Suffah School System Mirpur AK

Suffah School System Mirpur AK Center of modern and Islamic education
Owner: Ghulam Jilani
Managing director: Hafiz Ikhlas kashmiri

21/11/2025
18/01/2024

ڈائریکٹر صفہ سکول سسٹم غلام جیلانی صاحب کی والدہ محترمہ رضائے الہی سے وفات پا گئی ہیں مرحومہ کی نماز جنازہ آج صبح 9 بجے بھڑکیں جامع مسجد کے پاس ادا کی جائے گی

یہ چار پکچرز ملاحظہ فرمائیں پھر خود فیصلہ کریں۔
15/10/2023

یہ چار پکچرز ملاحظہ فرمائیں پھر خود فیصلہ کریں۔

14/10/2023

😊 ایک عظیم لیڈر کی داستان 😊
ہم نے چار شادیوں پر زور دیئے رکھا، لیکن یہ کبھی نہ بتایا کہ رسول پاک نے اپنی جوانی کے 25 سال ایک ہی عورت کے ساتھ گزارے اور حصرت سودہ سے دوسری شادی حضرت خدیجہ رض کی وفات کے بعد کی۔ ہم نے یہود نصاری کی دشمنی کا راگ الاپے رکھا، لیکن یہ کبھی نہ بتایا کہ میثاق مدینہ کے وقت یہودیوں کے دس قبائل تھے اور وہ سب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اتحادی تھے۔ فرانس نے گستاخی کی تو ہم نے اپنے ہی ملک میں آگ لگا دی ،لیکن یہ کبھی نہ بتایا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دشمنان اسلام کو معاشی طور پر کمزور کرکے اپنی دھاک بٹھائی۔

مشرکین مکہ تاجر تھے اور تجارت کی غرض سے شام جایا کرتے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلے شمال کی راستے پر واقع قبائل سے دوستیاں کیں اور مشرکین مکہ کی تجارت کا راستہ بند کروایا۔ جب وہ جنوب کے راستے یمن جانے لگے تو آپ نے وہاں کے باشندوں سے معاہدے کر کے اہل قریش کا راستہ روک دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہی ملک کو آگ نہیں لگائی تھی بلکہ دشمن کو معاشی طور پر کمزور کرکے اس کی کمر توڑ دی۔ نوبت فاقوں تک پہنچی تو ابو سفیان آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوا کہا کہ ان کے بچے بھوک سے مر رہے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پانچ سو اشرفیوں کے ساتھ بہترین کھجوریں دیتے ہوئے تجارت کرنے کی اجازت دے دی۔ یعنی اہل قریش دشمن بن کر آئے تو آپ نے ان کی کمر توڑ دی۔ لیکن وہی دشمن بطور انسان رحم کی بھیک مانگنے آئے تو آپ نے ان کی مدد کی۔

مجھ میں اتنی تاب نہ تھی کہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بطور نبی سمجھ سکتا لہذا میں نے آپ کو بطور انسان سمجھنے کی کوشش کی۔ میں نے جانا:

آپ ایک عظیم مدبر تھے، آپ نے اپنی تدبیر سے صلح حدیبیہ جیسے معاہدے کئے جو بظاہر مسلمانوں کو کمزور کرنے والے تھے، لیکن وہی معاہدے آپ کے لئے فتح مکہ کا باعث بنے۔ آپ نے دشمنوں کی جاسوسی کے لئے حضرت ابو ہریرہ کی ڈیوٹی لگائی تاکہ دشمنان کے ارادے جان سکیں۔

آپ ایک عظیم سفارتکار تھے۔ آپ نے اپنے دشمن کے دوستوں سے دوستیاں کی تاکہ ان کا اثر کم ہوسکے۔ مدینہ کے شمال میں خیبر اور جنوب میں مکہ تھا۔ اور ان دونوں شہروں کے باشندے مسلم مخالف تھے۔ آپ نے کمال ذہانت سے صلح حدیبیہ میں اہل مکہ سے وعدہ کیا کہ وہ مسلمانوں کی کسی جنگ میں دشمن کا ساتھ نہ دیں گے۔ اور اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ آپ نے خیبر اور اہل مکہ کے مشرکین کو جدا کر کے شکست دی۔

