Postpone BPSC PCS Examinations

Postpone BPSC PCS Examinations To Postpone PCS Examination in Balochistan

19/11/2022
15/11/2022

غیر حاضر طلباء و طالبات اور انکے والدین کے نام ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول شاہن پلال کا پیغام۔

23/10/2022

https://www.facebook.com/100086430699556/posts/116496294574727/

اسلام علیکم
آپ تمام معززین اور آزاد میڈیا سے گزارش کی جاتی ہے کہ بلوچستان باالخصوص نصیرآباد ڈویژن کے طلباء و طالبات کا ساتھ دیں اور ہمارے جائز مطالبے کو ہر پلیٹ فارم پر ہمدردانہ نظرثانی کے لیئے ارباب اختیار تک ہماری آواز پہنچانے میں ہماری مدد کریں۔
بلوچستان بھر کے طلباء و طالبات آپ کی مدد کے منتظر ہیں۔ ہر فرد اپنے حصے کا کام کرے اور ہماری اس ڈمانڈ کو جتنا ہوسکے پھیلائیں۔ پلیز

21/10/2022

آخر اربابِ اختیار کون۔۔؟

جناب چیئرمین بلوچستان پبلک سروس کمیشن ؟
جناب چیف منسٹر بلوچستان؟
جناب چیف سیکریٹری بلوچستان ؟
جناب گورنر بلوچستان ؟
جناب اسپیکر بلوچستان اسمبلی ؟
جناب ڈپٹی اسپیکر پلوچستان اسمبلی ؟
جناب سیکریٹری S&GAD بلوچستان ؟
باوقار و باعزت ارکان صوبائی اسمبلی بلوچستان ؟
یا
باشعور و باوقار عوام ؟

اس تباکُن اور تہس نہس حالات میں بلوچستان بھر کے سیلاب متاثرہ طلباء و طالبات کا وفد زبان پر گزارش، آنکھوں میں نمی ، لہجے میں عاجزی اور دِل میں رحم و ہمدردی کی امید لیئے 22 ستمبر 2022 سے مسلسل 30 روز سے درج بالا احکام کے دروازوں پر عاجزانہ گزارش پیش کرتے رہیں ہیں کہ اِن سنگین و تباہ کُن حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمارے حال پر رحم کھایا جائے اور بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے تحت اسسٹنٹ کمشنر اور سیکشن آفیسر / پی سی ایس 19 دسمبر 2022 میں ہونے والے امتحانات چند ماہ کے لیئے ملتوی کیئے جائیں کیونکہ اس بے درد گھڑی میں ہم اپنے والدین ، اہل عیال کو بے سہارا، بے یارو مددگار نہروں/ روڈوں کنارے چھوڑ کر امتحانات دینے کے قابل ہر گز نہیں۔
ہمارا یہ حال نہ صرف پاکستان بلکہ انٹرنیشنل کمیونٹی دیکھ چکی ہے۔ ہمیں ہمدردی اور سہارا دینے کے لیئے نہ صرف وزیراعظم پاکستان بلکہ انٹرنیشنل کمیونٹی نے بھی ہمارے حال کو دردناک اور قابل رحم بیان کیا ہے۔
جبکہ پوری دنیا جان چُکی ہے کہ اِس وقت ہمارے سٙروں کی چھتیں چِھن چُکی ہیں ، ہمارے روزگار کے وسائل تباہ ہوچکے ہیں ، ہم مختلف جانلیوہ بیماریوں میں مُبتلا ہیں۔ یوں کہیں کہ تاریخی تباہی اور قدرت کے اِس امتحان میں مُبتلا طلباء و طالبات کو اس قدر بے رحمی سے دوبارہ کسی قسم کے امتحان میں ڈالنا ایک المیہ اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
جبکہ ملک بھر کے بڑے بڑے اداروں نے جس میں پنجاب پبلک سروس کمیشن، خیبر پختونخواہ اور دیگر یونیورسٹیز اور نوکریوں کے امتحانات بغیر کسی گزارش کے اس قدرتی آفت کو مدنظر رکھ کر خود بخود بالا احکام نے ملتوی کر دیئے ہیں۔

تو آخر بلوچستان میں ارباب اختیار کون ہے ؟

جسے یہ حالات نظر آئیں اور اُس کے دل میں بلوچستان کے طلباء و طالبات کو 30 دن سے دربدر ہاتھ جوڑ کر التجائیں اور گزارشات کرتے ہوئے دیکھ کر رحم آئے کہ یہ بلوچستان کی بچے/بچیاں اور بلوچستان کے مستقبل کی مشینری جھوٹ نہیں بول رہی بلکہ واقعی ان کے گھر ، ان کے وسائل ، ان کی کتابیں ، ان کے نوٹس ، ان کی صحت تہس نہس ہوچکی ہیں اور یہ واقعی اس دردناک گھڑی میں رحم کے مستحق ہیں۔

