Quran O Itrat Islamic Educational Institute

Quran O Itrat Islamic Educational Institute

Share

Its an Islamic institute of the area for providing Religious and Quranic Education.

12/01/2025
24/03/2024

5 سالہ قاری استاد علی نجفی کی خوبصورت آواز میں تلاوت و آزان ضرور سُنیں 👇


Photos from Quran O Itrat Islamic Educational Institute's post 13/03/2024

جامعہ قران و عترت قلعہ احمد آباد نارووال میں آج مورخہ13 مارچ 2024 محفل انس با قرآن کے دوسرے روز کی تصویری جھلکیاں
رسول خدا صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا
🌹لکل شیئ ربیع و ربیع القران شہر رمضان)
ترجمہ: کہ ہر چیز کی ایک بہار ہوتی ہے اور قران کی بہار ماہ رمضان المبارک کا مہینہ ہے 🌹
اسی حدیث کو مدنظر رکھتے ہوئے جامعہ ہذا میں محفل انس با قرآن کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں اساتیذ و طلاب جامعہ ہذا شرکت فرما کر روزانہ ایک پارہ کی تلاوت کرتے ہیں ۔اور اس کا ثواب اپنے اپنے مرحومین اور بالخصوص الشیخ محسن علی نجفی اعلی اللہ مقامہ کی روح کو اور معاونین و مخیرین جامعہ ہذا کے مرحومین کی ارواح کو ایصال کرتے ہیں ۔
دعا ہے پروردگار عالم اس قرآن کے صدقے میں وہ تمام مومنین جو اس جامعہ کی حالیہ تعمیر میں ؛ رمضان المبارک میں سحر و افطار کی صورت میں ؛اور دیگر معاملات ہیں جامعہ میں کسی بھی قسم کا تعاون کرتے ہیں پروردگار ان کے رزق میں برکت عطا فرمائے اور ان کی توفیقات خیر میں اضافہ فرمائے ۔

23/01/2024

سید اقبال حیدر رضوی آف جرمنی اپنا کلام جو مفسر قرآن علامہ محسن علی نجفی رحمہ اللّٰہ کے بارے مین بیان فرما رہے ہیں ساتھ اپنے تاثرات بھی بیان کیے

Photos from Quran O Itrat Islamic Educational Institute's post 23/01/2024

🌹جامعہ قران و عترت قلعہ احمد آباد نارووال کا ایک اور افتخار🌹
آج بتاریخ 22 جنوری 2024 بعد از نماز مغربین جامعہ ہذا میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔جس کا مقصد برادر عزیز حافظ سید صداقت علی رضوی صاحب کو خراج تحسین پیش کرنا تھا۔کہ جنہوں نے محض دو برس کے عرصہ میں قران مجید کو حفظ کرنے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد اب دنیاوی تعلیم کے حصول کی خاطر عازم سفر ہیں۔ برادر عزیز نے آج سے دو سال قبل جامعہ ہذا میں اپنے تعلیمی سفر کا اغاز کیا تھا جو آج اپنے حسن اختتام کو پہنچا ہے ۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قران مجید سے کیا گیا جس میں برادر حافظ نزاکت علی نے قران مجید کے نورانی کلمات سے حاضرین کے قلوب کو منور فرمایا ۔بعد ازاں جامعہ ہذا کے سینیئر طالب علم برادر مظفر تبسم نے مدحت رسول خدا صلی اللہ علیہ والہ وسلم کرتے ہوئے حاضرین کی سماعتوں کو اپنی خوبصورت آواز سے محظوظ کیا۔بعد ازاں مدرس جامعہ ہذا حجة الاسلام والمسلمین آقائی گلفام حسین حیدری نے کلیدی خطاب کرتے ہوئے عظمت قران وحافظان قران بیان کرتے ہوئے موجودہ طلاب کو حفظ قرآن کی ترغیب دلائی اور دعائیہ کلمات سے تقریب کا اختتام کیا۔
آخر میں برادر سید صداقت علی رضوی نے وائس پرنسپل جامعہ ہذا آقائی گلفام حسین حیدری کے دست مبارک سے اپنی سند حاصل کی ۔ اور آخر میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں آج کی اپنی اس کامیابی کو کہ جو میری زندگی کی سب سے بڑی کامیابی ہے اسے اپنے والدین اور اساتذہ کے نام کرتا ہوں کہ جن کی انتھک محنتوں کی وجہ سے میں آج اس سعادت کو حاصل کرنے کے قابل ہوا۔مزید اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے تمام اساتذہ بالخصوص مدیر جامعہ ہذا حجۃ الاسلام والمسلمین آقائی توصیف حسین کمیل صاحب کا شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے اپنی محبت اور شفقت سے اس مقصد میں کامیاب ہونے کے لیے قدم قدم پر میری رہنمائی اور حوصلہ افزائی فرمائی۔
اپنے ہم عصر ساتھیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپ کے ساتھ گزارے گئے دو برس میری زندگی کے حسین ترین لمحات ہیں جنہیں میں کبھی بھی فراموش نہیں کر سکتا ۔آخر میں دعا ہے پروردگار عالم برادر عزیز کو اپنے علمی و عملی میدان میں کامیابی و کامرانی عطا فرمائے۔اور ادارہ ہذا کو دن دگنی رات چگنی ترقی عطا فرمائے۔اور یہ گلستان ہمیشہ شاد و آباد رہے تاکہ وقت گزرنے کے ساتھ اس میں اس طرح کے پھول کھلتے رہیں جو اپنی مہک سے انسانی معاشرے کو مہکاتے رہیں ۔

