Meem Ki Baaten

Meem Ki Baaten The page is about the step by step life journey, activities and beautiful conversations of a Kid.

جب سے ابراہیم زندگی میں آیا ہے یہی کوشش ہوتی ہے کہ لیپ ٹاپ کم سے کم استعمال کیا جائے۔۔۔زیادہ تر کام موبائل پر ہی نپٹاتی ...
05/08/2024

جب سے ابراہیم زندگی میں آیا ہے یہی کوشش ہوتی ہے کہ لیپ ٹاپ کم سے کم استعمال کیا جائے۔۔۔
زیادہ تر کام موبائل پر ہی نپٹاتی ہوں صرف انتہائی ضرورت کے وقت لیپ ٹاپ استعمال کرتی ہوں اور وہ بھی اس وقت جب ابراہیم صاحب سو رہے ہوں یا آس پاس نہ ہوں۔۔۔
کبھی کبھی کوئی کام اتنا ارجنٹ ہوتا ہے کہ ابراہیم کی موجودگی میں بھی کرنا پڑتا ہے۔۔۔تو کافی مشکل ہوجاتی ہے۔۔۔لیکن خیر ایسا کم ہوتا ہے

اب ماشاءاللہ سے جب سے داؤد آیا ہے تو مصروفیات مزید بڑھ گئی ہیں اور لیپ ٹاپ کے استعمال کےلیے اب دونوں کی غیر موجودگی یا سونے کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔

آج جب لیپ ٹاپ استعمال کر رہی تھی ابراہیم نے تو جو تماشا لگایا سو لگایا۔۔۔ داؤد نے اس بڑھ کر تنگ کیا۔

ابراہیم: مما آپ کیا کررہی ہو؟
مما: کام کررہی ہوں
ابراہیم: مجھے بھی یہ چاہیے
مما: اچھا میں کام کرلوں پھر آپ کو دوں گی
ابراہیم: یہ بٹن دبانا ہے مجھے
مما: نہی بیٹا۔۔۔میرا سارا کام خراب ہو جائے گا

داؤد اچھل اچھل کر لیپ ٹاپ کی سکرین دیکھنے کی کوشش کر رہا تھا۔۔۔بس بہت مشکل سے دونوں سے بچا کر کام مکمل کیا اور لیپ ٹاپ آف کیا۔😶

Image: AI


Alhamdulillah ❤️Allah blessed me with a baby boy second time 💞یعنی کہ محمد ابراہیم کا بھائی آیا ہے الحمدللہ 🥰
12/01/2024

Alhamdulillah ❤️
Allah blessed me with a baby boy second time 💞

یعنی کہ محمد ابراہیم کا بھائی آیا ہے الحمدللہ 🥰

محمد ابراہیم مختلف شیپس  (Shapes) اور چیزوں کو بہت (Relate) ریلیٹ کرتا ہے۔کتاب کےکسی پیج پر دروازہ بنا ہوا دیکھا تو وہ ا...
09/12/2023

محمد ابراہیم مختلف شیپس (Shapes) اور چیزوں کو بہت (Relate) ریلیٹ کرتا ہے۔

کتاب کےکسی پیج پر دروازہ بنا ہوا دیکھا تو وہ اس کو ان 1 اور 2 کے (Boxes) باکسز جیسا لگا۔

میم: یہ کیا ہے؟
مما: One
میم: مَن
مما: Two
میم: ٹو

کل سبق دہراتے ہوئے۔۔۔

میم: یہ کیا ہے؟
مما: One
میم: یہ مَن نہیں ہے۔۔۔دروازہ ہے
مما: یہ One ہے۔
میم: مَن نہیں ہے دروازہ ہے۔ (اپنی بات پر زور دیتے ہوئے)

مما: ٹھیک ہے میم یہ دروازہ ہے (بے بسی سے😶)

محمد ابراہیم 2 سال کا بچہ ہے۔ جب اس سے نام پوچھیں تو "میم" بولتا ہے۔ 😊Image: Google
09/12/2023

محمد ابراہیم 2 سال کا بچہ ہے۔ جب اس سے نام پوچھیں تو "میم" بولتا ہے۔ 😊

Image: Google

Address

Muzaffargarh

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Meem Ki Baaten posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Meem Ki Baaten:

Shortcuts

Share