Kh.Mateen Govt.Boys High School Hattian Dupatta

Kh.Mateen Govt.Boys High School Hattian Dupatta Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Kh.Mateen Govt.Boys High School Hattian Dupatta, School, Hattian Dupatta, Muzaffarabad.

30/03/2026

الحمدللہ! آج خواجہ محمد متین گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول ہٹیاں دوپٹہ میں سالانہ نتیجہ کے موقع پر خوشی اور مسرت کا ماحول دیک...
16/03/2026

الحمدللہ! آج خواجہ محمد متین گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول ہٹیاں دوپٹہ میں سالانہ نتیجہ کے موقع پر خوشی اور مسرت کا ماحول دیکھنے کو ملا۔ اس موقع پر طلبہ اور والدین کی بڑی تعداد اسکول میں موجود تھی۔

تقریب کے دوران معزز صدر معلم فضل الرحمان صاحب نے طلبہ اور والدین سے اہم اور مفید گفتگو کی۔ انہوں نے طلبہ کو محنت، دیانتداری اور نظم و ضبط کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے کی تلقین کی اور اس بات پر زور دیا کہ کامیابی مسلسل محنت اور اچھے کردار سے حاصل ہوتی ہے۔

انہوں نے والدین سے بھی درخواست کی کہ وہ بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت کے لیے اسکول کے ساتھ قریبی رابطہ اور تعاون قائم رکھیں۔ مزید برآں اسکول میں تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے اور مثبت اصلاحات لانے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔

اس موقع پر کامیاب طلبہ کو مبارکباد دی گئی جبکہ اساتذہ کرام اور والدین کی کاوشوں کو بھی سراہا گیا۔ ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے طلبہ کو علم و عمل میں مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور ہمارے ادارے کو ترقی و کامیابی کی نئی منازل عطا کرے۔

📚 ہمارے طلبہ ہماری پہچان اور ہمارا فخر ہیں۔

16/03/2026

Result Day Celebrations 🎉 | Khawaja Muhammad Mateen Govt. Boys High School Hattian Dupatta

گورنمنٹ خواجہ محمد متین بوائز ہائی سکول ہٹیاں دوپٹہ کے سینئر سائنس مدرس جناب طارق اقبال مغل صاحب کو گریڈ 18 میں ترقی حاص...
12/03/2026

گورنمنٹ خواجہ محمد متین بوائز ہائی سکول ہٹیاں دوپٹہ کے سینئر سائنس مدرس جناب طارق اقبال مغل صاحب کو گریڈ 18 میں ترقی حاصل کرنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔

اس موقع پر ادارہ ہٰذا کے صدر معلم جناب فضل الرحمان صاحب، وائس پرنسپل جناب راجہ تنویر صاحب اور اسکول کے تمام اساتذہ کرام کی جانب سے انہیں دلی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جاتا ہے۔

ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ جناب طارق اقبال مغل صاحب کو مزید کامیابیاں، عزت و وقار اور ترقی عطا فرمائے اور وہ اسی جذبے اور محنت کے ساتھ ادارے اور طلبہ کی تعلیم و تربیت میں اپنا قیمتی کردار ادا کرتے رہیں۔

کریکٹر ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام یونین کونسل کی سطح پر منعقد ہونے والے ناظرہ قرآن اور فہمُ القرآن کے مقابلہ میں گ...
29/01/2026

کریکٹر ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام یونین کونسل کی سطح پر منعقد ہونے والے ناظرہ قرآن اور فہمُ القرآن کے مقابلہ میں گورنمنٹ بوائز ھائی اسکول ہٹیاں دوپٹہ کے طالب علم نے شاندار کامیابی حاصل کر کے ایک بار پھر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا فہمُ القرآن کے مقابلے میں کلاس ششم کےفہد رفیق نے دوسری پوزیشن اپنے نام کر کے ادارے کا نام روشن کیا۔
گورنمنٹ بوائز ھائی اسکول ہٹیاں دوپٹہ نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ ہمارے ہونہار طلبہ کسی سے کم نہیں ہمیں پورا یقین ہے کہ یہ طالب علم مستقبل میں بھی اسی لگن محنت اور اخلاص کے ساتھ کامیابیوں کے سفر کو جاری رکھیں گے۔
اس کامیاب طلب علم کو اور ان کے قابلِ فخر والدین اور محنتی اساتذہ کو دل کی گہرائیوں سے بہت بہت مبارک باد۔ اس بچے نے نہ صرف اپنے والدین بلکہ اپنے اساتذہ اور ادارے کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔۔ گورنمنٹ بوائز ھائی اسکول ہٹیاں دوپٹہ

