23/05/2026
علم و تربیت کے درخشاں افق میں آج محبت، اخوت اور تہذیبی وقار سے آراستہ ایک پُرکیف ویلکم تقریب منعقد ہوئی، جہاں نئے آنے والے طلبہ و طالبات کا استقبال نہایت شاندار اور یادگار انداز میں کیا گیا۔
خدیجہ گرلز سکول اینڈ کالج ناوہ گئ کے طلبہ وطالبات اور
پرنسپل صاحب نے نئی طلبہ و طالبات کو گلدستے پیش کرکے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، جبکہ ادارے کے طلبہ و طالبات نے بھی اپنے نئے ساتھیوں کو پُرخلوص انداز میں خوش آمدید کہا۔
یہ منظر اس قدر دلنشیں تھا کہ گویا اپنائیت، محبت اور علم ایک ہی محفل میں سمٹ آئے ہوں۔
تقریب کے دوران مٹھائی تقسیم کی گئی اور خوشیوں سے مہکتی فضا میں ہر چہرہ مسکراہٹوں کی روشنی سے جگمگا اٹھا۔
بلاشبہ مہذب ادارے اپنی نئی نسل کا استقبال صرف الفاظ سے نہیں بلکہ کردار، خلوص اور احترام سے کیا کرتے ہیں۔ #ایڈمن