21/01/2024

قرآن ناطق کی شان میں
مفسر قرآن کا لکھا قصیدہ
حفاظ و طلاب جامعہ قرآن و عترت کی زبانی

محسن ملت کا مولائے کائنات علیہ اسلام کی شان میں لکھا قصیدہ
"یا عاشق المرتضی ابشر بنیل المنی"
آپ ہی کے زیر نگرانی چلنے والا ادارہ "جامعہ قرآن و عترت " کے حافظ قرآن و طلاب (گروہ تواشیح) پیش کر رہے ہیں.

Photos from Quran O Itrat Islamic Educational Institute's post 21/01/2024

جامعہ قرآن و عترت قلعہ احمد آباد میں مفسر قرآن قبلہ شیخ محسن علی نجفی مرحوم و مغفور کے ایصال ثواب کے لیے مجلس ترحیم کا انعقاد

ضلع بھر کے علمائے کرام، آئمہ مساجد، سماجی شخصیات اور کثیر تعداد میں لوگوں کی شرکت،

نارووال ( ) آج مؤرخہ 20 جنوری 2024 کو جامعہ قرآن و عترت قلعہ احمد آباد میں مفسر قرآن، بانی جامعہ الکوثر اسلام آباد قبلہ شیخ محسن علی نجفی اعلی اللہ مقامہ مرحوم و مغفور کے ایصال ثواب کے لیے ایک مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ضلع نارووال کے علمائے کرام ، آئمہ مساجد ، سماجی شخصیات اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مجلس کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کی سعادت جامعہ ہذا کے مدرس حافظ قاری ساجد علی حجازی کو حاصل ہوئی۔ پھر طلباء نے قبلہ شیخ الجامعہ کا لکھا ہوا کلام تواشیح(یا عاشق المرتضیٰ ۔۔۔)نہایت دلنشیں انداز میں پیش کیا۔ اکمل مہدی نے بارگاہ امیر المومنین علیہ السلام مین منقبت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔ جرمنی سے تشریف لائے ہوئے بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعر سید اقبال حیدر نے قبلہ شیخ الجامعہ کی رفاقت میں گزرے شب و روز پر مشتمل اپنی یادداشت پیش کیں اور اپنا کلام سامعین کی نذر کیا۔ جامعہ الکوثر سے تشریف لائے مدرس علامہ ظفر عباس شہانی صاحب نے قبلہ شیخ الجامعہ کے حالات زندگی اور درس و تدریس میں انکی عظیم خدمات پر گفتگو کی۔ جامعہ الکوثر کے مایہ ناز عالم دین اور مدرس علامہ احمد حسین فخر الدین نے قبلہ شیخ الجامعہ رحمہ اللہ علیہ کے تعلیمی، فلاحی، ملی اور علمی خدمات پر روشنی ڈالی بعد ازاں مصائب شہید کربلا حضرت امام حسین علیہ السلام بیان کیے۔ آخر میں پرنسپل جامعہ ہذا علامہ توصیف حسین کمیل نے مہمانان گرامی، علمائے کرام، آئمہ مساجد اور حاضرین محفل کا شکریہ ادا کیا ۔ محفل کے اختتام پر حاضرین کو لنگر پیش کیا گیا۔

