Medical Diaries

Medical Diaries This page is solely related to medical stuff👨‍⚕️🥼 Bright Future Educators Provide best opportunities to study abroad.

03/01/2026

puncture

قرآن کریم اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک سچی اور حکمت سے بھری ہوئی کتاب ہے اور قیامت تک آنے والے ہر انسان کےلئے ضابطہ حیات او...
06/07/2023

قرآن کریم اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک سچی اور حکمت سے بھری ہوئی کتاب ہے اور قیامت تک آنے والے ہر انسان کےلئے ضابطہ حیات اور کامیابی کا نسخہ ہے جو اللہ تعالیٰ نے اپنے پیارے رسول حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پہ نازل کی۔ اللہ تعالیٰ نے خود اس کتاب کی حفاظت کا ذمہ لیا اور بیشک آج تک بلکل اپنے اصل حالت کی صورت محفوظ ہے اور ہمیشہ رہے گئی۔ جو کوئی قرآن کریم میں ردوبدل یا بے حرمتی کرے گا یا کرنے کی کوشش کرے گا وہ اللہ تعالیٰ کے عذاب سے بچ نہیں پائے گا اور اللہ تعالیٰ جود فرماتے ہیں کہ بیشک تیرے رب کی پکڑ بہت سخت ہے قرآن کریم کی بے حرمتی کرنے والے اس دنیا میں ہی اپنے انجام کو پہنچ جاتے ہیں ۔
بطور مسلمان ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم بھی قرآن کریم کی تعظیم و تکریم کریں اور اس کے دو طریقے ہیں ایک جو ہم سب لوگ کرتے ہیں کہ قرآن کریم کو غلاف میں صاف اور اونچی جگہ رکھتے تاکہ بے ادبی نہ ہو ۔ دوسرا طریقہ جو زیادہ اچھا اور اللہ تعالیٰ کا پسندیدہ ہے وہ قرآن کریم کی تعلیم حاصل کرنا، اللہ تعالیٰ کے احکامات کو سمجھنا اور اپنی عملی زندگی قرآن کریم کے بتائے ہوئے طریقوں کے مطابق گزانا، اور خود کو دوسروں کےلئے جو خود قرآن کریم کی تعلیم حاصل نہیں کر سکتے ان کےلئے عملی نمونہ بن کے ظاہر کرنا۔ حدیث پاک کا مفہوم ہے "تم میں سے بہتر وہ ہے جو قرآن سیکھے ارو دوسروں کو سکھائے"۔
اگر ہم نے قرآن مجید سے دوری اختیار کی تو آخرت میں اس کے بارے میں سوال بھی ہو گا اور نا فرمانی کی سزا بھی لیکن اس کے ساتھ ساتھ اس دنیا میں بھی رسوا ہوں گے۔اور مسلمان قرآن سے دور کو کے رسوا ہو رہے ہیں

وہ زمانے میں معزز تھے مسلماں ہو کر
اور تم خوار ہوئے تارک قرآں ہو کر

اللہ تعالیٰ ہم سب مسلمانوں کو قرآن کریم سیکھنے اور اپنی زندگی قرانی احکامات کے مطابق گزرنے کی توفیق عطا فرمائیں ۔ آمین ثمہ آمین
#قرآن #قرآنکریم

Address

Narowal

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Medical Diaries posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Medical Diaries:

Shortcuts

Share