آپ ایک کمال سپہ سالار تھے۔ مدینہ شہر کے تینوں اطراف پہاڑ تھے اور واحد زمینی راستہ پر آپ نے خندق کھود کر مدینہ کو آنچ نہ آنے دی۔ آپ نے یہودیوں کے دس قبائل سے معاہدے کئے کہ وہ اپنے مختلف مذہب کے باوجود مسلمانوں کی جنگی مدد کریں گے اور جنگی اخراجات مل کر برداشت کریں گے۔

آپ ایک بہترین منتظم تھے، آپ نے اپنی بہترین نظامت سے ایک اسلامی ریاست کو بام عروج پر پہنچایا۔ آپ نے پولیس اور انصاف کا نظام متعارف کروایا۔ اور مجرم کو گردن سے پکڑنے کی ذمہ داری حضرت علی کے سپرد کی۔ آپ نے مختلف ریاستوں کے گورنر نامزد کئے اور ان سے خط و کتابت سے امور مملکت جانتے رہے۔

آپ ایک بہترین معلم تھے، آپ نے کچھ نہ ہونے کے باوجود صفہ کا قیام عمل میں لایا اور لوگوں کی تعلیم و تربیت کا نظام واضع کیا۔ میں کیا، دنیا کا کوئی فلسفی، کوئی دانشور یا کوئی محقق دنیا کی عظیم ترین شخصیات کو جاننے کی کوشش کرتا ہے تو وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سب سے افضل پاتا ہے۔

لیکن۔۔ ہم نے اپنے نبی کے مقام و مرتبہ کے ساتھ ناانصافی کی۔ ہم ساری زندگی چاند کو توڑنے اور واقعہ معراج جیسے معجزات بیان کرتے رہے، لیکن بطور بشر آپ کے کمالات کو کبھی بیان کرنے کی کوشش ہی نہیں کی۔ بالکل ایسے جیسے امام حسین کے واقعہ کربلا کے علاوہ کسی کو امام کی ذات کے بارے میں کچھ معلوم نہیں۔ لیکن میں نے کوشش کی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کے دن، لوگوں کو بتائوں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بطور نبی معجزات سے نہیں بلکہ بطور بشر تن تہنا، ایک ایسی ریاست کا قیام عمل میں لائے جسے دیکھ کر قیصر و قصری اور فارس کے محلات بھی انگشت بدنداں ہوگئے۔ پھر وہ وقت آن پہنچا، جب دنیا کا عظیم ترین انسان میدان عرفات میں لاکھوں کے جھرمٹ میں یہ اعلان کر رہا تھا
"الیوم اکملت لکم دینکم " (آج کے دن دین مکمل ہوگیا)۔ گویا وہ بشری معراج پر پہنچ چکے تھے اور اس کے بعد یہ سلسلہ قیامت تک کے لئے بند کردیا گیا۔

دنیا کے عظیم ترین لیڈر، عظیم ترین سیاست دان، عظیم ترین سفارتکار، عظیم ترین سپہ سالار اور عظیم ترین معلم کو جنم دن مبارک۔

لاکھوں سلام آپ پر صل علی محمد
دونوں جہاں کے تاجور صل علی محمد

(خیال پارے ❤
محمــــد طـــاھــⷶــⷨـــر
28 ستمبر 2023ء)

{وَ مَاۤ اَرْسَلْنٰكَ اِلَّا رَحْمَةً لِّلْعٰلَمِیْنَ:اور ہم نے تمہیں  تمام جہانوں  کیلئے رحمت بنا کر ہی بھیجا ۔} ارشاد ...
05/10/2023

{وَ مَاۤ اَرْسَلْنٰكَ اِلَّا رَحْمَةً لِّلْعٰلَمِیْنَ:اور ہم نے تمہیں تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر ہی بھیجا ۔} ارشاد فرمایا کہ اے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، ہم نے آپ کو تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر ہی بھیجا ہے۔

حضورِ اقدس صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی رحمت:

