02/09/2022
Muhammadan Scholar School Dhamthal
Education department
02/09/2022
ایک سکول بس تفریحی دورے پر جاتے ہوئے راستے میں ایک سرنگ میں پھنس گئی
سرنگ کے دہانے پر پانچ میٹر اونچائی لکھی تھی
ڈرائیور نے نہیں روکا کیونکہ بس کی اونچائی بھی پانچ میٹر تھی
بس سرنگ کی چھت سے رگڑ کر درمیان میں پھنس گئیجس سے بچے خوف و ہراس میں مبتلا ہوگئے
بس ڈرائیور کہنے لگا
ہر سال میں بغیر کسی پریشانی کے سرنگ عبور کرتا ہوں، مگر اب کیا ہوا؟
ایک آدمی نے بس کو کھینچنے کے لیے ایک مضبوط کرین لانے کا مشورہ دیا
کچھ نے سرنگ کی چھت کھود کر توڑنے کا مشورہ دیا
ان مختلف تجاویز کے درمیان ایک بچہ👇
بس سے اترا اور کہا:
میرے پاس حل ہے!
اس نے کہا:
ایک ٹیچر نےہمیں سبق دیا تھا کہ
ہمیں اپنے اندر سے غرور، تکبر، نفرت، خود غرضی اور لالچ کو نکال دینا چاہیے جن کی وجہ سے ہم لوگوں کے سامنے پھولے ہوئے ہوتے ہیں
اگر ہم ان الفاظ کو بس پر لگا دیں اور اس کے ٹائروں سے تھوڑی سی ہوا 👇
نکال دیں تو وہ سرنگ کی چھت سے نیچے آجائےگی اور ہم بحفاظت گزر جائیں گے
بچے کےمشورے کے مطابق بس کے ٹائروں سے ہوا کا دباؤ کم کیا گیا تو بس سرنگ کی چھت کی سطح سے نیچے گزر گئی اور سب بحفاظت سرنگ سےباہر نکل آئے
آپ بھیاپنے اندر کی ہوا نکال دیں خوش رہیں گے*
السلام علیکم!
نبی کریم ﷺ کے ارشاد کا مفہوم ہےکہ!
جس نے جمعہ کے روز جنابت کے غسل
کی طرح ( یعنی خوب اہتمام سے ) غسل کیا
پھر نماز جمعہ کے لیے ( پہلی گھڑی میں ) گیا
تو گویا اس نے ایک اونٹ
اللّٰہ کی راہ میں قربان کیا-
جامع الترمذی جلد1 نمبر 499
جزاکم اللہ خیرا ❤️
03/04/2022
سکول ٹائمنگ 7:30 سے 12:30
وقار عظیم کی انتہائی خوبصورت تحریر:
#لہجہ
عرب ممالک میں جاب کے لئیے آنے والوں کو سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ عربی زبان آ جاتی ہے۔ اور عربی زبان آ جائے تو کسی حد تک قرآن سمجھ آنا شروع ہو جاتا ہے۔ قرآن تو آپ ترجمے کے ذریعے بھی پڑھ سکتے ہیں لیکن لہجے آپ ترجمے سے نہیں سجھ سکتے۔ لہجے آپ کو عربیوں سے ھی سمجھ آئیں گے۔
ایک دن عربی اپنے بچے کے ساتھ شاپنگ مال میں شاپنگ کے لیے آیا-
شاپنگ کر کے بل پے کر کے جانے لگا تو بچہ جو کہ مختلف شیلف کے سامنے کھڑا تھا ۔ کہنے لگ جاتا ھے کہ میں نے یہ بھی لینا ہے میں نے وہ بھی لینا ہے۔
باپ نے پہلے پیار سے کہا
“ تعال یا ولد
( آ جاو بیٹا)
“
بیٹا پھر بھی کھلونوں والی شیلف اور کبھی چاکلیٹ سیکشن میں مگن رہتا ھے اس کا بس نہیں چل رہا تھا کہ وہ سب کچھ اٹھا لے۔
پھر باپ نے سختی سے کہا
“حی”
“دوڑ کر آو( چلو )
میں نے محسوس کیا کہ اس کے باپ نے جب تھوڑا سختی سے کہا تو لہجہ اور الفاظ بدل گئے
۔ تعال کی جگہ حی آ گیا۔
اور تعال کے بعد پھر گنجائش ھے۔
حی کے بعد تو گنجائش ہی نہیں۔
حی کے بعد اگر بچہ انکار یا ضد کرتا تو پھر بچے نے پٹنا تھا یا پھر اس کے باپ نے اسے چھوڑ کر نکل جانا تھا ۔ اور گاڑی میں بیٹھ کر انتظار کرناتھا کہ آنا تو اس نے میرے پاس ہی ہے۔
اسی طرح سارا دن ہم دنیا کمانے میں لگے ہوتے ہیں۔ یہ لیں ۔ وہ کمائیں۔ یہ دیکھیں۔ وہ دیکھیں
پانچ بار جب "حی علی الصلوہ"، "حی علی الفلاح" کی آواز کان میں پڑتی ہے تو عربی سے نا واقف لوگوں کو سمجھ ہی نہیں آتی کہ یہ کون سا لہجہ اور کس قدر سختی سے بلایا جا رہا ہے۔ اور اس حی کی ندا کے انکار کی صورت میں کیا کیا نتائج بھگتنا پڑ سکتے ہیں -
انکار کی صورت یا تو دنیا سے ہی پٹائی کا سلسلہ شروع ہو جانا ہے یا خالق نے ہمیں ہمارے حال پر چھوڑ دینا ہے کہ آنا تو میرے پاس ہی ہے
ان الینا ایابھم
بے شک ہماری طرف انھوں نے لوٹنا ہے
ثم ان علینا حسابھم
پھر بے شک ہمارے ذمے ہے ان کا حساب لینا
۔سورہ الغاشیہ
آیات نمبر ۲۵۔۲۶
محمڈن سکالرز سکول دہم تھل موسم سرما کی تعطیلات کے سلسلہ میں مورخہ 7 جنوری 2022 تک بند ہے
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Dhamthal Punjab
Narowal
5470
Opening Hours
| Monday | 08:00 - 16:30 |
| Tuesday | 08:00 - 16:30 |
| Wednesday | 08:00 - 16:30 |
| Thursday | 08:00 - 16:30 |
| Friday | 08:00 - 16:30 |