شعبہ تجوید و قرأت جامعہ مدینۃالنبی نوشہرہ وادی سون

  • Home
  • Pakistan
  • Naushehra
  • شعبہ تجوید و قرأت جامعہ مدینۃالنبی نوشہرہ وادی سون

شعبہ تجوید و قرأت جامعہ مدینۃالنبی نوشہرہ وادی سون اس پیج کے ذریعے شعبہ تجوید و قرأت جامعہ مدینۃالنبی کی س?

15/05/2026
15/05/2026

آج ہمارے لیے انتہائی خوشی اور مسرت کا موقع ہے کہ ہمارے (جامعہ مدینۃ النبی گالزکالج) نوشہرہ وادی کی 9 خوش نصیب طالبات نے دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف سے اپنی دینی تعلیم کا گریجویشن مکمل کر لیا ہے۔هم پرنسپل مبلغ اسلام ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر محمد جاوید اقبال کھارا صاحب اور تمام سٹاف كو مباركباد پیش کرتے ہیں
جامعہ مدینۃ النبی نوشہرہ کے دوعلماء کرام کا بھی کورس مکمل ہوا یہ ادارہ امتِ مسلمہ کے لیے ایک روشن چراغ بن رھا ھے
اسی مبارک موقع پر ہم دارالعلوم محمدیہ غوثیہ اور غوثیہ گرلز کالج بھیرہ شریف سے ایک ہزار سے زائد طلبا و طالبات کی کامیاب فراغت پرحضرت قبلہ پیر محمد امین الحسنات شاہ صاحب تمام اساتذۂ کرام اور والدینِ طلبہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس عظیم دینی ادارے کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے، حضور ضیاء الامت رحمۃ اللہ علیہ کے اس مبارک مشن کو ہمیشہ آباد و شاداب رکھے اور اسے تا قیامت جاری و ساری فرمائے۔
اللہ رب العزت پیر محمد امین الحسنات شاہ صاحب کو صحت، تندرستی، ایمان، تقویٰ، طہارت اور عافیت کے ساتھ دراز عمر عطا فرمائے اور ان کی دینی و روحانی خدمات کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرماۓ آمین
پروفیسرمدثرنعمان کھارا چیئرمین یوتھ سٹڈی کلب پاکستان وٹس لرننگ سکول سون ویلی

15/05/2026

الحمدللہ رب العالمین 🌹

یہ ہمارے لیے انتہائی خوشی، اطمینان اور حوصلہ افزائی کا باعث ہے کہ جامعہ مدینۃ النبی نوشہرہ وادی سون سے وابستہ والدین اپنے تاثرات، محبت اور اعتماد کا اس خوبصورت انداز میں اظہار فرما رہے ہیں۔

محترم محمد اشفاق سرہال صاحب اور ان کے اہلِ خانہ کے محبت بھرے جذبات، دعاؤں اور اعتماد پر ہم تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔

یہ دراصل جامعہ مدینۃ النبی کے اس تعلیمی و تربیتی مشن کا ثمر ہے جس کی بنیاد عشقِ رسول ﷺ، خدمتِ دین، اعلیٰ اخلاق، دینی و عصری علوم کے حسین امتزاج اور نسلِ نو کی بہترین کردار سازی پر رکھی گئی ہے۔

اللہ تعالیٰ کا خاص فضل و کرم ہے کہ ادارہ ہذا سے طلبہ و طالبات حفظِ قرآن، عالمہ فاضلہ کورس، تجوید، قراءات اور دیگر دینی و عصری علوم سے آراستہ ہوکر معاشرے میں دین و علم کی روشنی پھیلا رہے ہیں۔

میں بطور پرنسپل جامعہ مدینۃ النبی نوشہرہ وادی سون،
اپنے عظیم سرپرست و مربی
جانشینِ حضور ضیاء الامت،
حضرت دیوانِ کریم حضرت پیر محمد امین الحسنات شاہ صاحب مدظلہ العالی
کی خصوصی شفقت، دعاؤں اور سرپرستی کو اس کامیابی کا اصل سرمایہ سمجھتا ہوں۔

اسی طرح جملہ اساتذہ کرام، معلمات، سٹاف ممبران، معاونین، مخیر حضرات اور ادارے سے محبت کرنے والے تمام احباب بھی مبارکباد اور دعاؤں کے مستحق ہیں۔

اللہ تعالیٰ جامعہ مدینۃ النبی کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے، اسے دینِ اسلام، علم اور عشقِ مصطفیٰ ﷺ کا مضبوط مرکز بنائے اور ہمیں اخلاص کے ساتھ اس مشن کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین 🤲

محمد جاوید اقبال کھارا
پرنسپل
جامعہ مدینۃ النبی نوشہرہ وادی سون

15/05/2026
15/05/2026

کامیابیاں ہماری نہیں… یہ سب ربِ کریم کا کرم ہے
الحمدللہ رب العالمین!
جامعہ مدینۃ النبی نوشہرہ وادی سون کی یہ تمام تر کامیابیاں کسی فرد کا کمال نہیں بلکہ اللہ رب العزت کا خاص فضل و کرم، حضور نبی کریم ﷺ کی نگاہِ رحمت، اور ہمارے اکابرین کی دعاؤں اور فیوضات کا نتیجہ ہیں۔
خصوصاً مفسرِ قرآن، مفکرِ اسلام حضرت ضیاءالامت جسٹس پیر محمد کرم شاہ الازہری رحمۃ اللہ علیہ کے روحانی فیضان، اور حضور دیوانِ کریم جانشینِ ضیاء الامت حضرت پیر محمد امین الحسنات شاہ صاحب مدظلہ العالی کی دعاؤں اور سرپرستی نے اس کاروانِ علم و عرفان کو قوت بخشی۔
میں اپنے ان تمام مخلص دوستوں کا بھی تہہ دل سے شکر گزار ہوں جو محبت اور حوصلہ افزائی کے طور پر مبارکباد کے یہ خوبصورت پوسٹرز تیار کرتے ہیں۔ یہ دراصل ان کی محبت اور اس مشن کے ساتھ وابستگی کا اظہار ہے۔
بالخصوص اپنے اُن تمام معاونین اور محسنین کا بھی دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں جن کے اخلاص بھرے تعاون کی بدولت ہمارے طلبہ و طالبات کی کامیابیاں ممکن اور یقینی بن رہی ہیں۔
آج الحمدللہ جامعہ مدینۃ النبی سے سینکڑوں علماء، عالمات، حفاظِ کرام اور دیگر شعبہ جات سے فارغ التحصیل افراد وطنِ عزیز پاکستان کے مختلف حصوں میں دین و ملت کی خدمت میں مصروفِ عمل ہیں۔
یہ سفر رکا نہیں… بلکہ عزم، یقین اور ہمت کے ساتھ جاری ہے۔
اور ان شاء اللہ ویژن 2030 کی تکمیل کی طرف ہم مضبوط قدموں سے بڑھ رہے ہیں۔
اللہ تعالیٰ ہمیں اخلاص کے ساتھ اس مشن کو جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین 🤲













Address

Naushehra

Telephone

+923016773392

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when شعبہ تجوید و قرأت جامعہ مدینۃالنبی نوشہرہ وادی سون posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to شعبہ تجوید و قرأت جامعہ مدینۃالنبی نوشہرہ وادی سون:

Shortcuts

Share