16/11/2025
گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 1 نوشہرہ میں اسٹوڈنٹ آف دی منتھ اور ٹیچر آف دی منتھ کی ایک خوبصورت تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں محنت کرنے والے طلبا و اساتذہ کو سراہا گیا تاکہ اُن کی حوصلہ افزائی ہو اور وہ مزید بہتر کارکردگی دکھائیں۔ طلبا اور اساتذہ کا جذبہ اور لگن اس پروگرام کو حقیقت میں مؤثر اور قابلِ تعریف بنا رہا تھا۔