26/04/2026
Admission oen
AL-Sharif Public School admission open
26/04/2026
Admission oen
الحمداللہ
الشریف پبلک سکول کوٹ اڈا نارووال
اپنے علاقے کے تمام پرائیویٹ سکولز میں واحد ادارا جو گوجرانوالہ بورڈ سے الحاق شدہ
نہم و دہم کے ریگولر داخلہ جات
گورنمنٹ سکالر شپ ،لیپ ٹاپ و دیگر سکیم میں اہل
سولر سسٹم ،ڈیجٹل رپورٹ سسٹم ،ٹرانسپورٹ کی سہولت
ناظرہ قرآن،تربیتی سیشن،سیرت پاک میں کاوش
تجربہ کار اساتذہ کی زیر نگرانی،
علاقے کی پہچان،جدید تدریسی طریقہ کار۔اسلامی ڈھانچہ
اور دیگر خصویات کی حامل درس گاہ۔
اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے ادارے کا وزٹ ضرور کریں۔
2025،26 سیشن کے لیے یکم فروری سے نیو ایڈمشن کا آغاز
31/12/2024
*پھر نیا سال، نئی صبح، نئی امیدیں*
*اے خدا خیر کی خبروں کے اجالے رکھنا*
*السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ* امید کرتے ہیں تمام والدین اور طلبہ و طالبات اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ایمان اور صحت کی بہترین حالت میں ہوں گے۔
سال 2025 کی آمد ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اللہ تعالی اس سال کو ہم سب کے لیے باعث بابرکت بنائے ۔
اور اللّٰہ پاک اس گزرے سال میں ہم سب سے سرزد ہوئی تمام خطاؤں کو اپنی شان رحیمی سے درگزر فرمائے ، اور آنے والا سال ہم سب کے لیے خوشیوں ، محبتوں اور مثل بہار ثابت ہو
اور جن راستوں کی مسافتیں ہمیں معلوم نہیں ، جو پریشانیاں ہمیں تھکا رہی ہیں ، اور جن دعاؤں کی قبولیت کے لیے ہم اللہ سے آس لگائے بیٹھے ہیں اللہ تعالی اس نئے سال کے آنے کے ساتھ ہماری وہ تمام دعائیں اپنی بارگاہ میں قبولیت کے درجات تک پہنچائے *آمین*
اللَّهُمَّ أَدْخِلْهُ عَلَيْنَا بِالْأَمْنِ وَالْإِيمَانِ ، وَالسَّلَامَةِ وَالْإِسْلَامِ ، وَرِضْوَانٍ مِنَ الرَّحْمَنِ ، وَجِوَارٍ مِنَ الشَّيْطَانِ
*منجانب*
*الشریف پبلک سکول کوٹ اڈا نارووال*
26/11/2024
اسلام وعلیکم و رحمتہ اللہ
*الحمداللہ ثمہ الحمداللہ*
اللہ پاک کے فضل و کرم سے
الشریف پبلک سکول کی ایک اور کامیابی
علاقہ بھر کا واحد پرائیویٹ سکول جو گورنمنٹ آف پنجاب سے رجسٹر ہونے کے بعد اب *گوجرانوالہ بورڈ سے الحاق* ہو چکا ہے۔جس کا فائدہ اب ہم اپنے سٹوڈنس کے کلاس نہم و دہم کا گوجرانوالہ بورڈ کا داخلہ ریگولر بھیج رہے ہیں۔جس میں طلباء و طالبات گورنمنٹ کی طرف سے دی گئی سہولیات حاصل کر سکیں گے۔
انشااللہ الشریف پبلک سکول اپنے سٹوڈنس کے بہتر مستقبل کے لیے مزید کوشش جاری رکھے گا۔
آپ کا ادارہ پر اعتماد ہماری کامیابی کی ضمانت ہے۔
*تمام والدین،طلباء اور سٹاف کو مبارکباد*
*منجانب:الشریف پبلک سکول کوٹ اڈا (نارووال)*
09/08/2024
الحمدللہ
"تم جتنا شکر ادا کرو گے تمہیں اور زیادہ عطا کرتا جاؤں گا"
اللہ پاک کی ذات کا شکر ہے۔
الشریف پبلک سکول 2021 اور 2022 میں ٹاپ پر پوزیشن حاصل کرتے ہوئے علاقہ میں اپنا نام پیدا کیا۔۔۔۔۔
