Aoa tomorrow school 🏫 will be closed according to the notification of government 19.10.2024 and will reopen from monday 21.10.2024
السلام علیکم محترم والدین کل بروز ہفتہ سکول بند رہے گا سن رائز گرائمر سکول اینڈ اکیڈمی سسٹم سلطان کالونی
Sunrise Grammar School Sultan Colony
We are nation builders.Come to join us for your children's bright future.
محترم والدین! السلام علیکم! حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق آج بروز جمعہ تمام سکول بند رہیں گے ۔ بچے آج سکول نہیں آئیں گے ۔ شکریہ
منجانب: سن رائز گرائمر سکول اینڈ اکیڈمی سسٹم
Sunrise Grammar School
Admission is opened
Contact #03096564411
21/08/2024
سن رازٔ گریمرسکول، سلطان کالونی
داخلہ جاری
پلے گروپ تا نہم
رابطہ نمبر 03096564411
21/08/2024
Function at sunrise Grammar School, Sultan Colony
Admission is opened
PG to 9th
Contact 03096564411
15/08/2024
For ticket visit
صامٔ غفارکریانہ سٹور،سلطان کالونی
Dear Parents,
School will remain closed on Wednesday,May 1,2024,due to the public holiday in observance of Labour Day.
Regards,
School management.
10/01/2024
Respected Parents!
Assalam o Alaikum !
Welcome back to School !!
Let's start the new year with a renewed focus and determination. We hope you all had a relaxing winter break filled with warmth and happiness.
As per the Ministry of Education's directives and in consideration of extreme weather conditions, the school will commence at 09:30 am starting from Wednesday, January 10, 2024.
Regards,
School Administration
09/01/2024
Dear little Angels
Welcome back
We missed you alot. Get ready for your teachers. They all are very excited for tomorrow. Pack up your bags and get ready for school.
11/12/2023
تمام والدین 31 دسمبر 2023 تک اپنے بچوں کے فارم-ب یا برتھ سرٹیفکیٹ ضروری بنالے۔ کیونکہ انے والے 2024 سال میں نئے قانون کے مطابق سات (7) سال تک کے بچوں کو فارم-ب یا برتھ سرٹیفیکیٹ جاری ہوگا۔ 7 سال سے اوپر کے بچوں کیلئے میڈیکل سرٹیفیکیٹ لازمی چاہئیے ہوگا۔ جس میں اپ والدین کا پیسہ اور وقت دونوں لگے گا۔
سکول جانے والے بچوں کے والدین کے لئے اہم باتیں۔
والدین کی چند چھوٹی چھوٹی غلطیاں جو بچوں کو بڑا نقصان پہنچاتی ہیں.
بچوں کی پرورش یقیناً ایک محنت اور توجہ طلب کام ہے اور ہر والدین کی کوشش ہوتی ہے کہ ان کے بچے اچھی تعلیم حاصل کریں اور اس کے لئے والدین اپنی کئی خواہشات کا گلہ گھونٹ کر بچوں کی ضروریات کو پورا کرنے کی کوشش کرتے ہیں- لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کی کون کون سے چھوٹی چھوٹی غلطیاں آپ کے بچوں پر منفی اثر ڈال سکتی ہیں۔
⬅️اسکول جاتے وقت رونا
اسکول جاتے وقت بچوں کے رونے سے تو ہم سب ہی واقف ہوں گے کیونکہ بچے جب پہلی بار اسکول جاتے ہیں تو نئے ماحول اور والدین سے الگ ہونے کے خوف سے روتے ہیں- لیکن حیرت کی بات تو یہ ہے کہ اسکول کے گیٹ پر اکثر بڑے بچوں کو بھی اداس اور روتا ہوا دیکھا جاتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ والدین اپنے بچوں کو بہت زیادہ حساس اور جذباتی بنا دیتے ہیں۔ اگر آپ کا بچہ آپ کو چھوڑنے میں مشکل محسوس کرتا ہے تو آپ اسے یہ نہ کہیں کہ میں بھی تمہیں یاد کروں گا بلکہ اس کو حوصلہ دیں اور کہیں کہ ہم پھر ملیں گے تاکہ آپ کا بچہ اسکول میں اداس نہ رہے کیونکہ اسکول میں اداس رہنے والے بچے اکثر پیچھے رہ جاتے ہیں۔
