15/07/2025
اردو زبان اور اس کے پرانے ناموں کے متعلق اہم نکات
1. زبان کی تعریف:
زبان وہ صوتی اور لفظی وسیلہ ہے جس کے ذریعے ہم اپنے احساسات، جذبات اور خیالات دوسروں تک پہنچاتے ہیں۔
2. اردو کے معنی:
اردو لفظ ترکی زبان کے "اوردا" سے آیا ہے جس کے معنی لشکر یا فوج ہوتے ہیں۔ اردو زبان فارسی، عربی، ترکی اور ہندی بولیوں کے امتزاج سے بنی ہے، اسی لیے اسے "لشکر زبان" بھی کہا جاتا ہے۔
3. اردو کے مختلف نام:
ہندی یا ہندوی: اردو کا قدیم ترین نام، جو چودھویں سے اٹھارویں صدی تک استعمال ہوتا رہا۔
ریختہ: فارسی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب مرکب زبان یا ملے جلے الفاظ والا کلام ہے۔ امیر خسرو نے اس لفظ کو موسیقی کی اصطلاح کے طور پر استعمال کیا۔
ہندوستانی: ابتدائی دور میں اردو کو ہندوستانی بھی کہا جاتا تھا، خاص طور پر انگریزوں کے زمانے میں۔
اردو: اٹھویں صدی سے اردو کا نام عام ہوا، اور آج یہی نام رائج ہے۔
دیگر علاقائی نام:
دکنی (دکن کی زبان)
دہلوی (دہلی کی زبان)
گجراتی (گجرات کی زبان)
اردو معلی (شاہی دربار کی زبان، خاص طور پر مغل شہنشاہ جہان کے دور میں)