25/03/2026
*مدرسہ تعلیم القرآن دھنی مائی صاحبہ*
*نئے تعلیمی سال 2026 کے لیے داخلہ کا اعلان*
الحمدللہ! یکم اپریل 2026 سے داخلہ جات کا آغاز ہو رہا ہے۔
*شعبہ جات:*
✅ ناظرہ قرآن کریم (صحیح تلفظ و روانی)
✅ حفظ القرآن الکریم
*خصوصیات:*
✔️ تجربہ کار اساتذہ
✔️ انفرادی توجہ
✔️ وفاق المدارس کے تحت اسناد
✔️ کشادہ کلاس رومز
✔️ مناسب فیس
اپنے بچوں کا دینی مستقبل سنواریں
*رابطہ:* 03005579281
*مولانا محمد قاسم عباسی* (ناظم)
20/03/2026
اطلاع برائے عوام الناس || نمازِ عید الفطر بمقام مرکزی عیدگاہ لوئر دھنی مائی صاحبہ مظفرآباد مورخہ 21 مارچ 2026 بروز ہفتہ صبح 8:00 بجے ادا کی جائے گی۔ بارش کی صورت میں نمازِ عید الفطر مرکزی جامع مسجد دھنی مائی صاحبہ میں ادا کی جائے گی۔ ان شاء اللہ
23/02/2026
صدقہ فطر اور فدیہ صوم 1447ھ – مظفرآباد 🌙
اپنے روزوں کی کوتاہیوں کو پاک کرنے اور مستحقین کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کے لیے صدقہ فطر کی ادائیگی بروقت یقینی بنائیں۔ مدرسہ تعلیم القرآن دھنی مائی صاحبہ کی جانب سے تجویز کردہ ریٹس درج ذیل ہیں:
🔹 گندم: 300 روپے
🔹 جو: 120 روپے
🔹 کھجور/کشمش: (تفصیل تصویر میں دیکھیں)
رابطہ و عطیات: 03005579281
06/06/2025
اطلاع برائے عوام الناس || نمازِ عید الاضحیٰ بمقام مرکزی عیدگاہ لوئر دھنی مائی صاحبہ مظفرآباد میں مورخہ 07 جون 2025 بروز ہفتہ صبح ٹھیک 7:30 بجے ادا کی جائے گی، بارش کی صورت میں نماز عیدالاضحیٰ مرکزی جامع مسجد دھنی مائی صاحبہ میں ادا کی جائے گی۔ ان شاء اللہ
27/04/2025
ماشاء اللہ مدرسہ تعلیم القرآن دھنی مائی صاحبہ کے مہتمم صاحب دفتر میں اپنے فرائض منصبی بخوبی انجام دے رہے ہیں۔
19/07/2024
دھنی مائی صاحبہ کے مدرسہ تعلیم القرآن دھنی میں 1986 تا 2018ء تک پڑھنے والا شاید ہر ایک طالبعلم قاری اسد اللّٰہ صاحب کا شاگرد ہے، آج ہم دھنی کے اس عظیم مدرس کا مختصر تعارف پیش کرتے ہیں۔
قاری اسداللّٰہ قریشی صاحب بنیادی طور پہ کنڈل شاہی ضلع نیلم سے تعلق رکھتے ہیں، لیکن 17/18 سال ہی کی عمر میں انھوں نے مدرسہ تعلیم القرآن دھنی کو بطور قاری مدرس جوائن کیا، لازوال اور بے مثال محنت،قربانی اور مستقل مزاجی کے ساتھ ہمہ وقت بچوں کی تعلیم و تربیت میں مصروف عمل رہے، آج دھنی مائی صاحبہ کے وہ تمام نوجوان اور جوان جو قرآن ناظرہ پڑھتے ہیں یا پڑھاتے ہیں وہ نا صرف قاری اسد اللّٰہ صاحب ہی کی قربانی اور محنتوں کی بدولت ہیں بلکہ ان کے لئے صدقہ جاریہ کا بھی سبب ہیں۔
قاری اسد اللّٰہ صاحب کے ہاتھوں قرآن حفظ کرنے کے بعد اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے ملک بھر اور علاقہ میں خدمات سر انجام دینے والوں کی اگر فہرست مرتب کی جائے تو شاید احاطہ دشوار ہو جائے لیکن یہاں چیدہ چیدہ شاگردوں کا خلاصہ پیش کرنےکی کوشش کرتے ہیں۔