اور کامیابی کا سفر جاری رکھتے ہوئے ایک بار پھر 2024 میں کلاس نہم کا شاندار رزلٹ پر اپنے علاقہ کے تمام پرائیویٹ اور گورنمنٹ کے سکولز کو ٹاپ کیا۔
جس میں فاطمہ ناز دختر محمد افضل گاؤں کلخانہ بیٹی نے 522 نمبر حاصل کیے۔
اس کامیابی پر بیٹی، والدین اور جملہ سٹاف یقینی مبارک کے مستحق ہیں اور شکریہ ادا کرتے ہیں۔جن کی محنت سے اللہ پاک نے عزت سے نوازا۔۔۔
الشریف پبلک سکول کوٹ اڈا
12/05/2024
ہماری پیاری *ماں* ۔۔۔۔۔! ہر دن ماں کا دن
*الشریف پبلک سکول کوٹ اڈا*
ماں کے عنوان پر لکھنا ہو تو الفاظ کم پڑ جاتے ہیں، قلم کی سیاہی ختم ہو جاتی ہے لیکن ماں کی عظمت کا عنوان ختم نہیں ہوتا ہے، یقیناً اﷲ تعالیٰ نے انسان کو دنیا میں جتنے بھی رشتوں کی نعمتیں عطا فرمائی ہیں۔
*ماں کے لفظ* میں ویسے تو تین حروف ہیں لیکن ماں کے اندر انسان کی کُل کائنات ہے۔ ماں ایک قربانی کا عنوان ہے، ایک عشق کی داستان ہے، ماں اولاد پر مہربان ہے، اس لیے جب کسی کے احسان کو ہم دل کی گہرائیوں سے محسوس کرتے ہیں تو شکریے کے طور پر بے اختیار ہماری زبان پر یہ الفاظ آجاتے ہیں کہ ’’آپ میری ماں جیسی ہیں۔‘‘ یقیناً ماں پیکر ہے لازوال محبت کا، مجسمہ ہے رحم و کرم کا، سرچشمہ ہے عنایت و شفقت کا۔ ماں کے رشتے کے علاوہ دنیا کی کوئی ہستی ایسی نہیں جو اس بلند درجے تک پہنچ سکے۔
ماں بے مثال ہے، اس کا خلوص بے مثال ہے، اس کی ممتا بے مثال ہے۔ ماں کا وہ دل ہے جہاں محبت کا سمندر بہتا ہے۔ ماں ہی کا وہ وجود ہے جہاں رحم کے بادل برستے ہیں۔ یہ ماں ہی کی پیشانی ہے جو بچے کی عظمت و سربلندی کے لیے اﷲ تعالٰی کے دربار میں سجدہ ریز ہوتی ہے۔
کتنے خوش قسمت ہیں وہ لوگ جن پر ماں کا سایہ ہے، کتنے پُررونق ہیں وہ گھر جہاں ماں کا وجود ہے۔ اس نعمتِ عظیم کی قدر و قیمت تو ہر انسان کو ہی ہوتی ہے۔ لیکن جس گھر سے یہ نعمت عظیم اس دنیائے فانی سے کوچ کر جائے تو یقین کریں اور آپ کا مشاہدہ بھی ہوگا کہ وہ جگہ، وہ گھر ویرانیوں میں بدل جاتا ہے۔
اسی مبارک رشتے کے بارے میں شاعر مشرق علامہ اقبال فرماتے ہیں: ’’ *ایک مومن ماں* ، مومن نسل کی معمار ہے، ماں اپنی اولاد کی نشو و نما کے لیے کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔‘‘
ماں کی گود بچے کی درس گاہ اوّل ہے۔ اسی عظیم درس گاہ سے وہ اخلاق حسنہ، اطاعت و فرماں برداری اور دنیا میں زندگی گزارنے کے سلیقہ، ڈھنگ اور طور طریقے لے کر معاشرے کا حصہ بنتا ہے۔ ماں ہی انسان کی کل کائنات ہے۔
آج اگر ہماری نوجوان نسل اس بات کو سمجھ لے تو معاشرہ جنّت کا باغ بن جائے۔ ایک ماں اپنے خاندان کے استحکام، بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے بڑی سے بڑی قربانی دے سکتی ہے۔ ماں اپنے بچوں کے لیے ایسی مشعل راہ ہے جس کی روشنی بچوں کو ہمیشہ راہِ راست پر رکھتی ہے۔ ماں ایک پھول کی مانند ہے جو چاروں طرف اپنی خوش بُو بکھیرتی ہیں۔
