Mohsin naqvi official

Mohsin naqvi official

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Mohsin naqvi official, Education, Muzaffarabad.

03/01/2023

بے شعور دماغ
صرف
ایک جذباتی تقریر (گیت )کی
مار ہوتے ہیں!

30/12/2022

ایک اکسیجن غاٸب ہونے کی دیر ہے۔۔۔۔۔۔۔۔!!!

"اگر زمین سے پانچ ٥ سیکنڈ کے لٸے اکسیجن غاٸب ہوگئ تو کیا ہوگا ؟؟ اکسیجن کا atomic نمبر 8 ہے۔ جس کا مطلب ہے، کہ اکسیجن Oxygen میں 8 پروٹانز اور 8 نیوٹرانز ہوتے ہیں۔اکسیجن 1774 میں دریافت ہوا۔اگر زمین سے صرف 5 سیکنڈ کے لٸے ہی کسی طرح آکسیجن( Oxygen) غائب ہو جاۓ تو فضاء کا پریشر یکدم باٸیس فیصد گِر جائے گا۔ جس کا مطلب یہ ہے، کہ تمام ہوائی جہاز زمین پر فوراً گِر جائیں گے اور جو "اسپیس گاڑیاں" اور "سیٹلاٸٹ" اووزن لیٸر سے نیچے ہوں، وہ بھی دھڑام سے نیچے گِر جاٸیں گے۔

اس کے علاوہ زمین سے مکمل طور پر آگ ختم ہو جائے گی۔ کیونکہ آگ جلانے کے لٸے اکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے، تمام کنکریٹ عمارتیں "Building" ریت کا ڈھیر بن جائیں گی، کیونکہ آکسیجن کنکریٹ کے ڈھانچے میں ایک اہم بائنڈر ہے۔اور اس کے بغیر "مرکبات" اپنی سختی کو برقرار نہیں رکھ سکتے۔ اسکے ساتھ ساتھ زمین کا کرسٹ بھی ریت کا ڈھیر بن جاۓ گا، کیونکہ زمین کا کرسٹ 40 فیصد آکسیجن پر مشتمل ہے۔ اسی طرح زمین ہر طرف سے ہزاروں کلومیٹر اندر دھنس جائے گی، انسان اور دوسرے جانداروں کا بھی خاتمہ ہو جائے گا۔

14/12/2022

میری رائے میں حسین ترین چیز وہ ہے جو پُراسرار ہو-- سائنس اور سچے آرٹ کا ماخذ بھی یہی ہے

البرٹ آئن سٹائن

08/12/2022

شعور کا پہلا درجہ خاموش رہنے کی عادت ۔ دوسرا درجہ
بد تمیزی کا جواب نہ دینا ۔ اور تیسرا درجہ بد اخلاقی کا جواب اخلاق سے دینا ہے

06/10/2022

ایک استاد کی تعلیم معاش دلاتی ہے جبکہ ایک استاد کی تربیت مقام انسانیت پر فائز کرتی ہے، ایک طالب علم کی معاشی آسودگی اس کے استاد کا فخر ہے جبکہ ایک طالب علم کا کردار اسکے استاد کا فخر ہے

05/10/2022

یاد رہۓ کہ عقل ایک تحفہ نہیں بلکہ سزا ھے،کیونکہ آپ کو ہر اِس شخص سے نمٹنا ھو گا،جِس کے پاس یہ نہیں ھے۔

04/10/2022

شہرت ایک بخار ہے، مقبولیت ایک حادثہ ہے، دولت پنکھ لے لیتی ہے صرف ایک چیز برقرار رہتی ہے، اور وہ ہے کردار

30/09/2022

والدین کی دی گئی آزادی آپ کے پاس ایک امانت ہے اس میں کبھی خیانت مت کیجئے گا

04/08/2022

فٹ پاتھ کی ٹف ٹائلز میں اُگے اس پودے پر نظر پڑی۔
اس پودے نے زمین کی سختی اور پانی کی کمی کو بہانہ نہیں بنایا۔
اسے دیکھ کر خیال آیا اگر آپ کا ارادہ پختہ ہو توقدرت کوئی نہ کوئی راستہ لازمی نکال دیتی ہے.....!

