28/05/2026
اللہ کے لیے قربانی ۔۔۔ انسانیت کے لیے آسانی
قربانی کا دن ہم سب کے لیے رحمتوں، برکتوں اور ایثار کا پیغام لے کر آتا ہے۔
اللہ تعالیٰ نے قربانی کو اس لیے مقرر فرمایا تاکہ ہم اپنی خوشیوں میں غریبوں، مسکینوں، رشتہ داروں اور پڑوسیوں کو بھی شامل کر سکیں۔
الحمدللہ!
عرفانِ انسانیت ویلفیئر سوسائٹی نے اس سال بھی اسی خوبصورت روایت کو برقرار رکھتے ہوئے عید الاضحیٰ کا گوشت اُن لوگوں تک پہنچایا جو حقیقت میں اس کے حق دار تھے۔
ہم نے کوشش کی کہ مستحق خاندانوں کی عزتِ نفس مجروح نہ ہو، اس لیے تصویروں سے زیادہ توجہ اس بات پر دی گئی کہ ہر خاندان کو اتنا گوشت دیا جائے کہ وہ عزت اور خوشی کے ساتھ اپنی عید منا سکے، اور اپنے بچوں کے لیے تین وقت اچھا کھانا بنا سکے۔
خصوصاً دیہاڑی دار مزدور، لیبر کلاس اور سفید پوش خاندان، جو مہنگائی کے اس دور میں قربانی کا گوشت خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے، اُن تک خصوصی پیکٹس تیار کر کے پہنچائے گئے۔ 🥩📦
🙏 ہم دل کی گہرائیوں سے اُن تمام مخیر حضرات کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمارے ساتھ قربانی میں حصہ لیا اور انسانیت کی اس خدمت میں ہمارا ساتھ دیا۔
16/05/2026
الحمدللہ!
عرفانِ انسانیت ویلفیئر سوسائٹی کے فری ہسپتال کا باقاعدہ آغاز 15 مئی 2026 کو آشیانہ روڈ، لاہور میں کر دیا گیا ہے۔
یہ علاقہ لاہور کے اس گنجان ترین علاقوں میں شمار ہوتا ہے ، جہاں غریب اور سفید پوش طبقے کے لیے معیاری علاج کروانا انتہائی مشکل تھا۔ اگرچہ لاہور میں بہت سے ہسپتال موجود ہیں، لیکن ان کے اخراجات ایک عام مزدور اور غریب آدمی کی پہنچ سے باہر ہیں۔
اسی ضرورت کو مدِنظر رکھتے ہوئے، عرفانِ انسانیت نے یہ فری ہسپتال قائم کیا ہے جہاں مستحق افراد کو ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں مفت علاج اور مفت ادویات فراہم کی جائیں گی۔ ان شاء اللہ، اس ہسپتال سے روزانہ سیکڑوں افراد مستفید ہوں گے۔
ہم آپ سب سے خصوصی دعا کی اپیل کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس نیک مشن کو قبول فرمائے، اسے مزید وسعت عطا کرے اور ہمیں دکھی انسانیت کی خدمت کی توفیق دیتا رہے۔
عرفانِ انسانیت ویلفیئر سوسائٹی
"خدمتِ انسانیت ہمارا مشن"
Allied bank
Irfana e Insaniat
IBAN : PK06ABPA0010109623440014
For More Information 03224048966
14/05/2026
عرفانِ انسانیت ایک فلاحی ادارہ ہے جو انسانیت کی خدمت کے جذبے کے تحت مستحق، یتیم، سفید پوش اور نادار خاندانوں کی مدد کر رہا ہے۔ ادارہ سحری و افطاری، دسترخوان، راشن تقسیم، یتیم کفالت، چادر پروگرام، اجتماعی شادیوں، طبی امداد اور دیگر فلاحی منصوبوں کے ذریعے ہزاروں لوگوں تک سہارا، امید اور خوشیاں پہنچا رہا ہے۔ 🌙
08/05/2026
ذرا سوچیں…
اگر اُس وقت حضرت ابراہیمؑ کے لیے دنبہ نہ آتا، تو حضرت اسماعیلؑ کا کیا ہوتا؟
آج بھی ہزاروں گھر ایسے ہیں جہاں عید کی خوشی قربانی کے گوشت کی منتظر ہے۔
آپ کی ایک قربانی کسی کی بھوک، کسی کے بچوں کی خوشی، اور کسی گھر کی عزت بچا سکتی ہے۔
🌙 قربانی کریں… تاکہ انسانیت زندہ رہے
🤝 عرفانِ انسانیت ویلفیئر سوسائٹی ✨
11/04/2026
جس طرح آپ نے رمضان المبارک میں ہمارے ساتھ کھڑے ہو کر انسانیت کی خدمت میں بھرپور کردار ادا کیا،
اسی طرح اس عید الاضحیٰ پر بھی ہمارے ساتھ مل کر خوشیاں بانٹیں۔
🐄 آئیے! عرفانِ انسانیت کے ساتھ قربانی میں حصہ لیں
یا اپنی مکمل قربانی ہمارے ذریعے ادا کر کے
اس خوشی کو اُن گھروں تک پہنچائیں جہاں آج بھی عید ادھوری ہے۔