Ijaz Muhammad

Ijaz Muhammad

Share

IJAZ MUHAMMAD (Professor)

An Educational Academy
Tuition
Computer Courses
English Language
Cadet Co

04/01/2023
13/12/2022

19/09/2022

‏بہت مشکل ہوگیا ہے
گزر بسر بجلی کے بل، کرائے، راشن، تعلیمی اخراجات
اللّٰہ پاک سفید پوش گھرانوں کی غیب سے مدد فرمائے
آمین

18/09/2022

ترکی سے ایک محبت نامہ:

ترکی میں پاکستانی سفارت خانے کو ایک خط موصول ہوا کہ جس کے ساتھ پچاس لیرا (ترک کرنسی) کا نوٹ بھی تھا ، ذیل میں خط و کرنسی نوٹ کا عکس دیکھا جا سکتا ہے کہ جو پاکستانی سفارت خانے نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے شیئر کیا ہے۔۔۔ خط اور رقم بھیجنے والا پانچ سالہ ترک بچہ "یونس ہاجد" ہے، خط کا ترجمہ کچھ یوں ہے:

”محترم سفیر صاحب،
ہم اپنے برادر ملک پاکستان میں سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال پہ بہت غمزدہ ہیں، اور اپنے پاکستانی بہن بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ہماری دعائیں پاکستان کے ساتھ ہیں ، میری والدہ آپ کے لیے قرآن پاک کی تلاوت کرتی ہیں اور میرا پورا خاندان آپ کے لیے دعا گو ہے ۔ میں اسکول ٹرپ کے لیے اپنی جمع شدہ جیب خرچی اپنے برادر پاکستان کو دیتا ہوں ، اللہ آپ کی مدد فرمائے"۔🌹

26/08/2022

اگر اذانیں دینے سے بارشیں نہیں رُک رہیں تو
50 کی چیز 50 میں اور 100 کی چیز 100 میں بیچ کر دیکھیں
شاید قدرت کو رحم آ جائے!

26/08/2022

Pray For My Nowshera

26/08/2022

معزز شہری،
اطلاع دی جاتی ہے کہ چند گھنٹوں میں اونچے درجے کا سیلابی پانی کے پی کے ضلع نوشہرہ اور چارسدہ میں داخل ہو جائے گا۔ براہ کرم اپنے عزیزو اقارب کو اطلاع اور محفوظ مقامات پر منتقل ہو جاِیں-
شکریہ

12/08/2022

حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے دور میں ایک شخص آپ سے ملنے مدینے کو چلا.... جب مدینے کے پاس پہنچا تو آدھی رات کا وقت ہو چکا تھا۔۔ ساتھ میں حاملہ بیوی تھی تو اس نے مدینے کی حدود کے پاس ہی خیمہ لگا لیا اور صبح ہونے کا انتظار کرنے لگا۔۔۔ بیوی کا وقت قریب تھا تو وہ درد سے کراہنے لگی۔۔۔ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ اپنے روز کے گشت پر تھے اور ساتھ میں ایک غلام تھا۔۔۔۔ جب آپ نے دیکھا کے دور شہر کی حدود کے پاس آگ جل رہی ہے اور خیمہ لگا ہوا ہے تو آپ نے غلام کو بھیجا کہ پتہ کرو کون ہے۔۔۔

جب پوچھا تو اس نے ڈانٹ دیا کہ تمہیں کیوں بتاؤں۔۔ آپ گئے اور پوچھا تو بھی نہیں بتایا آپ نے کہا کہ اندر سے کراہنے کی آواز آتی ہے کوئی درد سے چیخ رہا ہے بتاؤ بات کیا ہے تو اس شخص نے بتایا کہ میں امیر المومنین حضرت عمر فاروق سے ملنے مدینہ آیا ہوں میں غریب ہوں ، رات زیادہ ہے تو خیمہ لگایا ہے اور صبح ہونے کا انتظار کر رہا ہوں، بیوی امید سے ہے اور وقت قریب آن پہنچا ہے تو آپ جلدی سے پلٹ کر جانے لگے کہ ٹھہرو میں آتا ہوں۔۔۔ آپ اپنے گھر گئے اور فوراً اپنی زوجہ سے مخاطب ہوئے کہا کہ اگر تمہیں بہت بڑا اجر مل رہا ہو تو لے لو گی زوجہ نے کہا کیوں نہیں تو آپ نے کہا چلو میرے دوست کی بیوی حاملہ ہے، وقت قریب ہے چلو اور جو سامان پکڑنا ہے ساتھ پکڑ لو۔۔۔۔

