Al Falah Model school Korea Buner

Al Falah Model school Korea Buner learning activites and education

24/08/2025

صوبائی حکومت کے نوٹیفیکیشن کے مطابق الفلاح ماڈل سکول کوریا کل یعنی 25 اگست بروز پیر بند رہے گا۔انشاءاللہ منگل سے سکول کھلے گا۔

کل بروز بدھ28 مئ کو الفلاح ماڈل سکول کوریا یوم تکبیر کے سلسلے بند رہے گا۔
27/05/2025

کل بروز بدھ28 مئ کو الفلاح ماڈل سکول کوریا یوم تکبیر کے سلسلے بند رہے گا۔

22/05/2025

بچوں کو ڈرا کر پالنے کے کیا نقصانات ہو سکتے ہیں؟

ہمارے ہاں عمومی طور پر ایک تاثر پایا جاتا ہے کہ فیئر بیسڈ پرینٹنگ (Fear Based Parenting ) یعنی کہ بچوں کو ڈرا کر پالا جائے تو ان کی تربیت اچھی ہوتی ہے۔

تاہم ماہرین نفسیات اب اس بات کی نفی کرتے ہیں کہ بچوں کو ڈرانا ایک حساس معاملہ اور اس سے بچوں کی ذہنی نشوونما اور شخصیت پر برا اثر پڑتا ہے۔

آئیے ہم فیئر بیسڈ پرینٹنگ (Fear Based Parenting ) یعنی کہ بچوں کو ڈرا کر پالنے کے چند ایسے نقصانات پر نظر ڈالتے ہیں جو کہ خطرناک ہوسکتے ہیں ۔
نفیساتی نقصان:
بچوں کو ڈرا کر پالنے کا پہلا اور بڑا نقصان نفسیاتی سطح کا ہوتا ہے۔ جب بچوں کو ڈرا کر پالا جاتا ہے مثال کے طور پر "بھوت آ جائےگا”، "باہر بچے اٹھانے والے آئے ہیں” وغیرہ تو یہ بار بار کا ڈرانا جذباتی طور پر نازک بچے کی نفسیاتی صحت پر برا اثر چھوڑتا ہے۔
کچھ والدین اپنے آپ سے بچوں کو اس طرح ڈراتے ہیں کہ بچہ والدین سے ہی چھپتا پھرتا ہے۔

سلمان آصف صدیق ایک ماہر نفسیات ہیں، وہ کہتے ہیں کہ ہمارے ہاں کچھ والدین بچوں کو اپنے آپ سے اس طرح ڈراتے ہیں جیسا اللہ سے ڈرایا جانا چاہیے۔

بچوں کے اندر ڈالا جانے والا یہ خوف مستقبل میں خود اعتمادی کی کمی، ڈپریشن اور اینگزائٹی کا باعث بنتا ہے۔

اعتماد کا ختم ہونا:

بچے والدین اور بڑوں کو اپنے لئے محفوظ پناہ گاہ سمجھتے ہیں۔ اگر یہی پناہ گاہ ہی انہیں ڈرانے میں لگ جائے تو بچوں کا اعتماد ہی ختم ہو جاتا ہے۔

اس کے نتیجے میں بچے اکیلا محسوس کرتے ہیں اور ان کا اعتماد / خود اعتمادی مکمل طور پر ختم ہو جاتی ہے۔

ایسے بچے عموماً اکیلے رہنے لگ جاتے ہین کیونکہ ان کا خیال ہوتاہے کہ جب والدین اور گھر کے افراد ہی انہیں ڈرا رہے ہیں تو معاشرہ انہیں کیسے قبول کرے گا۔

جھوٹ بولنے کی عادت پڑ جانا:

بچوں کیلئے غلطی کرنا کوئی انوکھی بات نہیں ہے۔ بچے ہر غلطی سے سیکھتے ہیں اور اگر غلطی پر انہیں درست انداز میں سمجھایا جائے تو وہ غلطی سے حاصل ہونے والے سبق کو اپنا کر آئندہ کیلئے غلطی سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں۔

