ہے لیکن وہ مسافر کو اس سے روکتا ہے ، ( دوسرا ) وہ جس نے کسی آدمی کے ساتھ عصر کے بعد ( عین انسانوں کے اعمال اللہ کے حضور پیش کیے جانے کے وقت ) سامان کا سودا کیا اور اللہ کی قسم کھائی کہ میں نے یہ سامان اتنی رقم میں لیا ہے جبکہ اس نے اتنے کا نہیں لیا ۔ اور خریدار اس کی بات مان لیتا ہے ۔ اور ( تیسرا ) وہ آدمی جس نے کسی حکمران کی بیعت کی اور صرف دنیا کے لیے کی ( دین کی سربلندی مقصود نہ تھی ۔ ) اگر اس نے اسے اس ( دنیا ) میں سے کچھ دے دیا تو ( اس نے ) وفا کی اور اگر نہیں دیا تو وفادار نہ رہا ۔‘‘
الصحیح المسلم 279

Want your school to be the top-listed School/college in Nowshera?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Address


Dagbehsud, Post Office & Tehsil Pabbi
Nowshera