15/01/2026
مظفرگڑھ فش فارمرز ایسوسی ایشن کے وفد نے آج ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مظفر گڑھ کے نئے منتخب ہونے والے صدر، ملک سعیداللہ گسورہ صاحب سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ وفد میں مظفر گڑھ فش فارمرز ایسوسی ایشن کے صدر رانا شمشاد احمد، جنرل سیکرٹری محمد شاہد اقبال، مہر مشتاق احمد اسراں، رانا محمد اشرف، چوہدری محمد ظفر اقبال، سید نذر عباس، ملک سیف اللہ گسورہ اور ملک جاوید احمد گسورہ شامل تھے۔
ملک سعیداللہ گسورہ صاحب خود بھی مظفرگڑھ فش فارمرز ایسوسی ایشن کے ممبر اور پروگریسو فش فارمر ہیں۔