19/08/2026
دعاۓ کامل ایلیمنٹری پبلک اسکول، نوابشاہ
آج اسکول کے مانیٹرز، پریفیکٹس، ہیڈ بوائے اور ہیڈ گرل کے ساتھ ایک اہم میٹنگ منعقد کی گئی۔
میٹنگ میں انہیں ان کی ذمہ داریوں کے حوالے سے تفصیلی ہدایات دی گئیں کہ وہ اسکول میں ڈسپلن اور نظم و ضبط کو برقرار رکھنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ تمام مانیٹرز اور پریفیکٹس اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں اور کلاس روم میں نظم و ضبط پر خصوصی توجہ دیں۔
اس کے علاوہ انہیں ہدایت دی گئی کہ جو طلبہ غیر حاضر رہتے ہیں، ان کے بارے میں معلومات حاصل کریں اور ضرورت پڑنے پر ان کی کلاس میں جا کر ان سے ملاقات کریں، تاکہ ان کی غیر حاضری کی وجوہات معلوم کی جا سکیں اور انہیں باقاعدگی سے اسکول آنے کی ترغیب دی جائے۔
امید ہے کہ ہمارے ہیڈ بوائے، ہیڈ گرل، پریفیکٹس اور مانیٹرز اپنی ذمہ داریوں کو ایمانداری، محنت اور ذمہ داری کے ساتھ ادا کرتے ہوئے اسکول کے بہترین نظم و ضبط کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ Everyone Products Friends Manzoor Mahesar QaMer Din MaHesar Jameel Mahesar Kamran Mahesar Imtiaz Hisbani Dua E Kamil Elementary school nawabshah