لیکن اگر بچوں کو غؒطی پر ڈرایا جائے تو وہ سچ بولنے کی بجائے سزا سے بچنے کیلئے جھوٹ کا سہارا لیں گے جو مستقبل میں ان کی دنیاوی اور دینی زندگی کا حسن تباہ کر دیتا ہے۔

12/05/2025

04/05/2025

activity grade 5th

سر ابرار ایک محنتی اور باصلاحیت استاد ہیں، جن کی ہمیشہ یہی کوشش ہوتی ہے کہ ان کا لیکچر طلبہ کو آسان اور مؤثر انداز میں م...
04/05/2025

سر ابرار ایک محنتی اور باصلاحیت استاد ہیں، جن کی ہمیشہ یہی کوشش ہوتی ہے کہ ان کا لیکچر طلبہ کو آسان اور مؤثر انداز میں منتقل ہو۔ وہ تدریس کو محض الفاظ کا تبادلہ نہیں سمجھتے بلکہ اسے ایک فن اور ذمے داری مانتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے وہ مختلف تدریسی طریقے اپناتے ہیں، تاکہ ہر بچے کی فہم و استعداد کے مطابق سیکھنے کا عمل آسان بنایا جا سکے۔

سر ابرار سمعی و بصری معاونات (Audio-Visual Aids) کو کثرت سے استعمال کرتے ہیں۔تاکہ بچے ان ذرائع سے زیادہ اور بہتر سیکھے۔ ان کے اس طریقہ تدریس سے نہ صرف بچوں کی یادداشت مضبوط ہوتی ہے بلکہ وہ مشکل مضامین کو بھی بآسانی سمجھ لیتے ہیں۔ لیکچر دلچسپ اور معنی خیز ہونے کی وجہ سے طلبہ اس میں بھرپور دلچسپی لیتے ہیں، جس سے ان کی علمی استعداد میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے

02/05/2025

الفلاح ماڈل سکول کو دو اساتذہ کرام درکار ہیں ۔خواہش مند اساتذہ اپنی سی وی واٹس ایپ کریں۔
03463439991

09/04/2025

الفلاح ماڈل سکول کوریا میں داخلے جاری ہیں۔
اپنے بچوں کو تعلیم سے آراستہ کیجیے

الفلاح ماڈل سکول کے رزلٹ ڈے کے موقع پر لئے گئے کچھ تصاویر۔میں والدین کو ان کے بچوں کی نمایاں کامیابی پر مبارکباد پیش کرت...
27/03/2025

الفلاح ماڈل سکول کے رزلٹ ڈے کے موقع پر لئے گئے کچھ تصاویر۔میں والدین کو ان کے بچوں کی نمایاں کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور جملہ سٹاف کی محنت کا مشکور ہوں ۔سکول کے اساتذہ نے بچوں کیساتھ مسلسل محنت کی اور سکول کے امور میں ایمانداری اور لگن سے اسباق پڑھائے امتحانات منعقد کئے۔گرمی اور جاڑے کی پروا کئے بغیر ہمارے سٹاف نے اپنی محنت جاری و ساری رکھی۔

27/03/2025
سکول الفلاح  میں توسیعی کام جاری الحمدللہ
21/03/2025

سکول الفلاح میں توسیعی کام جاری الحمدللہ

03/02/2025

الفلاح ماڈل سکول کوریا سردیوں کی چھٹیوں کے بعد 06/02/2025 بروز جمعرات کھلے گا ۔
شکریہ
پرنسپل اصغر خان 03488982660
مولانا محمد سہیل۔03416620406

Address

Link Road Kndopatay
Nawagai
19900

Telephone

+923463439991

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al Falah Model school Korea Buner posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Al Falah Model school Korea Buner:

Shortcuts

Share

Category