تاجدارِ رسالت صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نبیوں، رسولوں اور فرشتوں عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے لئے رحمت ہیں ، دین و دنیا میں رحمت ہیں ، جِنّات اور انسانوں کے لئے رحمت ہیں ، مومن و کافر کے لئے رحمت ہیں ، حیوانات، نباتات اور جمادات کے لئے رحمت ہیں الغرض عالَم میں جتنی چیزیں داخل ہیں ، سیّدُ المرسَلین صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ان سب کے لئے رحمت ہیں ۔ چنانچہ حضرت عبد اللہ بن عباس رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُمَافرماتے ہیں کہ حضورِ اقدس صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا رحمت ہونا عام ہے، ایمان والے کے لئے بھی اور اس کے لئے بھی جو ایمان نہ لایا ۔ مومن کے لئے تو آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ دنیا و آخرت دونوں میں رحمت ہیں اور جو ایمان نہ لایا اس کے لئے آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ دنیامیں رحمت ہیں کہ آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی بدولت اس کے دُنْیَوی عذاب کو مُؤخَّر کر دیا گیا اور اس سے زمین میں دھنسانے کا عذاب، شکلیں بگاڑ دینے کا عذاب اور جڑ سے اکھاڑ دینے کا عذاب اٹھا دیا گیا۔( خازن، الانبیاء، تحت الآیۃ: ۱۰۷، ۳ / ۲۹۷)

Rehmat e Do Jahan || The Secret Behind Blessings UnveiledHafiz Ikhlas kashmiri Islamic scholar and Quran teacher.On this channel you can watch islamic, infor...

Watch latest Islamic informational videos on my YouTube Channel. https://youtube.com/?si=zcXeuLGFZl7SsUJVHafiz Ikhlas ka...
04/09/2023

Watch latest Islamic informational videos on my YouTube Channel. https://youtube.com/?si=zcXeuLGFZl7SsUJV
Hafiz Ikhlas kashmiri Islamic scholar and Quran teacher.

On this channel you can watch islamic, informational videos.

"Usool e Deen" Ek Islamic YouTube channel hai.

"Is Channel ko banane Ka Maqsad"

Islam ke Manne Walay boht se faroei ikhtelafat Ka shikar ho chukay hen jis ki wjah se haqiqi Islam ko pehchanna aam Insan ke leyay mushkil ho gaya he.

Is channel par Islam ke Bunyadi Aqaid o Masail par guftagu ki jay gi aur faroei Masail ki baqadre zaroorat nishandahi ki jay gi.

Kisi Firqay ko Target nahi Kia jay ga na hi kesi makhsoos Firqay ki taleemat par tawajjuh di jay gi.

Àcha aur kamyab Insan banne ke usool Quran o Hadith ki Roshni me bayan hon gay.

Yeh channel un logon ke liye bhi mufeed hai jo Islam mein naye hain ya Islam me dilchaspi rakhte hen.

ان شاءاللہ تعالیٰ ہمارے چینل پر آپ کو اسلامی عقائد و مسائل کی تعلیمات اور دینی زندگی کے بارے میں بہترین معلومات فراہم کی جائیں گی۔

Short clips status waghaira ke leyay hamara "Islamic Short videos" YouTube Channel mulaheza farmain.👇
https://youtube.com/?si=pH_xbdwETNfC_WU8

Namaz ki Ahmiat || Namaz Me Kya Padha Jata Hai?Hafiz Ikhlas kashmiri Islamic scholar and Quran teacher.On this channel you can watch islamic, informational v...

03/09/2023

Tajweed course || lesson 02Hafiz Ikhlas kashmiri Islamic scholar and Quran teacher.On this channel you can watch islamic, informational videos."Usool e Deen"...

21/03/2023

اے وطن تیرا اشارہ آگیا
سالانہ تقریب تقسیم انعامات 2023 صفہ اسکول سسٹم میر پور آزاد کشمیر اینڈ میر پور آور سیز گرائمر اسکول

21/03/2023

مکالمہ
سالانہ تقریب تقسیم انعامات 2023 صفہ اسکول سسٹم میر پور آزاد کشمیر اینڈ میر پور آور سیز گرائمر اسکول

21/03/2023

ماں باپ بڑے انمول
سالانہ تقریب تقسیم انعامات 2023 صفہ اسکول سسٹم میر پور آزاد کشمیر اینڈ میر پور آور سیز گرائمر اسکول

Address

Akbar Road
New Mirpur
10250

Telephone

+923318959786

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Suffah School System Mirpur AK posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Suffah School System Mirpur AK:

Shortcuts

Share

Category