Sharaie Masail شرعی مسائل

Sharaie Masail شرعی مسائل عقائد و مسائل اور اصلاح معاشرہ

💅 ناخن کے آداب | Etiquettes of Cutting Nails 💅اسلام صفائی اور طہارت کو پسند کرتا ہے۔ ناخن باقاعدگی سے کاٹنا، انہیں صاف ر...
03/08/2026

💅 ناخن کے آداب | Etiquettes of Cutting Nails 💅

اسلام صفائی اور طہارت کو پسند کرتا ہے۔ ناخن باقاعدگی سے کاٹنا، انہیں صاف رکھنا اور غیر ضروری طور پر لمبا نہ چھوڑنا سنتِ نبوی ﷺ اور فطرت کے اعمال میں سے ہے۔ آئیے اس سنت پر عمل کریں اور اپنی زندگی کو پاکیزگی سے آراستہ کریں۔ 🤲

#ناخن #سنت #طہارت #صفائی #اسلام

🧔 ڈاڑھی اور مونچھوں کے آداب | Etiquettes of Beard & Moustache 🧔اسلام صفائی، فطرت اور حسنِ اخلاق کی تعلیم دیتا ہے۔ ڈاڑھی ...
02/08/2026

🧔 ڈاڑھی اور مونچھوں کے آداب | Etiquettes of Beard & Moustache 🧔

اسلام صفائی، فطرت اور حسنِ اخلاق کی تعلیم دیتا ہے۔ ڈاڑھی کو سنوارنا، اس کی دیکھ بھال کرنا اور مونچھوں کو مناسب حد تک تراشنا سنتِ نبوی ﷺ میں شامل ہے۔ آئیے اس مبارک سنت کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔ 🤲

#ڈاڑھی #مونچھیں #سنت #اسلام

(💧 وضو کے آخر کی دعا | Dua After Completing Wudu 💧وضو مکمل کرنے کے بعد مسنون دعا پڑھنا گناہوں کی معافی اور جنت کے آٹھوں ...
01/08/2026

(💧 وضو کے آخر کی دعا | Dua After Completing Wudu 💧
وضو مکمل کرنے کے بعد مسنون دعا پڑھنا گناہوں کی معافی اور جنت کے آٹھوں دروازے کھلنے کا باعث بنتا ہے۔ آئیے اس عظیم سنت کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنائیں۔ 🤲)

( #وضو #سنت #طہارت #اسلام )

🚿 غسل کرنے کے آداب | Etiquettes of Taking Ghusl 🚿غسل اسلام میں طہارت اور پاکیزگی کا اہم ذریعہ ہے۔ سنت کے مطابق غسل کرنا ...
30/07/2026

🚿 غسل کرنے کے آداب | Etiquettes of Taking Ghusl 🚿
غسل اسلام میں طہارت اور پاکیزگی کا اہم ذریعہ ہے۔ سنت کے مطابق غسل کرنا جسمانی صفائی کے ساتھ روحانی پاکیزگی کا بھی سبب بنتا ہے۔ آئیے غسل کے آداب سیکھیں اور اپنی زندگی کو سنت کے مطابق بنائیں۔ 🤲)
( #غسل #طہارت #سنت #اسلام )

💧 وضو کے دوران کی دعا | Dua During Wudu 💧وضو کے دوران اللہ تعالیٰ سے مغفرت، گھریلو وسعت اور رزق میں برکت کی دعا کرنا بہت...
30/07/2026

💧 وضو کے دوران کی دعا | Dua During Wudu 💧
وضو کے دوران اللہ تعالیٰ سے مغفرت، گھریلو وسعت اور رزق میں برکت کی دعا کرنا بہت ہی بابرکت عمل ہے۔ آئیے اللہ تعالیٰ سے دنیا و آخرت کی بھلائی مانگیں اور اپنے دل کو اس کی یاد سے آباد رکھیں۔ 🤲)
( #وضو #دعا #مغفرت #سنت #اسلام )

🪥 مسواک کرنے کے آداب | Etiquettes of Using Miswak 🪥مسواک کرنا رسول اللہ ﷺ کی عظیم سنت ہے۔ یہ منہ کی صفائی، خوشبو اور الل...
29/07/2026

🪥 مسواک کرنے کے آداب | Etiquettes of Using Miswak 🪥
مسواک کرنا رسول اللہ ﷺ کی عظیم سنت ہے۔ یہ منہ کی صفائی، خوشبو اور اللہ تعالیٰ کی رضا کا ذریعہ ہے۔ آئیے مسواک کے آداب سیکھیں اور اس مبارک سنت کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنائیں۔ 🤲)
( #مسواک #سنت #اسلام #طہارت #صفائی

💧 وضو شروع کرنے کی دعا | Dua Before Starting Wudu 💧وضو کا آغاز اللہ تعالیٰ کا نام لے کر کرنا سنت ہے۔ "بِسْمِ اللّٰهِ" کہ...
29/07/2026

💧 وضو شروع کرنے کی دعا | Dua Before Starting Wudu 💧
وضو کا آغاز اللہ تعالیٰ کا نام لے کر کرنا سنت ہے۔ "بِسْمِ اللّٰهِ" کہہ کر وضو شروع کریں اور ہر عمل کو اللہ کی رضا کے لیے انجام دیں۔ 🤲)
Tags:
( #وضو #سنت #طہارت #اسلام )

وضو کے آداب | Wudu Etiquettes 💧وضو صرف جسم کی پاکیزگی ہی نہیں بلکہ روح کی طہارت کا بھی ذریعہ ہے۔ آئیے وضو کے آداب سیکھیں...
28/07/2026

