05/09/2026
سال ۲۰۲۶ باقی دنیا کی طرح مری کے لئے بھی تبدیلیوں کا سال ثابت ہو رہا رہا ہے ۔ اس سلسلے کی تصاویر گاہے بگاہے آپ کو دکھائیں گے۔ زیر تحریر تصاویر اسی سلسلے کی کڑیاں ہیں۔
مری میں اب بھی کچھ پرانے ہوٹلوں میں چائے مخصوص کپ میں پیش کی جاتی ہے☕️اس پر یہ بحث بھی ہوتی ہے کہ اس میں کم چائے آتی ہے ۔
اس سال مری کی مختلف دیواروں کو بچوں اور بڑوں کی بنائ ہوئ تصاویر سے سجایا گیا ہے ۔اس سے مجھے سیف ہینڈز اسکول اور بیتے ہوئے دن یاد آ گئے۔
اسی سال مری میں مختلف راستوں پر برقی بسوں 🚌 کا اجراء ہوا جس نے یہاں کے باسیوں کی زندگی پر خوشگوار اثر مرتب کیا ۔
مری میں آنے والے تبدیلیوں پر تبصرے کا سلسلہ جاری رہے گا۔
انشا اللہ۔
بقلم: صدف لیاقت گیلانی