15/06/2022

ترقی کا راز
وہ فرد زیادہ ترقی کرتا ہے جو ایک قدم آگے چلتا ہے۔ اسے افسر یا نظام ترقی نہیں دیتے، اسے قدر ت ترقی دیتی ہے۔ ہمارا ایمان ہونا چاہیے کہ ہماری محنتوں کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے۔ ہمارا ایمان ہونا چاہیے کہ قدرت بھی ہمیں ضرور نوازے گی۔ وہ محنتیں جس کے صلے بندوں سے نہیں ملتے، ان کے صلے اللہ تعالیٰ ضرور دیتا ہے۔ اس بات پر آپ کا ایسے ایمان ہونا چاہیے جیسے آپ کو اپنے بدن کے وجود کا یقین ہے۔ حضرت شیخ سعدیؒ فرماتے ہیں کہ ’’کبھی مانگوتو کبھی اپنی اوقات کے مطابق نہ مانگو، بلکہ اُس کی شان کے مطابق مانگو!‘‘ ممکن ہے، میر ی اوقات بہت چھوٹی ہو، لیکن دینے والے کی شان مجھے بادشاہ بنا دے۔ اُس کے پاس نوازنے کے لاتعداد طریقے اور بہانے ہیں۔

03/06/2022

انسان اپنے خیالات سے کہیں بڑا ہے بشرط وہ اپنے خیالات کو عملی صورت دے سکنے کی جرات رکھتا ہو

03/06/2022

میری بڑی خواہش ہے کہ پاکستان میں زبردست مہنگائی ہو۔

اتنی کہ شہروں، گلیوں میں تھڑوں پر بیٹھ کر سارا سارا دن لڑکیاں تاڑنے والوں کو فکرِ معاش لاحق ہو جائے۔ اتنی کہ ون ویلنگ کرنے والے اوباش اور بلاوجہ موٹر سائیکلوں پر گھومنے اور وقت برباد کرنے والے لنٹھ نما لونڈے میکڈونلڈ، کوئٹہ ہوٹلوں، اور کیفوں پر کام کرنے لگیں۔ باپ کا پیسہ چرس، میتھ، شیشہ وغیرہ پر برباد کرنے والے نکمے طلباء یورپی و امریکی طلباء کی طرح پارٹ ٹائم نوکریاں کریں، بیرے بنیں، گاڑیاں دھوئیں، فری لانسنگ کریں یا کوئی اور پیداواری کام کریں۔

پیٹرول تو اتنا مہنگا ہو کہ خواہ مخواہ گاڑیاں لے کر شمالی علاقوں میں ٹریفک جام کر کے گھومنے اور وہاں پر کچرا پھیلانے والے مڈل کلاس شودے بھی اپنے گھروں میں چین سے بیٹھ کر سبزیاں اگائیں یا مرغ پالیں۔

اتنی مہنگائی ہو کہ مطالعہ پاکستان کے مارے ہوئے لوگ بھی جاننے لگ جائیں کہ دنیا کا نظام کیا چیز ہے، کیوں یوکرین پر حملے سے سورج مُکھی کا تیل یکدم تین گنا مہنگا ہو سکتا ہے۔

اتنی مہنگائی ہو کہ پیر پرست، ملا پرست اور جاہل طبقے کو اندازہ ہو کہ بلاوجہ و بلاضرورت بچے پر بچہ پیدا کرنا کس قدر واہیات اور غربت لانے والا کام ہے۔

اتنی مہنگائی ہو کہ گھر کا ہر فرد کمائے تو گزارا ہو، اور جب یہ سب گھبرائے ہوئے جوان کام کرنے کی ٹھان لیں اور جگہ جگہ روزگار ڈھونڈتے پھرتے دِکھیں تب ملک میں کہیں سے سرمایہ کاری ہو، ان جوانوں سے سرمایہ دار جوتے بنوائے، کپڑے جرسیاں سلوائے، سرنجیں بنوائے، وہ سب کام کروائے جس کے نتیجے میں ملک کی برآمدات بڑھ سکیں۔ کیونکہ جب تک برآمدات نہیں بڑھتی یہ تھڑوں پر بیٹھے گوگی پرنس، اور چرس پی کر بغیر سائلنسر کی کتیا نما موٹر سائیکل اڑانے والے شانی نائٹ رائڈر اس دھرتی پر بدترین بوجھ ہیں، ان کو IMF اس سال یا شاید اگلے سال تک کھلا سکے گا۔ اس کے بعد کیا ہو گا؟ یہ سوچنے کے لئے دور اندیشی چاہیے

Want your school to be the top-listed School/college in Muzaffarabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Muzaffarabad
247129