GHS Domala

GHS Domala This page is made to save memories of all events and activities of GHS Domala Narowal
(since 2022)..

گورنمنٹ ہائی سکول ڈومالہ میں میٹرک کے نمایاں طلبہ کی حوصلہ افزائیآج گورنمنٹ ہائی سکول ڈومالہ میں ایک مختصر تقریب کا انعق...
27/08/2026

گورنمنٹ ہائی سکول ڈومالہ میں میٹرک کے نمایاں طلبہ کی حوصلہ افزائی

آج گورنمنٹ ہائی سکول ڈومالہ میں ایک مختصر تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں میٹرک میں اچھے نمبر حاصل کرنے والے طلبہ کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔

اساتذہ کی جانب سے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کے نام پیش کیے گئے اور انہیں تقریب میں بلا کر ان کی حوصلہ افزائی کے لیے انعامات دیے گئے۔ اس موقع پر صرف کامیاب اور نمایاں نمبر حاصل کرنے والے طلبہ موجود تھے۔

اس تقریب کا مقصد طلبہ کی محنت کو سراہنا اور انہیں مستقبل میں مزید محنت اور بہتر کارکردگی کے لیے حوصلہ دینا تھا۔ کامیاب طلبہ نے اساتذہ کا شکریہ ادا کیا اور مزید محنت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

🌸 خوش آمدید! تعلیمی سال کا شاندار آغاز 🌸تعطیلات ختم ہوئیں اور تعلیمی رونقیں ایک بار پھر بحال ہو گئیں! گورنمنٹ ہائی سکول ...
24/08/2026

🌸 خوش آمدید! تعلیمی سال کا شاندار آغاز 🌸
تعطیلات ختم ہوئیں اور تعلیمی رونقیں ایک بار پھر بحال ہو گئیں! گورنمنٹ ہائی سکول ڈومالہ میں بچوں کی واپسی پر اساتذہ نے ان کا انتہائی پُرجوش اور محبت بھرے انداز میں استقبال کیا۔
سکول کے دروازے پر بچوں کو پھول پیش کیے گئے تاکہ نئے عزم اور خوشگوار ماحول میں پڑھائی کا آغاز کیا جا سکے۔ بچوں کے چہروں پر مسکراہٹ اور جوش دیدنی تھا!
> "ہمارا مقصد بچوں کو بہترین تعلیم کے ساتھ ایک خوشگوار اور حوصلہ افزا ماحول فراہم کرنا ہے۔"
>
آئیے، نئے جوش اور ولولے کے ساتھ علم کی شمع کو روشن کرنے کے اس سفر میں اپنا کردار ادا کریں۔ تمام طلباء اور والدین کو نیا تعلیمی مرحلہ مبارک ہو! 💐
گورنمنٹ ہائی سکول ڈومالہ
(تعلیم، تربیت اور کامیابی کا سفر)

08/08/2026

داخلے جاری ہیں

الحمدللہ بہترین رزلٹ
08/08/2026

الحمدللہ بہترین رزلٹ

Farewell Ceremony for Lala Khalid Miskeen
11/04/2026

Farewell Ceremony for Lala Khalid Miskeen

"کاکا" سے "لالہ" تک کا 40 سالہ سفر—الوداع خالد حسین مسکین!ایک عہد کی رخصت—گورنمنٹ ہائی اسکول ڈومالہ کی تاریخ کا امین​آج ...
09/04/2026

