SMART Academy of Sciences NWL

SMART Academy of Sciences NWL

Share

SMART Academy of Sciences Narowal

06/01/2022

News alert!

21/11/2021

Very good news for school, college and university students to earn online plz join the class and plz shere with others

08/11/2021
SMART Academy of Sciences NWL 19/10/2021

کیا مارکس اور اچھے گریڈ ہی کامیابی کی علامت ہیں؟؟؟
ٹھہریے،سوچیے،سمجھیے!!!!
تحریر: سید عرفات حیدر

مارکس یا گریڈ ہرگز کامیابی نہیں ہیں۔کامیابی کا معیار کچھ اور ہے مارکس کامیابی کی ایک سیڑھی کی ایک اینٹ تو ہو سکتے ہیں مگر قابلیت کا معیار کبھی نہیں ہوتے ہم مارکس کے سکیل پر اگر کسی شخص کی قابلیت ماپ رہے ہیں تو بلاشبہ ہم غلطی پر ہیں۔۔
کہا جاتا ہے اک غبارہ فروش تھا اور اس کا بزنس trick یہ تھا کہ وہ ہر 10 منٹ بعد کچھ غبارے توڑتا اور ہوا میں چھوڑ دیتا گیسی غبارے فضا میں بلند ہو جاتے اور بچے یہ منظر دیکھ کر اس کی طرف attract ہوتے اور غبارے خریدتے۔
اسی طرح ایک روز ایک حبشی(سیاہ فام)بچہ یہ سب دیکھ رہا تھا وہ غبارے والے کے پاس حسرت سے چلتا ہوا پہنچا اور کالے غبارے کی طرف دیکھ کر کہا کیا یہ بھی اڑتا ہے۔۔غبارہ فروش نے کالا غبارہ توڑا اور چھوڑ دیا وہ فضا میں بلند ہو گیا اور ایک عظیم جملہ کہا

یہ نیلا پیلا کالا کچھ نہیں اڑتا اڑتا وہ ہے جس کے اندر کچھ ہو۔۔۔

یعنی apparently صرف مارکس اچھے آجانا کامیاب انسان کی ضمانت نہیں اس کے اندر کیا ہے اس کی شخصیت کیسی ہے یہ بھی depend کرتا ہے۔
کامیاب انسان کی کچھ صفات یہ ہیں
1)ہمیشہ محنتی ہوتا ہے مگر ضرورت پڑنے پر Smart work کرنا بھی جانتا ہے یعنی situation کا ادراک رکھتا ہے۔
2)ایک کامیاب انسان ہمیشہ strong believe رکھتا ہے۔اپنی محنت پر اور اپنے رب کے فضل پر۔۔۔وہ مایوسی سے کوسوں دور ہوتا ہے۔
3)ایک کامیاب انسان ہمیشہ پوزیٹیو سوچتا ہے اور ناکامی کا Analysis کر کے کامیابی کی راہ نکالتا ہے۔
4)ایک کامیاب انسان پچھتاوے سے دور رہتا ہے
5)کامیاب انسان زندگی میں شکوؤں کو جگہ نہیں دیتا
6)کامیاب شخص خود مشکل میں ہونے کے باوجود دوسرے کی مدد کر کے تسکین پاتا ہے
8)ایک کامیاب شخص ہمیشہ عزت دیتا ہے اور جھکنا پسند کرتا ہے عاجزی اس کا شیوہ بن جاتی ہے
9)ایک کامیاب شخص حوصلہ بنتا ہےسہارا بنتا ہے اور امید بانٹتا ہے
10)ایک کامیاب شخص appreciate کرنا جانتا ہے اور ٹیم work پر یقین رکھتا ہے وہ ایک بہترین لیڈر ہوتا ہے
11)ایک کامیاب شخص کوشش جاری رکھتا ہے۔
12)ایک کامیاب شخص self analysis کر کے اپنی شخصیت کا ادارک کر لیتا ہے اور اپنے آپ کو پہچان کر اپنی قابلیت بناتا ہے
13)ایک کامیاب شخص اپنا vision کلیئر رکھتا ہے اسے اپنے مقاصد اور goals کا پتہ ہوتا ہے۔اپنی strengths کو بخوبی جانتا ہے۔
14)ایک کامیاب شخص اچھی عادات کا مالک ہوتا ہے۔اس کا کردار بے داغ ہوتا ہے۔
15)ایک کامیاب شخص ہمیشہ creative ہوتا ہے وہ بہترین تخلیق کار ہوتا ہے۔
ایک بچے کی شخصیت ان اجزاء سے مل کر کامل ہوتی ہے بچے کی personality میں یہ ingredients شامل کر کے پھر اس کو پرکھیے صرف نمبروں کی دوڑ میں دوڑنے والے لوگوں کی race سے مت جانچیے۔
ناکامی اور کامیابی زندگی کا عنصر ہے اگر آپ کا بچہ ناکام ہوا ہے تو اسے مزید شرمندہ کرنے کی بجاۓ اس کی ہمت بندھائیے۔استاد محترم قاسم علی شاہ صاحب کہتے ہیں کہ