1-خورشید انقلابی، کراچی اور ضلع نیلم کی مشہور سیاسی شخصیت
2-مفتی حبیب اللّٰہ عباسی، کراچی کی مشہور علمی شخصیت، مبلغ اور دھنی مدرسہ کے سرپرست
3-مفتی ڈاکٹر زبیر عباسی، پروفیسر عربی انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد،پاکستان
4-مولانا خرم شفیق عباسی، عربی معلم گورنمنٹ سکول، مقامی مدرسہ معلم و امام قدیمی مسجد دھنی مائی صاحبہ
5-مولانا طاہر عباسی، عربی معلم گورنمنٹ سکول، یوٹیوبر، خطیب مرکزی جامع مسجد دھنی مائی صاحبہ
6-مولانا قاری عبدالوحید، سرکاری امام و معلم مدرسہ امام احمد بن حنبل مظفرآباد
7-مفتی نوید، معلم مدرسہ اسلام آباد
8-مولانا عبدالقدیر، معلم و یو ٹیوبر، سعودی عریبیہ
9-حافظ ابرار،امامت
10-مولانا چوہدری زاہد، مدرس، پرائیویٹ سیکٹر سکولز مظفرآباد
11-مولانا ناصر سعید، لیکچرر اسلامیات کالجز
12-مولانا یاسر عباسی، مدرس، پرائیویٹ سیکٹر سکولز مظفرآباد
13-حافظ عبدالرشید فاروقی، سوشل ورکر، کراچی
14-حافظایاز عثمانی، کنڈل شاہی، مؤذن
15-حافظ جہانزیب، امام دوبئی مسجد
16-حافظ راشد،امامت
17-حافظ نیاز،امامت
18-حافظ شوکت، بزنس مین
19-حافظ تنویر، بزنس
20-حافظ عمران، امامت
21-حافظ نائید عباسی، سرکاری ملازم محکمہ پولیس
22-حافظ واجد عباسی، سرکاری ملازم، وزراعظم سیکرٹریٹ
یہ چند نام بوقت تحریر قلم کی نوک کو یاد آ گئے بقیہ کا احاطہ پھر کبھی، اگر قاری صاحب کے کسی سٹوڈنٹ کو اپنا نام نہ نظر آیا ہو اور وہ چاہے تو کمنٹ سیکشن میں اپنا نام بھی پیش کر سکتا ہے (ان شاء اللہ)۔
قاری اسد اللّٰہ صاحب زلزلہ اکتوبر 2005ء کے بعد مع اہل خانہ مستقل بنیادوں پہ دھنی مائی صاحبہ ہی قیام پذیر ہو چکے ہیں، 2018ء میں امامت و تدریس سے مستعفی ہونے کے بعد اپنے کاروبار سے منسلک ہیں اور فی سبیل اللّٰہ دینی خدمت میں بھی مصروف عمل ہیں، ہم موصوف کی لمبی عافیت و بابرکت زندگی کے لئے ہر لمحہ دعا گو ہیں،اللّٰہ تعالٰی سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ بقلم ابو سلطان
: درج ذیل لنک سے دھنی دھنی پین کو لائیک یا فالو کر کے آپ ہماری شیئرنگ سے اپڈیٹس رہ سکتے ہیں۔
https://www.facebook.com/dhannimaisahibaofficial
15/06/2024
تکبیراتِ تشریق : تکبیرات تشریق ان شاء اللہ کل مورخہ 9 ذوالحجہ یعنی 16 جون 2024 بروز اتوار کو فجر کی نماز سے شروع ہوں گی۔ ہر مسلمان مرد اور عورت پر ہر فرض نماز کے بعد ایک مرتبہ تکبیر پڑھنا واجب ہے۔ محترم فرینڈز آگاہی، یاددھانی اور ثواب کی نیت سے بروقت شیئر کیجئے۔
اعلان ۔ نماز عید الاضحی : دھنی مائی صاحبہ
Dhanni Mai Sahiba Official Dhanni Mai Sahiba Followers ✨ #دھنی