"کاکا" سے "لالہ" تک کا 40 سالہ سفر—الوداع خالد حسین مسکین!
ایک عہد کی رخصت—گورنمنٹ ہائی اسکول ڈومالہ کی تاریخ کا امین
​آج گورنمنٹ ہائی اسکول ڈومالہ کا ایک روشن ستارہ اپنی چمک اسکول کی راہداریوں میں چھوڑ کر ریٹائر ہو گیا ہے۔ ہمارے نہایت ہی محترم اور پیارے خالد حسین صاحب (عرف مسکین لالہ) اپنی 40 سالہ طویل اور مثالی سرکاری ملازمت مکمل کرنے کے بعد آج اپنے عہدے سے سبکدوش ہو گئے ہیں۔
​خدمت کا خاندانی ورثہ:
ملازمت اور مخلصانہ خدمت لالہ مسکین کے خون میں شامل ہے، کیونکہ ان کے والد صاحب بھی سرکاری ملازم تھے اور انہوں نے اپنے بزرگوں کی اسی روایتِ خدمت کو 40 سال تک نہایت دیانتداری سے نبھایا۔ 1986 میں جوندہ پنوں سے شروع ہونے والا یہ سفر 1987 میں ڈومالہ پہنچا اور پھر یہیں کا ہو کر رہ گیا۔
​"کاکا" سے "لالہ" تک کا سفر:
ایک دلچسپ اور پیاری حقیقت یہ ہے کہ جب مسکین لالہ 1986-87 میں بطور نائب قاصد بھرتی ہوئے تھے، تو اپنی کم عمری اور اسمارٹ جسامت کی وجہ سے اسکول کے ہیڈ ماسٹر اور تمام اسٹاف انہیں پیار سے "کاکا" کہہ کر بلاتے تھے۔ وقت گزرتا گیا، دہائیاں بیت گئیں، اسکول جو پہلے مڈل تھا، 1988 میں ہائی اسکول کا درجہ پا گیا، لیکن ان کی پھرتی اور اسمارٹ نیس میں فرق نہ آیا۔ آج 40 سال بعد جب وہ رخصت ہو رہے ہیں، تو وہی "کاکا" اب پورے اسکول اور علاقے کے "لالہ" بن چکے ہیں۔ یہ کاکا سے لالہ تک کا سفر دراصل ان کی عزت، وقار اور محنت کی ایک خوبصورت داستان ہے۔
​مثالی ورک مینجمنٹ اور بے مثال جذبہ:
لالہ مسکین کی ورک مینجمنٹ اور ادارے سے محبت ہم سب کے لیے ایک مثال رہی ہے۔ ان کا گھر اسکول کے قریب ہونے کی وجہ سے وہ صرف ڈیوٹی کے اوقات کے پابند نہیں تھے بلکہ:
​دن ہو یا رات: اسکول کا کوئی بھی کام ہو، دن ہو یا رات، یا پھر چھٹی کا دن—لالہ مسکین ہر وقت حاضر ہو جاتے تھے۔ انہوں نے اسکول کو کبھی نوکری نہیں بلکہ اپنا گھر سمجھا۔
​مہمان نوازی کا مرکز: اسکول میں کسی بھی اسٹاف ممبر کا کوئی بھی مہمان آئے، لالہ اسے بہترین طریقے سے سنبھالتے تھے۔ ان کی میزبانی اور مخلصانہ انداز مہمانوں کا دل جیت لیتا تھا۔
​ریکارڈ کے امین: برسوں پرانا رجسٹر ہو یا کوئی قدیم فائل، ان کی بہترین مینجمنٹ کی وجہ سے ہر چیز ہمیشہ محفوظ اور دستیاب ہوتی تھی۔
​شاگردی سے رفاقت تک کا جذباتی تعلق:
میرا ان کے ساتھ تعلق 25 سال پرانا ہے۔ مجھے اچھی طرح یاد ہے جب 2001 میں بطور طالب علم میں اس اسکول میں داخل ہوا اور پھر 2011 میں اسی اسکول سے میٹرک مکمل کی۔ تب بھی لالہ مسکین اتنے ہی جوان اور متحرک تھے۔ اللہ کا کرم ہے کہ جس شخصیت نے میرے بچپن سے لے کر میٹرک تک ہمیں اسکول میں سنبھالا، آج مجھے اسی اسکول میں ان کا رفیقِ کار بن کر انہیں الوداع کہنے کا اعزاز حاصل ہوا۔
​الوداعی لمحات:
آج کی تقریب ان کی خدمات کا حق ادا کرنے کی ایک چھوٹی سی کوشش تھی۔ اسٹاف کی جانب سے انہیں ہار پہنائے گئے، گلدستے اور تحائف پیش کیے گئے۔ اس موقع پر ان کے صاحبزادے اور قریبی دوست بھی شریک ہوئے۔ سب سے یادگار منظر وہ تھا جب پورا اسٹاف ڈھول کی تھاپ پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے انہیں پورے اعزاز کے ساتھ ان کے گھر تک چھوڑ کر آیا۔
​لالہ جی! آپ کی سادگی اور خلوص ہمیں ہمیشہ یاد رہے گا۔ اللہ پاک آپ کی ریٹائرمنٹ کے بعد کی زندگی کو صحت، تندرستی اور سکونِ قلب عطا فرمائے۔ (آمین)
​از قلم: توقیر احمد تقی SST
گورنمنٹ ہائی اسکول ڈومالہ

Result 2026 GHS Domala Narowal
02/04/2026

Result 2026 GHS Domala Narowal

میاں ریاض احمد صاحب کی ریٹائرمنٹ اور جونیئر کلرک مرتضیٰ ملہی کے ٹرانسفر کے موقع پر ڈومالہ سکول کے سٹاف کی جانب سے الوداع...
03/02/2026

میاں ریاض احمد صاحب کی ریٹائرمنٹ اور جونیئر کلرک مرتضیٰ ملہی کے ٹرانسفر کے موقع پر ڈومالہ سکول کے سٹاف کی جانب سے الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے تصویری مناظر ذیل میں دکھائے گئے ہیں ۔ میاں ریاض احمد صاحب تقریباً 3 سال قبل PST سے EST ترقی پا کر گورنمنٹ ہائی اسکول ڈومالہ میں آئے تھے ۔ اس تھوڑے سے عرصے میں انہوں نے ڈومالہ سکول میں تدریسی فرائض کے ساتھ ساتھ بہت سے فلاحی کام بھی کیے۔ اکثر بچوں میں یونیفارم، کاپیاں ،پنسلیں، کتابیں اور کھانے پینے کی چیزیں تقسیم کیا کرتے تھے اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے سکول کی تزئین و آرائش میں مالی معاونت کے ساتھ ساتھ ہاتھ سے پینٹنگز بنا کر بھی اہم کردار ادا کیا۔ میاں ریاض احمد صاحب نے سکول کی ڈیولپمنٹ کے کاموں جیسا کہ صاف پانی کی فراہمی کے لیے بڑی ٹینکی بھی سکول کو عطیہ کی اس کے علاوہ اور بھی کافی فلاحی کاموں میں حصہ لیتے رہے ۔
میاں ریاض احمد صاحب بہت سادہ اور نفیس آدمی ہیں اور سٹاف کے ساتھ بھی آپ کا رویہ بہت ہی اچھا رہا۔ آپ اکثر سٹاف کے لیے بھی اپنی جیب سے کھانے پینے کا اہتمام کرتے رہتے تھے۔
اللّٰہ پاک میاں صاحب کو ریٹائرمنٹ کے بعد بھی صحت و تندرستی کے ساتھ لمبی زندگی عطا فرمائے اور اسی طرح آسانیاں بانٹنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
دعا گو: توقیر احمد تقی
ایس ایس ای گورنمنٹ ہائی سکول ڈومالہ

Memory ❤️14-5-2019
16/05/2025

Memory ❤️
14-5-2019

Address

Narowal

Telephone

+923316110665

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GHS Domala posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to GHS Domala:

Shortcuts

Share

Category