جو پہلے ہی مر چکا ہو اسے مزید مت ماریے،feel کروا کر یا شرمندہ کر کے

ایسے بچوں کی ناکامی کا تجزیہ کر کے اسے فیوچر پلان میں مدد مہیا کریں والدین اساتذہ اور ساتھی طلباء کا فرض ہے کہ ان بچوں کو demotivate نہ کریں۔۔

ایسی حالت میں بچہ والدین اور اساتذہ ی طرف دیکھتا ہے بس بچے کو مایوس نہ کریں۔۔گلے لگا کر آگے بڑھنے کا حوصلہ دیں کیونکہ دنیا کی تاریخ ایسے واقعات سے بھری پڑی ہے جہاں اک تھپکی نے تاریخ بدل ڈالی
ایڈیسن(مشہور سائنسدان-بلب کا موجد) کہا جاتا ہے کا شمار ایسے سٹوڈنٹس میں ہوتا تھا جن کو ہمارے اساتذہ نالائق ترین کہتے ہیں ایک روز کا واقعہ ہے کہ ان کی والدہ بازار گئیں اور ایڈیسن کو گھر چھوڑ کر گئیں واپس آئیں تو ایڈیسن غائب ۔۔۔آوازیں دیں edison where are you???
ڈھونڈنے پر ایڈیسن مرغیوں کے دڑبے سے مرغیوں کے انڈوں پر یٹھا برآمد ہوا ماں نے پوچھا ایڈیسن یہاں کیا کر رہے ہو جواب دیا مرغی بیٹھتی ہے تو چوزے نکلتے ہیں اور جب ایڈیسن بیٹھتا ہے تو کیا نکلے گا؟
اور ایسا انسان دنیا کو بلب جیسی روشنی دے جاتا ہے

والدین کیسے اپنا role ادا کر سکتے ہیں اس کا ایک بڑا lesson اسی سائنس دان کی زندگی سے ملتا ہے
ایڈیسن کو اس کی انہی حرکات اور کم عقلی کی وجہ سے سکول سے نکال دیا گیا اور ایک نوٹ لکھ کر والدہ کو دیا گیا تو والدہ نے گھر پہنچ کر اس نوٹ کو بلند آواز میں ایڈیسن کے سامنے یوں پڑھا
محترم والدین
آپ کا بچہ بہت ذہین اور creative ہے اس کا perception لیول اتنا اچھا ہے کہ ہمیں معلوم ہوتا ہے ہمارا سکول بچے کا ٹیلنٹ ضائع نہ کردے لہذا ہم بچے کا نام سکول سے خارج کر رہے ہیں تاکہ یہ کسی اچھے سکول جا سکے۔
کافی سالوں بعد اچانک الماری کھولتے ہوۓ ایڈیسن کو وہی نوٹ ملا تو پڑھ کر زارو قطار رویا جس پر لکھا تھا کہ آپ کا بچہ بہت نالائق ہے اور اسے ذہنی مسائل ہیں بری کارکردگی پر اسے سکول سے خارج کیا گیا ہے۔
ایڈیسن نے اس کے بارے میں کمال جملہ کہا کہ
میں دنیا کا duffer سٹوڈنٹ تھا مگر میری ماں کے اس جملے نے مجھے ایک عظیم دماغ بنا دیا۔

لہذا بچے کو پریشرائز نہ کریں۔اس کا بازو بنیے اس کی طاقت بنیے اور اسے آگے بڑھنے کا حوصلہ دیجیے۔
خدارا بچے کی مینٹل ہیلتھ پر توجہ دیں ادارے کاؤنسلنگ کریں بچوں کی۔خدارا دوسرے بچوں سے مارکس کا موازنہ کر کے مزید ذلیل نا کریں بچے کو ۔۔جو پہلے ہی مر چکا ہے اسے طعنے دے کر۔۔۔ذلیل کر کے دوبارہ مت ماریں۔۔۔نا پختہ کچے ذہن جذبات میں کوئی بھی غلط قدم اٹھا سکتے ہیں۔ان کے آنسو پونچھ کر ان کو ڈائریکشن دیں۔
Copied

