23/05/2026
گورنمنٹ جناح پائلٹ ہائی سکول مظفرآباد میں مورخہ 22 مئی 2026 بروز جمعہ(شام) ایک پُروقار اور پرتکلف الوداعی و استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یہ خوبصورت پروگرام ادارے کی روایات کے مطابق معزز اسٹاف کی جانب سے اُن اساتذہ کے اعزاز میں رکھا گیا جو ترقی اور تبادلے کے باعث نئی ذمہ داریاں سنبھالنے جا رہے ہیں۔
تقریب میں ادارہ سے ترقیاب ہو کر جانے والے سر عادل اقبال اور سر محسن نذیر جبکہ تبادلہ ہو کر جانے والے سر فیصل مقبول کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔ اسی موقع پر ادارہ میں تشریف لانے والے سر راجا جاوید اقبال، سر نعمان رحمان اور سر سہراب مغل کو خوش آمدید کہا گیا۔
پروگرام کے دوران آنے والے اور جانے والے اساتذہ نے اپنے تاثرات اور یادیں حاضرین کے ساتھ شیئر کیں، جبکہ پرنسپل ادارہ نے بھی اساتذہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
یہ شام محبت، احترام، یادوں اور خوبصورت لمحات سے بھرپور رہی جو ہمیشہ ادارے کی یادگار روایات کا حصہ رہے گی۔