GGHS Bara Ghar, Nankana Sahib Pakistan
A public high school playing its part in transforming society
01/10/2022
یہ چین کا ایک سکول ہے جہاں بچوں کو دوپہر کے کھانے کے ساتھ پاور نیپ (Power Nap) دیا جارہا ہے۔ تحقیق کے مطابق دوپہر کے وقت تھوڑی سی نیند لینے سے انسان کی جسمانی و ذہنی تھکاوٹ اتر جاتی ہے، وہ ہشاش بشاش ہو جاتا ہے اور مزید کام کے لیے اس کی انرجی بڑھ جاتی ہے۔ چین کے علاوہ کئی اور ممالک میں طلبہ اور ملازمین کی صلاحیت بڑھانے کے لیے دن کو پاور نیپ دیا جاتا ہے۔
اگر ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پڑھیں تو معلوم ہوتا ہے کہ Power Nap یعنی قیلولہ آپ کے معمول کا حصہ رہا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سب سے بڑی زمہ داری دی گئی تھی اور آپ نے ایک ایسے ویژن پر کام کیا جو تمام عالم پر محیط اور تاقیامت جاری رہنے والا (Ultimate & Universal Vision) تھا مگر تب بھی آپ نے قیلولہ کو ترک نہ کیا۔ ہم نے اس سنت کو اپنے طرز زندگی کا حصہ نہیں بنایا مگر آج کی جدید دنیا قیلولہ Power Nap کو اپنا رہی ہے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Address
Nankana Sahib
39100