18/11/2025
إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُون
عظیم ماہر تعلیم اور پرنسپل نارووال پبلک سکول جناب محفوظ الرحمن صاحب قضائے الٰہی سے انتقال کرگئے ہیں
نارووال شہر ایک عظیم استاد سے محروم ہو گیا
اللہ رب العالمین محفوظ الرحمن صاحب کی روح کو کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں عظیم مقام سے نوازے آمین
25/07/2025
یا الله تیرا لاکھ لاکھ شکر ہے۔
رزلٹ کلاس دہم 2025
23/07/2025
انتہائی افسوس ناک خبر۔
سیٹلائٹ اسکول کی کیمسٹری کی ٹیچر، مس ساجدہ لیاقت، جو ایک اچھی اور اعلیٰ ظرف خاتون تھیں، اس دنیا سے پردہ فرما گئی ہیں۔
اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن😓
نمازِ جنازہ عصر کی نماز کے فوراً بعد 5:15 مدرسہ جلالہ شریف، درمان روڈ، نزد رینجرز ہیڈ کوارٹر، شکرگڑھ میں ادا کی جائے گی۔
اللہ پاک ان کے درجات بلند فرمائے، جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
آمین ثم آمین🤲
09/07/2024
یا الله تیرا لاکھ لاکھ شکر ہے۔
رزلٹ کلاس دہم 2024
08/01/2024
پنجاب بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 10 جنوری سے کھلیں گے، نوٹیفیکیشن جاری ، تاہم سردی کی شدت کے باعث سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کی گئی ہے ۔
23/11/2023
محترم والدین!
حکومت کے اعلان کے مطابق مؤرخہ 24 تا 26نومبر (جمعہ تا اتوار) شکرگڑھ پبلک سکول بند رہے گا۔
09/11/2023
*9 November Allama Iqbal Day* || ❤️
*خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلے،، خدا بندے سے خود پُوچھے، بتا تیری رضا کیا ہے*۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یومِ اقبال(9 نومبر) ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ صاحب وہ ہستی ہیں جنہوں نے اپنی زندگی میں ایک کروڑ سے زائد مرتبہ درود پاک کا نظرانہ پیش کیا آپؒ کی ساری کی ساری شاعری آقاﷺ کی نسبت سے منسلک ہے ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ وہ ہستی ہیں جس نے اس جہان والوں کو خودی، امید، عروج، مشقت، وفا، محبت، توقل اور بہادری جیسی تمام تر صلاحیتیوں کو نا صرف قلم بند کیا بلکہ اس کو ایک ابھرتی ہوئی قوم کے دلوں میں پیوست بھی کیا اور ایک انقلاب عظیم برپا کیا جس کی بنا پر ہم اس مملکت خداداد پاکستان کے وجود کو یقینی بنا سکے۔9 نومبر بطور اقبال ڈے یعنی "علامہ اقبال دن" کے منایا جاتا ہے۔ اقبال کی انقلابی شاعری نے نہ صرف برصغیر کے مسمانوں میں ایک ولولہ پیدا کیا بلکہ ارد گرد کے مسلمانوں کے ایمان کو بھی تقویت بخشی۔ اقبال شاید اپنے لئے ہی کہہ گئے تھے کہ ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا" یوں تو ہر سال 9 نومبر آتا ہے لیکن ہر سال اقبال نہیں آتا اب اس کے لئے ہزاروں سال منتظر رہنا پڑے گا،، 9 نومبر | اقبال ڈے | شاعر مشرق
*اللّٰہ تعالیٰ آپ کے درجات بلند فرمائے اور ہمیں اقبال سا حقیقی شعور عطا فرمائے اور جدو جہد مسلسل کی توفیق عطا فرمائے۔آمین یا رب العالمین* 🤲❤️