مورخہ: 05 دسمبر 2025گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ہٹیاں دوپٹہآج گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ہٹیاں دوپٹہ میں طلبہ کونسل الیکشن بخوب...
05/12/2025

مورخہ: 05 دسمبر 2025
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ہٹیاں دوپٹہ

آج گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ہٹیاں دوپٹہ میں طلبہ کونسل الیکشن بخوبی منعقد ہوا، جس کا بنیادی مقصد طلبہ میں قیادت، ذمہ داری، اور فیصلہ سازی کی صلاحیتوں کو فروغ دینا تھا۔

یہ الیکشن صدر معلم جناب فضل الرحمان صاحب کی سرپرستی اور وائس پرنسپل راجہ تنویر صاحب کی نگرانی میں شفاف اور منظم انداز میں مکمل ہوا، جس میں کل 5 طلبہ نے حصہ لیا۔

الیکشن کے نتائج درج ذیل رہے:

مختیار حفیظ نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

سرمد متین نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

یہ انتخابی عمل نہ صرف طلبہ میں جمہوری اقدار، منصفانہ مقابلے، رائے کے احترام اور ووٹ کی اہمیت کو اُجاگر کرتا ہے بلکہ ان میں خوداعتمادی اور اظہارِ رائے کی صلاحیت بھی بڑھاتا ہے۔

منتخب طلبہ اساتذہ کے تعاون سے اپنے ساتھی طلبہ کے مسائل کے حل میں فعال کردار ادا کریں گے، جس سے اسکول کے نظم و نسق میں بہتری آئے گی۔
طلبہ کونسل ذمہ داری، ٹیم ورک، ایمانداری، نظم و ضبط اور باہمی احترام جیسی اہم اخلاقی اقدار کو بھی عملی طور پر فروغ دیتی ہے۔

🌟 گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول ہٹیاں دُوپٹہ میں ماہانہ میٹنگ کا انعقاد 🌟گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول ہٹیاں دُوپٹہ میں ماہانہ میٹ...
29/11/2025

🌟 گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول ہٹیاں دُوپٹہ میں ماہانہ میٹنگ کا انعقاد 🌟

گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول ہٹیاں دُوپٹہ میں ماہانہ میٹنگ کا کامیاب انعقاد کیا گیا جس کی صدارت صدرمعلم جناب فضل الرحمان صاحب نے کی۔ میٹنگ میں ادارے کی بہتری، تدریسی معیار کو بلند کرنے اور طلبہ کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اہم نکات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ساتھ ہی جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تدریسی طریقہ کار کو بہتر بنانے پر بھی زور دیا گیا۔

اس دوران ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (DEO) کی اچانک آمد نے میٹنگ کو خاص اہمیت بخشی۔ انہوں نے اساتذہ کی کاوشوں کو سراہا اور مستقبل میں تعلیمی معیار مزید بہتر بنانے کے لیے مفید رہنمائی فراہم کی۔

میٹنگ میں پی ٹی روشن دین صاحب کی شاندار کارکردگی کو خصوصی طور پر سراہا گیا۔ ان کی محنت کی بدولت ادارہ ہٰذا کے طلبہ نے آل کشمیر اسکول ڈوز کراس کنٹری مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اس نمایاں کامیابی پر DEO صاحب کی طرف سے روشن دین صاحب کو شیلڈ اور خصوصی انعام بھی پیش کیا گیا، جو ان کی بہترین کارکردگی کا اعتراف ہے۔

گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول ہٹیاں دُوپٹہ معیاری تعلیم، نظم و ضبط اور ہمہ جہتی ترقی کے عزم کے ساتھ اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، اور یہ میٹنگ اسی عزم کی جھلک پیش کرتی ہے۔

📚 ہماری ترجیح: معیاری تعلیم – روشن مستقبل!

Shafiq Ahmed Syed Sadaqat Hussain Bukhari

Address

Hattian Dupatta
Muzaffarabad
13150

Opening Hours

Monday 08:30 - 14:30
Tuesday 08:30 - 14:30
Wednesday 08:30 - 14:30
Thursday 08:30 - 14:30
Friday 08:30 - 12:30
Saturday 08:30 - 14:30

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kh.Mateen Govt.Boys High School Hattian Dupatta posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category