Govt. Associate College, Rangpur

Call Directions Website Contact the school

Govt. Associate College, Rangpur Government Educational Institution

27/09/2026
26/09/2026

🏆 A PROUD MOMENT OF EXCELLENCE! 🏆

Government Associate College for Boys, Rangpur proudly celebrates an outstanding 100% Result in Intermediate in the following subjects:

📚 Economics
📖 Urdu
🇵🇰 Pakistan Studies
🌾 Education
🏃‍♀️ Health & Physical Education (HPED)
🕌 Islamiat Compulsory
📜 Islamiat Elective
📜 Tarjama Tul Quran

🌟 Heartiest Congratulations to our brilliant students and dedicated faculty!

This remarkable achievement reflects the hard work, commitment, guidance, and continuous efforts of our students and teachers.

👏 We are proud of our students.
👏 We are proud of our faculty.
👏 We are proud of our college!

100% Result — A Reflection of Excellence! ✨

گورنمنٹ گریجویٹ کالج مظفر گڑھ میں ڈائریکٹر کالجز ڈی جی خان ڈویژن پروفیسر خادم حسین کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر الوداعی تقریب...
25/09/2026

گورنمنٹ گریجویٹ کالج مظفر گڑھ میں ڈائریکٹر کالجز ڈی جی خان ڈویژن پروفیسر خادم حسین کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشنز جنوبی پنجاب پروفیسر فرید شریف فاروقی، ڈائریکٹر کالجز ڈی جی خان پروفیسر خادم حسین اور ڈائریکٹر کالجز ملتان پروفیسر طاہر سلطان مہمانانِ خصوصی تھے. اس تقریب میں پرنسپل ایسوسی ایٹ کالج رنگ پور جناب پروفیسر ناصر اقبال کو تعلیمی و انتظامی میدان میں شاندار خدمات کے اعتراف میں تعریفی سند سے نوازا گیا۔ کالج کے شاندار رزلٹ اور کالج کی بہتری کے اقدامات پر ان کی انتھک محنت اور قائدانہ کردار کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا گیا.


الحمدللہ، ثم الحمدللہ! اللہ کریم نے ہمیں شاندار نتائج سے نوازا ہے۔ہمارے تمام معزز اساتذہ کرام اور طلبہ کو ان شاندار مجمو...
23/09/2026

الحمدللہ، ثم الحمدللہ! اللہ کریم نے ہمیں شاندار نتائج سے نوازا ہے۔
ہمارے تمام معزز اساتذہ کرام اور طلبہ کو ان شاندار مجموعی اور انفرادی کامیابیوں پر دل کی گہرائیوں سے بہت بہت مبارکباد۔
یہ کامیابی اساتذہ کی لگن، انتھک محنت اور طلباء کے لیے ان کے خلوص کی حقیقی عکاس ہے۔ ہمیں فخر دلانے کے لیے آپ سب کا شکریہ۔
#شاندارنتائج #انٹرمیڈیٹ رزلٹ #گورنمنٹ کالج رنگ پور
#تعلیم و تربیت #فخررنگپور

گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج رنگ پور میں "سیرت النبی ﷺ تقریب" کے سلسلے میں تقریب تقسیم انعامات منعقد کی گئی جس میں پرنسپل جنا...
13/09/2026

گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج رنگ پور میں "سیرت النبی ﷺ تقریب" کے سلسلے میں تقریب تقسیم انعامات منعقد کی گئی جس میں پرنسپل جناب ناصر اقبال نے سٹاف کے ہمراہ مقابلہ مضمون نویسی، مقابلہ حسن قرات، مقابلہ نعت خوانی، تقریری مقابلہ اور کوئز مقابلہ میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات و اسناد و تقسیم کیے۔
تقریب کے اختتام پر پرنسپل جناب ناصر اقبال نےخصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے سیرتِ طیبہ ﷺ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے طلبہ کو اسوہ حسنہ پر عمل کرنے کی تاکید کی۔ انہوں نے کہا کہ ایک اچھا مسلمان بننے کے لیے نبی کریم ﷺ کی سیرت کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا لازم ہے۔
انہوں نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے ساتھ دینی و اخلاقی تربیت بھی ایک طالب علم کے لیے ضروری ہے۔ ایسے پروگرام طلبہ کی کردار سازی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
تقریب کا اختتام ملک و قوم کی سلامتی اور امن کے لیے خصوصی دعا پر ہوا۔ تمام اساتذہ اور طلبہ نے دعا میں شرکت کی۔


گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج رنگ پور میں "سیرت النبی ﷺ" کے سلسلے میں پرنسپل جناب ناصر اقبال کی زیرِ صدارت ایک باوقار تقریب کا...
13/09/2026

گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج رنگ پور میں "سیرت النبی ﷺ" کے سلسلے میں پرنسپل جناب ناصر اقبال کی زیرِ صدارت ایک باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مقابلہ مضمون نویسی، مقابلہ حسن قرات، مقابلہ نعت خوانی، تقریری مقابلہ اور کوئز مقابلہ منعقد ہوئے۔ تقریب کا مقصد طلبہ میں عشقِ رسول ﷺ اور تعلیماتِ سیرت طیبہ کو اجاگر کرنا تھا.
محفل کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے کیا گیا۔ تلاوت کے بعد سٹیج سیکرٹری جناب شوکت علی نے مہمانانِ گرامی اور طلبہ کو خوش آمدید کہا اور پروگرام کے مقاصد پر روشنی ڈالی۔ مقابلوں میں کالج کے طلبہ نے بڑے جوش و خروش سے حصہ لیا۔ طلبہ نے اپنی خوش الحانی سے حاضرین کے دلوں کو منور کر دیا۔ ہر طالب علم نے نہایت ذوق و شوق اور خشوع و خضوع کے ساتھ قرآن پاک کی تلاوت پیش کی۔ سامعین نے ہر تلاوت کو سراہا۔ نعت کے مقابلے میں طلبہ نے بارگاہِ رسالت ﷺ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ نعت خواں طلبہ نے حضور اکرم ﷺ کی مدحت و ثنا میں ایسی نعتیں پیش کیں کہ پورے ہال میں درود و سلام کی صدائیں بلند ہو گئیں۔ تقریری مقابلوں میں طلبہ نے سیرت طیبہ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور کوئز مقابلہ میں سال اول اور سال دوم کے طلبہ نے سیرت طیبہ سے متعلق سوالات کے جوابات دیے۔
مقابلے انتہائی سخت اور کانٹے دار تھے۔ ججز نے میرٹ کی بنیاد پر پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کا انتخاب کیا۔
مجموعی طور پر یہ تقریب علم، ادب اور عشقِ رسول ﷺ کا ایک حسین امتزاج تھی جسے حاضرین نے بہت سراہا۔



آج گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج رنگ پور میں عالمی یومِ فرسٹ ایڈ کے سلسلے میں ایک تربیتی سیشن اور تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقر...
12/09/2026

آج گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج رنگ پور میں عالمی یومِ فرسٹ ایڈ کے سلسلے میں ایک تربیتی سیشن اور تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز جناب محمد جنید کی تلاوتِ کلام پاک سے ہوا، جبکہ نظامت کے فرائض جناب شوکت علی نے احسن طریقے سے سر انجام دیے۔
اس موقع پر ریسکیو 1122 کی ٹیم نے، جس کی قیادت جناب رانا عابد علی کر رہے تھے، کالج کے طلبہ اور تدریسی عملے کو زندگی بچانے کی بنیادی طبی امداد (فرسٹ ایڈ) کی عملی تربیت دی۔ ریسکیو اہلکاروں نے ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے درج ذیل اہم امور پر خصوصی پریکٹس کروائی:
* سی پی آر (CPR): دل کا دورہ پڑنے یا سانس رک جانے کی صورت میں مریض کو ہوش میں لانے کے طریقے سکھائے گئے۔
* خون بہنا (Bleeding): شدید چوٹ کی صورت میں خون کو بہنے سے روکنے اور زخم پر فوری پٹی کرنے کے اقدامات کی مشق کروائی گئی۔
* ہڈی کا فریکچر: ہڈی ٹوٹنے یا فریکچر کی صورت میں متاثرہ حصے کو محفوظ بنانے اور طبی امداد دینے کے عملی طریقے بتائے گئے۔
کالج کے پرنسپل پروفیسر ناصر اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریسکیو 1122 کی ٹیم کی پیشہ ورانہ مہارت اور خدمات کو سراہا۔ انہوں نے فرسٹ ایڈ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بروقت دی جانے والی معمولی سی طبی امداد اکثر قیمتی جانیں بچانے کا سبب بنتی ہے۔ آخر میں انہوں نے مہمان ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔


09/09/2026

🚨 Don’t Miss Your Chance! Admissions Are Closing Soon! 💻🔥

DIT (Diploma in Information Technology) classes have already started at Govt. Associate College (Boys), Rangpur.

📸 Our students are already learning in a modern IT environment with practical training. Now it’s your turn to become part of this skill-based program.

⏳ Limited seats available. Apply today and secure your admission before it’s too late!

Start your journey towards a successful future with in-demand IT skills:

🐍 Python Programming
🌐 Web Development
🎨 Graphic Designing
🎬 Video Editing
🗄️ Database Systems

🏛️ Government Recognized — PBTE Lahore
📍 GC Rangpur
📞 Contact now: 0301-7521014

Your future in IT starts here. Enroll today! 🚀

گورنمنٹ کالج رنگ پور میں کام کی تھکان اتارنے اور خوشگوار ماحول پیدا کرنے کے لیے 5 ستمبر بروز ہفتہ سٹاف پارٹی منعقد کی گئ...
08/09/2026

گورنمنٹ کالج رنگ پور میں کام کی تھکان اتارنے اور خوشگوار ماحول پیدا کرنے کے لیے 5 ستمبر بروز ہفتہ سٹاف پارٹی منعقد کی گئی۔
کھانے کے ساتھ ایک خوشگوار محفل کا اہتمام ہوا جس میں سٹاف میں باہمی گپ شپ ہوئی اور سب ورک پریشر سے کچھ وقت کے لیے ریلیکس ہو گئے۔
گپ شپ اور دوستوں کی محفل میں پرنسپل ناصر اقبال صاحب کے ساتھ کھلے خیالات کا تبادلہ ہوا۔ اس محفل نے سب دوستوں کو تازہ دم کر دیا۔


یوم دفاع مبارک!پاکستان زندہ باد!پاک فوج پائندہ باد!
06/09/2026

یوم دفاع مبارک!
پاکستان زندہ باد!
پاک فوج پائندہ باد!

Address

Muzaffargarh

Opening Hours

Monday 08:00 - 13:00
Tuesday 08:00 - 13:00
Wednesday 08:00 - 13:00
Thursday 08:00 - 13:00
Friday 08:00 - 13:00
Saturday 08:00 - 13:00

Telephone

0662598060

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Govt. Associate College, Rangpur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Govt. Associate College, Rangpur:

Shortcuts

Share