Photos from Quran O Itrat Islamic Educational Institute's post 21/01/2024

اساتذہ کرام کا محسن ملت مفسر قرآن علامہ محسن علی نجفی رحمہ اللّٰہ کی مجلس ترحیم و تجلیل کے موقع پر جامعہ آمد اور قبر سید بزرگوار سید ناصر حسین الحسینی رحمہ اللّٰہ پر حاضری

Photos from Quran O Itrat Islamic Educational Institute's post 21/01/2024

جامعہ قرآن و عترت قلعہ احمد آباد میں مفسر قرآن قبلہ شیخ محسن علی نجفی مرحوم و مغفور کے ایصال ثواب کے لیے مجلس ترحیم کا انعقاد

ضلع بھر کے علمائے کرام، آئمہ مساجد، سماجی شخصیات اور کثیر تعداد میں لوگوں کی شرکت،

نارووال ( مؤرخہ 20 جنوری 2024 کو جامعہ قرآن و عترت قلعہ احمد آباد میں مفسر قرآن، بانی جامعہ الکوثر اسلام آباد قبلہ شیخ محسن علی نجفی اعلی اللہ مقامہ مرحوم و مغفور کے ایصال ثواب کے لیے ایک مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ضلع نارووال کے علمائے کرام ، آئمہ مساجد ، سماجی شخصیات اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مجلس کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کی سعادت جامعہ ہذا کے مدرس حافظ قاری ساجد علی حجازی کو حاصل ہوئی۔ پھر طلباء نے قبلہ شیخ الجامعہ کا لکھا ہوا کلام تواشیح(یا عاشق المرتضیٰ ۔۔۔)نہایت دلنشیں انداز میں پیش کیا۔ اکمل مہدی نے بارگاہ امیر المومنین علیہ السلام مین منقبت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔ جرمنی سے تشریف لائے ہوئے بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعر سید اقبال حیدر نے قبلہ شیخ الجامعہ کی رفاقت میں گزرے شب و روز پر مشتمل اپنی یادداشت پیش کیں اور اپنا کلام سامعین کی نذر کیا۔ جامعہ الکوثر سے تشریف لائے مدرس علامہ ظفر عباس شہانی صاحب نے قبلہ شیخ الجامعہ کے حالات زندگی اور درس و تدریس میں انکی عظیم خدمات پر گفتگو کی۔ جامعہ الکوثر کے مایہ ناز عالم دین اور مدرس علامہ احمد حسین فخر الدین نے قبلہ شیخ الجامعہ رحمہ اللہ علیہ کے تعلیمی، فلاحی، ملی اور علمی خدمات پر روشنی ڈالی بعد ازاں مصائب شہید کربلا حضرت امام حسین علیہ السلام بیان کیے۔ آخر میں پرنسپل جامعہ ہذا علامہ توصیف حسین کمیل نے مہمانان گرامی، علمائے کرام، آئمہ مساجد اور حاضرین محفل کا شکریہ ادا کیا ۔ محفل کے اختتام پر حاضرین کو لنگر پیش کیا گیا۔

Want your school to be the top-listed School/college in Narowal?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address


Narowal
51600