آپ کی بیوی نے گھی اور دانے پکڑ لئے اور آپ کو لکڑیاں پکڑنے کا کہا آپ نے لکڑیاں اپنے اوپر لادھ لیں ،،،
سبحان اللہ ۔۔۔ (یہ کوئی کونسلر، ناظم ، ایم پی اے یا ایم این اے نہیں یہ اس کا ذکر ہو رہا ہے دوستو جو کہ 22 لاکھ مربع میل کا بادشاہ ہے جس کے قوانین آج بھی چلتے ہیں جو عمر فاروق اعظم ہے ) ۔۔۔
جب وہ لوگ وہاں پہنچے تو فوراً کام میں لگ گئے ۔۔۔۔۔ وہ شخص ایسے حکم چلاتا جیسے آپ شہر کے کوئی چوکی دار یا غلام ہیں،، کبھی پانی مانگتا تو آپ دوڑے دوڑے پانی دیتے کبھی پریشانی میں پوچھتا کہ تیری بیوی کو یہ کام آتا بھی ہے تو آپ جواب دیتے،، جبکہ اس کو کیا پتہ کہ امیر المومنین حضرت عمر فاروق خود ہیں۔۔۔۔

جب اندر بچے کی ولادت ہوئی تو آپ کی زوجہ نے آواز لگائی یا امیر المومنین بیٹا ہوا ہے تو یا "امیر المومنین" کی سدا سن کر اس شخص کی تو جیسے پاؤں تلے زمین نکل گئی اور بے اختیار پوچھنے لگا کیا آپ ہی عمر فاروق امیر المومنین ہیں ؟؟ آپ عمر ہیں ؟ وہی جس کے نام سے قیصر و کسریٰ کانپے آپ وہ ہیں وہی والے عمر ہیں جس کے بارے میں حضرت علی نے کہا کہ آپ کے لئے دعا کرتا ہوں اور جس کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دعا مانگ کر اسلام کے لئے مانگا وہی والے نا؟؟
آپ نے کہا ہاں ہاں میں ہی ہوں اس نے کہا کہ ایک غریب کی بیوی کے کام کاج میں آپ کی بیوی، خاتون اول لگی ہوئی ہے اور دھوئیں کے پاس آپ نے اپنی داڑھی لپیٹ لی اور میری خدمت کرتے رہے؟ تو سیدنا عمر رو پڑے اس بدو کو گلے سے لگایا اور کہا تجھے پتا نہیں توں کہاں آیا ہے ؟ ؟ یہ مدینہ ہے میرے آقا کا مدینہ یہاں امیروں کے نہیں غریبوں کے استقبال ہوتے ہیں۔۔۔ غریبوں کو عزتیں ملتی ہیں، مزدور اور یتیم بھی سر اٹھا کر چلتے ہیں۔“
سبحان اللہ

حضرت عمر فاروق رضی الله عنہ کے اخلاق و عادات ۔

08/08/2022

” تھامس ایڈیسن مشہور عالم سائنسدان تھا..
اپنے بچپن میں بخار کے باعث وہ قوت گویائی سے محروم ہو گیا تھا.
جب وہ چھوٹا تھا.
تو ایک دن وہ سکول سے آیا اور ایک سر بمہر لفافہ اپنی والدہ کو دیا کہ استاد نے دیا ہے کہ " اپنی ماں کو دے دو ."
ماں نے کھول کر پڑھا.
اور اس کی آنکھوں میں آنسو آ گئے.
پھر اس نے با آواز بلند پڑھا.
” تمھارا بیٹا ایک جینئس ہے، یہ سکول اس کے لئے بہت چھوٹا ہے، اور یہاں اتنے اچھے استاد نہیں کہ اسے پڑھا سکیں سو آپ اسے خود ہی پڑھائیں. “
اس کے بعد اس کو پڑھانے کی ذمہ داری اس کی والدہ نے لے لی.
سالوں بعد جب تھامس ایڈیسن ایک سائنسدان کے طور مشہور عالم ہو گیا تھا.
اور اس کی والدہ وفات پا چکی تو وہ اپنے خاندان کے
پرانے کاغذات میں کچھ ڈھونڈ رہا تھا کہ اسے وہی خط ملا.
اُس نے خط کو کھولا تو پر اس پر لکھا تھا.
” آپ کا بیٹا انتہائی غبی ( کند ذہن ) اور ذہنی طور پہ ناکارہ ہے... ہم اسے اب مزید اسکول میں نہیں رکھ سکتے.“
اسی دن ایڈیسن نے اپنی ڈائری میں لکھا.
” تھامس ایلوا ایڈیسن ایک ذہنی ناکارہ بچہ تھا
پر ایک عظیم ماں نے اسے صدی کا سب سے بڑا سائنسدان بنا دیا. “
ماں نسلوں کو سنوار دیتی ھے❤👍🏻

01/08/2022

Want your school to be the top-listed School/college in Nowshera Cantonment?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Nowshera Cantonment
24000