12/03/2026
گلوبل کالج آف سائنسز، مظفرآباد کی جانب سے جناب جہانگیر خان مغل صاحب کو صدر سیکرٹریٹ آزاد جموں و کشمیر کوآرڈینیٹر(گریڈ 20) تعینات ہونے پر دل کی گہرائیوں سے دلی مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔
یہ اعزاز نہ صرف ان کی صلاحیتوں، محنت اور خلوص کا اعتراف ہے بلکہ پورے خطے کے لیے باعثِ فخر بھی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ قابلیت اور بصیرت کے ساتھ اس اہم ذمہ داری کو احسن انداز میں نبھائیں گے اور عوامِ آزاد جموں و کشمیر کی خدمت میں نمایاں کردار ادا کرتے رہیں گے۔🤲🤲🤲
27/02/2026
Heartiest Congratulations to all Highachievers. Once Globian Always Globian.
24/02/2026
Admissions Open
New Academic Session. Come to join us.
13/02/2026
Global Award Ceremony 2026. Coming soon. Congratulations Students on your well deserved nominations.
11/02/2026
Congratulations Kiran Millat for wining another Medal.
11/02/2026
Alhamdulillah! 🌟
63.8K views — the most viral post on Facebook!
Opening Ceremony of Global Sports Gala 2025🏆🔥
Thank you for the love and support.
10/02/2026
گلوبل کالج کے طلبہ نے گولڈ میڈلز، برانز اور سلور میڈلز حاصل کر کے ادارے کا نام روشن کر دیا۔
گلوبل کالج کے ہونہار اور باصلاحیت طلبہ نے نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابیوں کے نئے باب رقم کیے۔ تین طلبہ نے گولڈ میڈلز جیت کر اپنی غیر معمولی صلاحیتوں، محنت اور عزم کا بھرپور ثبوت دیا، جبکہ دو طلبہ نے برانز میڈلز حاصل کر کے مقابلے کے سخت ماحول میں اپنی جگہ منوائی۔ اس کے علاوہ ایک طالب علم نے سلور میڈل جیت کر کالج کی کامیابیوں میں مزید اضافہ کیا۔
یہ کامیابی محض میڈلز کے حصول تک محدود نہیں بلکہ اس امر کی عکاس ہے کہ گلوبل کالج نہ صرف تعلیمی میدان میں بلکہ کھیلوں کے شعبے میں بھی اپنے طلبہ کی ہمہ جہت تربیت پر یقین رکھتا ہے۔ کھلاڑیوں کی انتھک محنت، کوچنگ اسٹاف کی مخلص رہنمائی، اور ادارے کی سرپرستی نے اس شاندار کارکردگی کو ممکن بنایا۔
اس قابلِ فخر کامیابی پر والدین اور سول سوسائٹی کی جانب سے پرنسپل، مینجمنٹ، فیکلٹی اور تمام طلبہ کو دلی مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔
کالج پہنچنے پر پرنسپل، فیکلٹی اور طلبہ نے کامیاب کھلاڑیوں کا پُرتپاک استقبال کیا، انہیں خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کی اس تاریخی کامیابی پر خوشی کا بھرپور اظہار کیا۔ 🥇🥈