18/09/2025
آج مورخہ 18 ستمبر کو ضلع نارووال یونین کونسل احمد آباد میں Friends of Literacy کے تعاون سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (لٹریسی) نارووال میڈم حافظہ رابعہ اصغر کی سرپرستی میں نان فارمل ایجوکیشن سکول کوڈ: 34414339, 34414340, 34414867, 34414738 کے تمام بچوں میں سکول یونیفام، سکول بیگ اور کاپیاں تقسیم کی گئیں- تقریب میں ڈی-ای-او لٹریسی نارووال میڈم حافظہ رابعہ اصغر سمیت، احمد آباد کی سماجی شخصیات میاں محمد عمران صاحب، سید ممتاز رسول شاہ صاحب اور لٹریسی موبلائزر نارووال مدثر اشتیاق نے بھی شرکت کی- تقریب کا اہتمام ورثہ میرج ہال احمد آباد میں کیا گیا جس میں نان فارمل ایجوکیش سکول کی ٹیچرز اور بچوں نے بھی شرکت کی-
حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے ڈی-ای-او لٹریسی نارووال میڈم حافظہ رابعہ اصغر نے کہا کہ محکمہ لٹریسی ضلع نارووال کے ہر بچے کو حکومتِ پنجاب کی ہدایات کے مطابق بنیادی تعلیم دینے کے لیے کوشاں ہے- اس موقع پر ڈی-ای-او صاحبہ نے ٹیچرز اور بچوں کی حوصلہ افزائی بھی کی اور Friends of Literacy کی کوششوں کو بھی سراہا- تقریب کے اختتام پر سکول کے بچوں کے لیے اور حاضرین کے لیے ریفریشمنٹ کا بندوبست بھی کیا گیا-
07/08/2025
Pre-Celebration of 14 August, 2025
ضلع نارووال کے مخلتف نان فارمل ایجوکیشن سکولوں میں یومِ آزادی کے حوالے سے ٹیچرز اور بچوں کی طرف سے 14 اگست Pre Celebration ایونٹس کا انعقاد کیا گیا-
07/08/2025
Mid-Term Assessment of ALCs was observed at ALC established in District Jail Narowal.
06/08/2025
5 اگست یوم استحصال کشمیر-
نارووال کے نان فارمل ایجوکیشن سکولوں میں کشمیری بہن بھائیوں کے غم میں شامل ہونے کے لیے یومِ استحصال کشمیر منایا گیا- بچوں نے کشمیر سے یکجہتی کا اظہار کیا-
04/07/2025
آج مورخہ 4 جولائی کو سیکریٹری لٹریسی جناب سید حیدر اقبال صاحب نے، ڈپٹی کمیشنر نارووال حسن رضا صاحب، سی ای او ایجوکیشن عارف شہزاد صاحب، ڈی ای او لٹریسی حافظہ رابعہ اصغر اور ایل سی فہیم احمد کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل نارووال کا وزٹ کیا- عزت مآب سیکریٹری لٹریسی نے دورانِ وزٹ جیل میں قیدیوں کے لیے قائم کردہ "تعلیم بالغاں سنٹر" کی کارکردگی کو سراہا اور سپریڈنٹ جیل نارووال کے تعاون کو بھی قابلِ ستائش قرار دیا- ڈپٹی کمیشنر نارووال سید حسن رضا صاحب نے بھی "تعلیم بالغاں سنٹر" اور جیل کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر جیل انتظامیہ کی طرف سے محترم سیکریٹری لٹریسی کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا-
03/07/2025
مورخہ 2 جولائی کو عزت مآب سیکریٹری لٹریسی سید حیدر اقبال صاحب نے ضلع نارووال، تحصیل ظفروال، یونین کونسل سنکھترہ میں لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن سکولوں کا دورہ کیا- جن میں این-ایف-ای ٹیچر دُرِ شہوار سکول کوڈ 34424882 اور این-ایف-ای ٹیچر نجمہ سکول کوڈ 34434237 شامل تھے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لٹریسی نارووال حافظہ رابعہ اصغر صاحبہ اور ضلع کا دیگر فیلڈ سٹاف بھی موجود تھا- سیکریٹری صاحب نے طُلبہ کی تعلیمی پیش رفت اور نان فارمل ایجوکیشن کوالٹی کا جائزہ لیا اور طُلبہ کی حوصلہ افزائی کی-
31/08/2023
محکمہ خواندگی نارووال کی طرف منعقد کی گئی عالمی یوم خواندگی کی تقریب میں ڈی-ای-او لٹریسی نارووال اور ڈپٹی کمیشنر نارووال سمیت مختلف مہمانوں نے شرکت کی-
31/08/2023
محکمہ خواندگی نارووال کی طرف منعقد کی گئی عالمی یوم خواندگی کی تقریب میں نان فارمل ایجوکیشن سکولوں کے طلبہ ڈی-ای-او لٹریسی نارووال کی سربراہی میں ڈپٹی کمیشنر نارووال سمیت مختلف مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے-
31/08/2023
آرٹ مقابلہ 2023 میں حصہ لینے والے بچوں کے ساتھ ڈی-ای-او لٹریسی نارووال حافظہ رابعہ اصغر اور فیلڈ سٹاف کا گروپ فوٹو-
31/08/2023
محکمہ خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم ضلع نارووال میں نان فارمل ایجوکیشن سکولوں کے مختلف بچوں کے درمیان ہیڈ آفس کی ہدایات کے مطابق "مقابلہ آرٹ" منعقد کروایا گیا-