وضو کے آداب | Wudu Etiquettes 💧
وضو صرف جسم کی پاکیزگی ہی نہیں بلکہ روح کی طہارت کا بھی ذریعہ ہے۔ آئیے وضو کے آداب سیکھیں اور سنت کے مطابق وضو کرکے اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کریں۔ 🤲)
( #وضو #سنت #طہارت #اسلام )

🚻 بیت الخلاء جانے کی دعاہر کام کی طرح بیت الخلاء میں داخل ہونے سے پہلے بھی دعا پڑھنا سنتِ نبوی ﷺ ہے۔ آئیے اس سنت کو اپنی...
28/07/2026

🚻 بیت الخلاء جانے کی دعا
ہر کام کی طرح بیت الخلاء میں داخل ہونے سے پہلے بھی دعا پڑھنا سنتِ نبوی ﷺ ہے۔ آئیے اس سنت کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنائیں اور ہر قدم پر اللہ تعالیٰ کی حفاظت طلب کریں۔ 🤲

🚻 Dua Before Entering the Toilet
Before entering the toilet, reciting this Sunnah supplication is a beautiful way to seek Allah's protection. Make this blessed habit part of your daily life. 🤲

#دعا #سنت #اسلام #طہارت #مسلمان

27/07/2026

*کسی عذر کی وجہ سے اکیلے گھر میں عشاء کی نماز آدھی رات کے بعد ادا کرنامکروہ ہے یا نہیں ؟*
جواب
واضح رہے کہ عشاء کی نماز میں تاخیر کرنا مستحب اور افضل ہے، بشرطیکہ یہ تاخیر رات کے پہلے تہائی حصے (غروبِ آفتاب سے صبحِ صادق کے درمیان کا وقت) یا زیادہ سے زیادہ نصف رات تک ہو , بلاوجہ آدھی رات کے بعد تک تاخیر کرنا مکروہ ہے، اس لیے آدھی رات سے پہلے عشاء کی نماز پڑھ لینی چاہیے؛ تاکہ کراہت نہ ہو۔ البتہ اگر کسی عذر کی وجہ سے عشاء کی نماز میں تاخیر ہوگئی اور طلوعِ فجر سے پہلے پہلے عشاء کی نماز پڑھ لی تو نماز ادا ہوگی، تاہم اگر تاخیر سے جماعت میں نمازیوں کو تکلیف ہو تو امام کے لیے اوّل وقت میں پڑھنا بہتر ہے۔

باقی اگر کوئی نمازی کسی عذر کی وجہ سے اکیلے (تنہا) گھر میں عشاء کی نماز تاخیر سے ادا کرے، تو اس کے لیے آدھی رات کے بعد نماز پڑھنے میں کراہت نہیں ہوگی، کیونکہ یہ کراہت جماعت کے ساتھ نماز کو آدھی رات سے مؤخر کرنے کی صورت میں آتی ہے، جس سے جماعت میں کمی واقع ہوتی ہے۔ البتہ اگر جماعت کے بغیر کسی عذر کی بنا پر نماز آدھی رات کے بعد ادا کی جائے، تو اس میں کراہت نہیں ہوگی۔

فتاوی شامی میں ہے :

"(و) تأخير (عشاء إلى ثلث الليل) قيده في الخانية وغيرها بالشتاء، أما الصيف فيندب تعجيلها (فإن أخرها إلى ما زاد على النصف) كره لتقليل الجماعة، أما إليه فمباح."

(قوله: كره) أي تحريما كما يأتي تقييده في المتن أو تنزيها وهو الأظهر كما نذكره عن الحلية.(قوله: لتقليل الجماعة) يفيد أن المصلي في بيته يؤخرها لعدم الجماعة في حقه، تأمل رملي: أي لو أخرها لا يكره.(قوله: أما إليه فمباح) أي أما تأخيرها إلى النصف فمباح لتعارض دليل الندب وهو قطع السمر المنهي، ودليل الكراهة وهو تقليل الجماعة فثبتت الإباحة كما أفاده في الهداية وغيرها."

(كتاب الصلاة،ج:1،ص:367۔368،ط:دارالفکر)

فتح القدیر میں ہے:

"قال (وتأخير العشاء إلى ما قبل ثلث الليل)لقوله عليه الصلاة والسلام «لولا أن أشق على أمتي لأخرت العشاء إلى ثلث الليل» ولأن فيه قطع السمر المنهي عنه بعده، وقيل في الصيف تعجل كي لا تتقلل الجماعة،والتأخير إلى نصف الليل مباح لأن دليل الكراهة وهو تقليل الجماعة عارضه دليل الندب وهو قطع السمر بواحدة فتثبت الإباحة وإلى النصف الأخير مكروه لما فيه من تقليل الجماعة وقد انقطع السمر قبله."

(قوله فتثبت الإباحة)فيه نظر لأن المعنى أن التأخير إلى نصف الليل ملزوم لأمرين مكروه وهو تقليل الجماعة.ومندوب وهو قطع السمر.وإذا لزم من تحصيل المندوب كقطع السمر ارتكاب مكروه ترك على ما عرف في مسائل، فينبغي كون التأخير إلى النصف مطلوب الترك فلا يكون مباحا، لأنه لا ترجيح في أحد طرفي المباح، والله الموفق."

(کتاب الصلوۃ , باب المواقیت ،ج:1، ص: 228۔230، ط: دار الفكر، بيروت)

فقط واللہ اعلم

Address

Nizamiyan Wala
Nawan Jandanwala
30150

Telephone

+923404231142

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sharaie Masail شرعی مسائل posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Sharaie Masail شرعی مسائل:

Shortcuts

Share

Category