آخر ارباب اختیار کون ؟
کہ بس ایک نوٹس جاری کرکے بلوچستان کے معماروں کی تکالیف دُور کردے تاکہ وہ اپنے گھر جا کر اپنے اہل و عیال کی بچی کُھچی زندگی سمیٹ پائیں اور انہیں سہارا دے پائیں۔

آئیں آپ بھی اس طلباء و طالبات کے وفد کے ساتھ مِل کر اُس ارباب اختیار کو تلاش کرتے ہیں جس کی قلم کے نیچے بلوچستان کے طلباء/ طالبات کے درد کا احساس نظر آئے۔

تحریر۔تلاش۔ارباب۔اختیار۔

تلاش کنندہ
وفد پی۔سی۔ایس امیدوار
بلوچستان۔

از۔قلم۔نوراللہ پلال
پی سی ایس امیدوار
ضلع جعفرآباد

21/10/2022

ِ_اختیار_کون۔۔؟

جناب چیئرمین بلوچستان پبلک سروس کمیشن ؟
جناب چیف منسٹر بلوچستان؟
جناب چیف سیکریٹری بلوچستان ؟
جناب گورنر بلوچستان ؟
جناب اسپیکر بلوچستان اسمبلی ؟
جناب ڈپٹی اسپیکر پلوچستان اسمبلی ؟
جناب سیکریٹری S&GAD بلوچستان ؟
باوقار و باعزت ارکان صوبائی اسمبلی بلوچستان ؟
یا
باشعور و باوقار عوام ؟

اس تباکُن اور تہس نہس حالات میں بلوچستان بھر کے سیلاب متاثرہ طلباء و طالبات کا وفد زبان پر گزارش، آنکھوں میں نمی ، لہجے میں عاجزی اور دِل میں رحم و ہمدردی کی امید لیئے 22 ستمبر 2022 سے مسلسل 30 روز سے درج بالاحکام کے دروازوں پر عاجزانہ گزارش پیش کرتے رہیں ہیں کہ اِن سنگین و تباہ کُن حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمارے حال پر رحم کیا جائے اور بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے تحت اسسٹنٹ کمشنر اور سیکشن آفیسر / پی سی ایس 19 دسمبر 2022 میں ہونے والے امتحانات چند ماہ کے لیئے ملتوی کیئے جائیں کیونکہ اس بے درد گھڑی میں ہم اپنے والدین ، اہل عیال کو بے سہارا، بے یارو مددگار نہروں/ روڈوں کنارے چھوڑ کر امتحانات دینے کے قابل ہر گز نہیں۔
ہمارا یہ حال نہ صرف پاکستان بلکہ انٹرنیشنل کمیونٹی دیکھ چکی ہے۔ ہمیں ہمدردی اور سہارا دینے کے لیئے نہ صرف وزیراعظم پاکستان بلکہ انٹرنیشنل کمیونٹی نے بھی ہمارے حال کو دردناک اور قابل رحم بیان کیا ہے۔
جبکہ پوری دنیا جان چُکی ہے کہ اِس وقت ہمارے سٙروں کی چھتیں چِھن چُکی ہیں ، ہمارے روزگار کے وسائل تباہ ہوچکے ہیں ، ہم مختلف جانلیوہ بیماریوں میں مُبتلا ہیں۔ یوں کہیں کہ تاریخی تباہی اور قدرت کے اِس امتحان میں مُبتلا طلباء و طالبات کو اس قدر بے رحمی سے دوبارہ کسی قسم کے امتحان میں ڈالنا ایک المیہ اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
جبکہ ملک بھر کے بڑے بڑے اداروں نے جس میں پنجاب پبلک سروس کمیشن، خیبر پختونخواہ اور دیگر یونیورسٹیز اور نوکریوں کے امتحانات بغیر کسی گزارش کے اس قدرتی آفت کو مدنظر رکھ کر خود بخود متعلقہ بالا حکام نے ملتوی کر دیئے ہیں۔

تو آخر بلوچستان میں ارباب اختیار کون ہے ؟
جسے یہ حالات نظر آئیں اور اُس کے دل میں بلوچستان کے طلباء و طالبات کو 30 دن سے دربدر ہاتھ جوڑ کر التجائیں اور گزارشات کرتے ہوئے دیکھ کر رحم آئے کہ یہ بلوچستان کے بچے/بچیاں اور بلوچستان کے مستقبل کی مشینری جھوٹ نہیں بول رہی بلکہ واقعی ان کے گھر ، ان کے وسائل ، ان کی کتابیں ، ان کے نوٹس ، ان کی صحت تہس نہس ہوچکی ہیں اور یہ واقعی اس دردناک گھڑی میں رحم کے مستحق ہیں۔

آخر ارباب اختیار کون ؟
کہ بس ایک نوٹس جاری کرکے بلوچستان کے معماروں کی تکالیف دُور کردے تاکہ وہ اپنے گھر جا کر اپنے اہل و عیال کی بچی کُھچی زندگی سمیٹ پائیں اور انہیں سہارا دے پائیں۔

