Urdu Amazing Facts

Urdu Amazing Facts

Share

Daily amazing, surprising, and informative Urdu facts! Follow us and learn something new every day.

06/08/2025
06/08/2025

زمین کی یہ تصویر دسمبر 1972ء کو چاند کی طرف جاتے ہوئے خلائی مِشن Apoll 17 اسپیس کرافٹ کے کیمرہ سے لی گئی ہے۔ زمین کی یہ تصویر خلائی سفر کی تاریخ میں سب سے منفرد اور اچھی تصویر مانی جاتی ہے۔ یہ تصویر زمین کی سطح سے 29000 انتیس ہزار کلومیٹر کی دوری سے لی گئی ہے۔ بعد میں زمین کی اس نایاب تصویر کو The Blue Marble کا نام دیا گیا۔
اس تصویر کی سطح پر نظر آنے والے مناظر کی وضاحت کچھ اس طرح سے ہے کہ "سب سے اوپر عرب ممالک نظر آ رہے ہیں۔ ایران اور سعودی عرب کو علیحدہ کرتی ہوئی ایک سمندری لائن بھی آپ کو نظر آ رہی ہے۔ سمندر کے اس حصے کو Persian Gulf کہا جاتا ہے۔ اس سے آگے پھر سعودی عرب اور مصر و افریقی ممالک کے درمیان میں ایک سمندری پاٹ نظر آ رہا ہے جسے Red Sea کہا جاتا ہے۔ بائیں طرف نسواری Brown رنگ میں ایک خطہ نظر آ رہا ہے۔ یہ دنیا کا سب سے بڑا ریگستان The Sahara desert ہے۔ جو کہ تقریباً درجن سے زائد افریقی ملکوں کی سرحدوں کو چُھوتا ہے۔ اس کا کل رقبہ 46 لاکھ مربع کلومیٹر سے بھی زائد ہے۔ اس سے آگے ساؤتھ افریقہ اور اس کے آس پڑوس کے ممالک ہیں۔ سبز رنگ میں نظر آنے والا علاقہ دنیا کا دوسرا سب سے بڑا "افریقی جنگل" ہے۔ ساتھ سمندر میں ایک سبز رنگ کا جزیرہ نظر آ رہا ہے، یہ دراصل براعظم افریقہ کا ملک "مڈغاسکر" ہے۔
زمین کے نچلے حصے پر نظر آنے والا سفید خطہ دنیا کا سب سے بڑا برفانی ویرانہ اور دنیا کا پانچواں سب سے بڑا برِاعظم "انٹارکٹِکا Antarctica" ہے۔ انٹارکٹِکا میں جو کم سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے، وہ منفی 89 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ اس برِاعظم کا کُل رقبہ ڈیڑھ کروڑ مربع کلومیٹر سے کچھ ہی کم ہے۔ اس قدر وسیع عریض خطے میں سے صرف اور صرف دو لاکھ اسی ہزار مربع کلومیٹر کا رقبہ برف سے خالی ہے۔ باقی تمام کا تمام خطہ برف سے ڈھکا ہوا ہے۔ زمین کی سطح سے اوپر روئی کے گالوں کی طرح نظر آنے والے یہ ہمارے بادل ہیں۔ جو ہر وقت زمین کے مختلف حصوں پر چکر لگاتے رہتے ہیں"
یہ تصویر ہماری زمین کی ایک منفرد اور خوبصورت تصویر ہے۔ یہ بہت اہم تصویر بھی ہے، کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ کیوں اہم ہے؟
کیوں کہ اس تصویر میں موجود "اسی سیارے پر بیٹھ کر میں یہ تحریر لکھ رہا ہوں اور اسی سیارے پر بیٹھ کر آپ میری یہ تحریر پڑھ رہے ہیں"

Want your school to be the top-listed School/college in Narowal?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Address


P/o Babral Tehsil Shahkargarh District Narowal
Narowal
51771