آئیے! آج عہد کریں کہ یہ عظیم ہستیاں جب تک ہمارے اوپر سایہ شفقت کیے ہوئے ہیں، ہم اس ہستی کی دل و جان سے بھرپور خدمت کریں گے اور کوشش کریں گے کہ جو کچھ انہوں نے ہمارے لیے کیا، ان کی خدمت کر کے اس کا کچھ فی صد ہی حق ادا کرنے کی کوشش کریں۔
اگر یہ ہستی آپ کے گھر کو ابھی تک اپنی عظمت و وجاہت سے روشن کیے ہوئے ہیں تو آپ اپنی ماں کو عالمی دن کے موقع پر کسی بھی طریقے سے یہ احساس دلانے کی کوشش کریں کہ ہماری زندگی میں سب سے خاص اور محترم ہستی آپ ہی ہیں ماں۔۔۔۔۔۔! آپ جیسا تو کوئی نہیں ہے، ہر دن
*آپ کا دن ہے ماں* ۔
25/12/2023
محمد علی جناح * ایک منفرد شخصیت ۔
دنیا میں ایسی بہت سی شخصیات ہیں جنھوں نے اپنے ملک اور قوم کے لیے سر دھڑ کی بازی لگادی اور اپنے لوگوں کو ترقی و خوش حالی کے اُس مقام تک پہنچانے کی آخری سانس تک جدوجہد کی جس کی خواہش ہر کسی کو ہوتی ہے۔
بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح ؒ بھی ایک ایسی ہی شخصیت ہیں لیکن اُن کی ذات، اُن کی شخصیت دوسروں سے منفرد بھی ہے۔ وہ ایک طرف انگریزوں سے نجات حاصل کرنے کی کوشش کرتے رہے تو دوسری طرف اُن کی خواہش تھی کہ مسلمانوں کو ایک الگ ملک یا ریاست میسر آئے اور وہ ایسی جگہ ہو جہاں دوسرے مذاہب کے لوگ بھی بلاخوف و خطر زندگی گزاریں۔ قائداعظم ؒ کا کردار، اُن کی شخصیت، معاملہ فہمی، دُور اندیشی، قائدانہ صلاحیت، مدبرانہ سوچ اور پاکستان بنانے کی سعیِ مسلسل ہی کا نتیجہ ہے کہ آج ہم ایک آزاد ملک میں رہ رہے ہیں۔اے قائد اس ملک پر تیرا احسان ہے
18/11/2023
پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نارووال ڈپٹی کواڈینیٹر میاں محمد اخلاق آفاق پبلشرز کی جانب سے سکول مینجمنٹ ٹریننگ سیشن برائے پرنسپلز سیشن میں شرکت کی۔ سیشن کے کامیاب انعقاد پر شکریہ ادا کیا اور پی ایس اے نارووال کی سالانا پروگریس برائے سٹاف ۔پڑنسپل۔انتظامیہ ٹریننگ سیشنز اور سکولز لیول پر معیاری تعلیم اور غیر نصابی سرگرمیوں بارے اجلاس کوبریفنگ دی گئی جس سکولز مالکان نے خوب سراہا
19/10/2023
تاریخ اگر ڈھونڈے گی ثانی محمد
ثانی تو بڑی چیز سایہ بھی نہ ملے گا
پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کا مقابلہ حسن نعت اور تقاریر کا کامیاب انعقاد پر مبارکباد
ضلع بھر کے سکولز میں الشریف پبلک سکول کے بچوں کی نمایاں پوزیشنیں کوالٹی ایجوکیشن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
الشریف پبلک سکول کی میزبانی پر سب سکولز نے خراج تحسین پیش کیا۔
اللہ پاک کے فضل سے تعلیمی محاظ کے ساتھ ساتھ مقابلہ جات میں بھی قابل تعریف۔۔۔۔۔
اللہ پاک مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔
16/08/2023
الحمدللہ
درخت لگائیں۔ زندگی بچائیں
الشریف پبلک سکول کوٹ اڈا آزادی 2023 کے مشن میں شجرکاری مہم کا آغاز۔۔۔۔۔۔۔۔۔پیارے پاکستان کو سرسبز بنانے کے لیے کاوش
اللہ پاک ملک پاکستان کی حفاظت فرمائے۔۔۔
Alhamdolillah