⬅️ ہوم ورک یا ٹائم مینجمنٹ میں مدد
اکثر والدین بچوں کو اسکول یا ٹیوشن پڑھا کر اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوجاتے ہیں- لیکن ایسا ہرگز نہیں ہے بلکہ آپ کو کوشش کرنی چاہیے کہ جب آپ کا بچہ گھر میں اسکول کا کام کررہا ہو تو اس کی نگرانی کریں اور اس کو وقت پر کام ختم کرنے کی عادت ڈالیں- تاہم افراتفری مچانے کے اور اسے یہ کہنے کے بجائے کہ خود کرلو اپنا کام اس کے کام کرنے میں بچے کی مدد کریں اور جہاں رہنمائی کی ضرورت ہو اس کی رہنمائی کریں ہر چیز اسکول یا ٹیوشن پر مت چھوڑیں۔
⬅️ اسکول سے ہر گز نہیں ڈرائیں
غلطیوں پر اکثر والدین بچوں کو اسکول میں شکایت کی دھمکی دیتے ہیں اور اگر آپ بھی ایسا کرتے ہیں تو یہ عادت فوری ختم کردیں ورنہ آپ کے بچے کے دل میں اسکول کا خوف بیٹھ جائیگا اور وہ کبھی بھی اسکول میں خود کو بہتر محسوس نہیں کرسکے گا- اور اس کو دوست بنانے کے حوالے سے مجبور نہ کریں بلکہ اس کو آزادی سے ماحول میں ایڈجسٹ ہونے کا موقع دیں تو آپ کا بچہ زیادہ اچھی طرح ماحول کا حصہ بن جائے گا۔
⬅️ سامان خرید کر دیں
چھوٹے بچے اکثر اپنی پنسل اور دوسری چیزیں گم کردیتے ہیں اور والدین بار بار تقاضہ کرنے پر اکثر نظر انداز کردیتے ہیں یا پھر ٹال مٹول سے کام لیتے ہیں جس سے اسکول میں آپ کے بچے کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جو کسی بھی صورت بچے کیلئے ٹھیک نہیں کیونکہ بار بار ایسا ہونے سے آپ کے بچے کے ذہن پر منفی اثر پڑتا ہے اور وہ سے بھی کھچا کھچا رہے گا- اس کیلئے ضروری ہے کہ اسکول یا ٹیوشن جانے سے پہلے آپ ان کی چیزیں خود دیکھیں اور اگر کوئی چیز کم ہو تو اس کو لے کر دیں تاکہ بچے کو کسی سے مانگ کر شرمندگی نہ ہو۔
⬅️ بچوں کا شیڈول بنائیں
اسکول کے بچوں کو اکثر گھر میں چڑ چڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھی دیکھا جاتا ہے کیونکہ جب چیزیں بغیر شیڈول کے ہوں تو ذہن بھٹکتا رہتا ہے، کوشش کریں کہ اپنے بچے کی روٹین کو سیٹ کریں اور ہر کام کیلئے وقت مقرر کریں تاکہ بار بار تاکید کی وجہ سے بچہ چڑچڑا نہ ہو اور اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا سیکھ سکے۔
⬅️ غیر ضروری چھٹیاں
اکثر والدین کسی بھی وجہ سے بچوں کو اسکول سے چھٹی کروا دیتے ہیں اور یہاں سب سے بڑی غلطی یہ ہوتی ہے کہ آپ بچوں کے سامنے اسکول کو غیر اہم بیان کرتے ہیں کہ اگر چھٹی ہو بھی جائے تو کوئی مسئلہ نہیں- لیکن یہ یاد رکھیں کہ اسکول نہ جانے سے بچوں کی تعلیم کا حرج ہوتا ہے اور آپ کے غیر سنجیدہ رویہ کی وجہ سے سیکھ کر کئی بار بچے کوئی بہ کوئی بہانہ تراش کر اسکول جانے سے کتراتے ہیں۔ کوشش کریں کہ اسکول سے متعلق کوئی مشورہ کریں تو بچوں کے سامنے نہ کریں کیونکہ اس سے ان کی نظر میں اسکول کی اہمیت کم ہوجائے گی اور وہ بہانے باز بن سکتے ہیں۔
⬅️ اساتذہ کو برا کہنا
اسکول میں کسی بھی واقعہ یا بدمزگی کی بنیاد پر اساتذہ کی تضحیک سے گریز کریں اور بچوں کے سامنے کبھی بھی اساتذہ کے بارے میں ریمارکس نہ دیں ورنہ آپ کے بچے کے دل سے استاد کی عزت ختم ہوجائے گی اور اس کا رویہ ٹیچر کے ساتھ خراب ہوسکتا ہے- جس سے آپ کے بچے کو ہی نقصان ہوگا بلکہ بچے کے سامنے ہمیشہ اسکول اور ٹیچرز کا مثبت رخ پیش کریں تاکہ آپ کا بچہ ہمیشہ اسکول اور اساتذہ کا احترام کرنا سیکھے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Muzaffargarh
Opening Hours
| 09:00 - 17:00 |