آئیں آپ بھی اس طلباء و طالبات کے وفد کے ساتھ مِل کر اُس ارباب اختیار کو تلاش کرتے ہیں جس کی قلم کے نیچے بلوچستان کے طلباء/ طالبات کے درد کا احساس نظر آئے۔

تحریر۔تلاش۔ارباب۔اختیار۔

تلاش کنندہ
وفد پی۔سی۔ایس امیدوار
بلوچستان۔

از۔قلم۔نوراللہ پلال
پی سی ایس امیدوار
ضلع جعفرآباد ، بلوچستان۔

https://www.facebook.com/profile.php?id=100086430699556حالیہ تباہ کُن سیلاب اور تاریخی خطرناک بارشوں میں بلوچستان بھر ، ...
01/10/2022

https://www.facebook.com/profile.php?id=100086430699556

حالیہ تباہ کُن سیلاب اور تاریخی خطرناک بارشوں میں بلوچستان بھر ، خصُوصٙٙا نصیرآباد ڈویژن مکمل سیلابی لپیٹ میں ہے۔
اور ان سنگین حالات اور قدرتی آفت کے دوران صوبے کا سب اہم اور بڑا امتحان پی۔ سی۔ ایس جوکہ بلوچستان۔پبلک سروس کمیشن کے تحت ہونے کی تاریخ جاری کرنا ایک بہت بڑی نا انصافی اور انسان دوستی و ہمدردی کے خلاف ہے۔
جبکہ مُلک بھر کے بڑے اداروں نے کمیشن کے امتحانات اور دیگر امتحانی شیڈیول اس آفت کو مدنظر رکھتے ہوئے ملتوی کردیئے ہیں۔ جس میں پنجاب ، سندھ ، خیبرپختون (KPK) نے فلفور بغیر کسی گزارش کرنے کے ملتوی کر دیئے ہیں۔
مگر بہت ہی دُکھ کی بات ہے کہ بلوچستان جو کہ سب سے زیادہ متاثر ہونے والا صوبہ ہے ، جہاں نہ صرف ہمارے گھر تباہ ہوئے ہیں بلکہ ہم اپنے پیاروں کی جانیں تک کھو بیٹھے، اور اس وقت ہم اور ہمارے بچے، بوڑھے بزرگ، والدین سب مختلف جان لیوہ بیماریوں میں مبتلا ہیں۔
جن حالات کو انٹرنیشنل ہمدردی حاصل ہوئی مگر ہمارے اپنے لوگوں کو احساس دلانے کے لیئے بلوچستان باالخصوص نصیرآباد کے طلباء و طالبات وفد کی صورت میں بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے محترم جناب چیئرمین صاحب سے لے کر ، جناب چیف سکریٹری صاحب، محترم و معززجناب گورنر صاحب اور مختلف ایم پی ایز صاحبان ، اور اسمبلی کے فلور سے آواز بلند کر چکے ہیں کہ
" ہمارے حال پر رحم کیا جائے"
اور ان سنگین بدتر حالات میں ہمیں قدرتی امتحان و آزمائش کے ساتھ ساتھ ایک اور امتحان کے لیئے مجبور نہ کیا جائے۔
مگر ان تمام گزارشات کے باوجود محترم و معزز جناب چیئر بلوچستان پبلک سروس کمیشن نے ایک بھی نہ سُنی اور امتحانات دسمبر 2022 میں ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ جوکہ سی ایس ایس ، ایم اے کے طلباء و طالبات کو اور بھی بہت بڑی پریشانی میں مبتلہ کردیا ہے۔
لہٰذا ، اب ہم اپنے حالات جو کہ انٹرنیشنل کمیونٹی بھی جان چکی ہے وہ اپنے معزز چیئرمین صاحب کو کسطرح احساس دلائیں۔
بس اسی مقصد کے لیئے آپ سب کی مدد اور ہمدردانہ نظرثانی کے لیئے یہ پیج بنایا گیا ہے جس میں آپ سے گزاش کی جارہی ہے کہ ایک پازیٹِو پیغام ، پازیٹو الفاظ و پازیٹو اخلاق کے دائرے میں رہتے ہوئے ہماری اس تکلیف میں ہمارا ساتھ دیں ۔

پلیز غیر اخلاقی الفاظ ، غیر اخلاقی اِموجی، غیر اخلاقی طریقہ ہر گز استعمال نہ کیجیئے گا۔
کیونکہ ہم سے جُڑا ہمارا بلوچستان اور تمام ہمارے معزز آفسران ہیں۔
ہمارے لیئے بلوچستان پبلک سروس کمیشن اور اسکے عہدیدار بہت ہی عزت و اہمیت کے حامل ہیں۔
Please strictly avoid Negative Propaganda.

Address

Nasirabad

Telephone

+923337506196

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Postpone BPSC PCS Examinations posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Postpone BPSC PCS Examinations:

Shortcuts

Share