SMART Academy of Sciences NWL SMART Academy of Sciences Narowal

01/10/2021

New Classes are going to be started at SMART Academy of Sciences Nwl

24/09/2021

آج کل ایک ہی ٹرینڈ ہے NMDCAT ری کنڈکٹ ہو۔۔۔۔
طلباء سڑکوں پر ہیں۔۔۔مسلسل احتجاج۔۔

جس معاشرےمیں طلباء سڑکوں پر نکل آئیں وہ معاشرہ بگاڑ کی انتہا پر ہوتا ہے۔
میرے خیال میں pmc اور طلباء دونوں فریقین کی راۓ لے کر اس معاملے پر جلد از جلد نیوٹرل کمیٹی بنا دی جاۓ تاکہ ایک جامع تحقیق ہو۔۔۔۔
اگر pmc کی طرف سے کچھ غلطیاں ہیں تو ان کو rectify کیا جاۓ تاکہ یہ سسٹم آنے والے سالوں میں مزید effective ہو اور کسی بچے کے ساتھ زیادتی نا ہو۔مجھےامید ہے pmc اس معاملے میں اہم اقدامات کرے گی۔اور کسی طالب علم کی محنت ضائع نہیں کی جاۓ گی
بہر حال میری ذاتی راۓ ہے کہ نیا سسٹم تھا اورایک بہتر step ثابت ہوسکتا تھا انٹری ٹیسٹ کا یہ طریقہ کار۔۔۔کیونکہ UET لاہور ایک مثبت انداز میں پچھلے دو سالوں سےانٹری ٹیسٹ اسی طریقہ کار سے کامیابی سے کنڈکٹ کرواتی آ رہی ہے اور کسی طالب علم کی حق تلفی نہیں ہوئی۔چونکہ PMC کے پاس طلباء کی کثیر تعداد تھی اور سلیبس یونیفارم نہیں تھا اس لیے سٹوڈنٹس کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا (بہتر ہوتا اگر pmc گائیڈ بک جاری کر دیتا تاکہ بچے صرف اس book کو فالو کرتے )

جہاں تک protest کا سوال ہے ٹھیک ہے طلباء کا بطور شہری بنیادی حق ہے کہ وہ آئینی حدود میں رہ کر منظم اور پر امن احتجاج کریں مگر سٹوڈنٹس کے مسلسل سڑکوں پر رہنے کی میں نے کبھی حمایت نہیں کی۔لہذا اس پیج کو توسط سے حکام اعلی سے اپیل پے کہ قلم کے چاہنے والوں سے روشنائی مت چھینیں ورنہ مستقبل تاریک تر ہو گا۔فوری طور پر ایکشن لیں اور تاکہ طلباء سڑکوں پر نا رہیں۔یہ بچے ہمارا اثاثہ اور سرمایہ ہیں۔اگر ان کی سن لی گئی اور اعلی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے کر ساری حقائق سامنے لا دیئے گئے تو مجھے معلوم ہے طلباء آپ کو ہمیشہ سپورٹ کر یں گے۔
طلباء کو ایک ہی ہدایت ہے یاد رکھیے گا رب کبھی آپ کی محنت ضائع نہیں کرےگا۔
Copied

21/08/2021

Very important news for students Must shere

21/04/2021

ڈیٹ شیٹ سال دوم انٹرمیڈیٹ 2021
All Punjab boards...

07/04/2021

ایک بار شوہر نے اپنی بیوی سے 250 روپے قرض لیا۔
چند روز بعد شوہر نے دوبارہ 250 لیا۔۔۔

کچھ دن بعد، بیوی نے پیسے واپسی کا مطالبہ کیا

شوہرنے کہا کہ مجھے کتنے واپس کرنے ہیں ؟

بیوی نے حساب لگا کر کہا کہ 4100

شوہر: وہ کیسے۔۔۔۔۔؟

بیوی کا اکاؤنٹ
👇👇👇👇
2 5 0
+ 2 5 0
-----------------
* 4 10 0 *

شوہر اس کے بعد سے سوچ میں۔۔۔۔۔کہ یہ
کس اسکول سے پڑھ کر آئی ہے؟

لیکن شوہر بھی ایسا ویسا نہیں تھا اس نے 400
واپس کر دیئے، اور بولا کہ اب کتنے بچ گئے ؟
پھر
بیوی نے اپنی ریاضی دوبارہ استعمال کی۔

4 1 0 0
- 4 0 0
----------------
* 0100 *

شوہر نے 100۔
دے دیئے اور بولا اپنا حساب مکمل

دونوں خوش سے زندگی گزار رہے ہیں...

لیکن ریاضی کا قتل ہوا۔
شوہر ریاضی سے لڑا۔
بیوی سے نہیں۔۔۔

بیماری سے لڑیں، بیمار سے نہیں۔ 😁😂😁😂

11/01/2021

Very serious NEWS for Students

Want your school to be the top-listed School/college in Narowal?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Chan Peer Road
Narowal
51600