جامع اسلامیہ سراج العلوم چوہان بنڈ پنجکوٹ
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from جامع اسلامیہ سراج العلوم چوہان بنڈ پنجکوٹ, Education, Village Panjkot, Muzaffarabad.
جامعہ اسلامیہ سراج العلوم چوہان بنڈ پنجکوٹ ایک دینی و تعلیمی ادارہ ہے جس کا مقصد قرآن و سنت کی تعلیمات کو عام کرنا، نئی نسل کی دینی و اخلاقی تربیت کرنا ہے۔
یہ پیج مدرسے کی سرگرمیوں، تعلیمی پروگرامز، دینی دروس، اہم اعلانات کے لیے بنایا گیا ہے۔
جزاکم اللہ
01/03/2026
ایک نیا سنگِ میل:
*جامعہ آمنہ ضیاء البنات چوہان بنڈ پنجکوٹ*
ملحقہ: دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف ضلع سرگودھا
الحمدللہ رب العالمین! تقریباً چند سال قبل ہمارے گاؤں پنجکوٹ میں شعبۂ حفظ القرآن کا آغاز کیا گیا تھا۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور اہلِ علاقہ کے مخلصانہ تعاون سے آج وہ ادارہ کامیابی کے ساتھ جاری ہے اور ہر گھر میں ایک حافظِ قرآن موجود ہے۔ جو مسئلہ کبھی ایک مشکل اور دردناک کمی محسوس ہوتا تھا، وہ آپ کی دعاؤں اور تعاون سے آسان ہو گیا۔ اور ہمارے بچے اپنے علاقے میں رہتے ہوئے حفظ قرآن کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔
اب وقت کی ضرورت اور موجودہ حالات کو سامنے رکھتے ہوئے ایک اور اہم قدم اٹھایا جا رہا ہے۔ ہماری بچیاں دینی تعلیم کے حصول کے لیے دور دراز شہروں کا سفر نہیں کر سکتیں، جس کی وجہ سے وہ اعلیٰ دینی و دنیاوی تعلیم سے محروم رہ جاتی ہیں۔ اسی محرومی کو ختم کرنے اور اپنی بیٹیوں کو دین و دنیا دونوں میں مضبوط بنیاد فراہم کرنے کے لیے جامعہ آمنہ ضیاء البنات کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے، جو بین الاقوامی یونیورسٹی دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف کے ساتھ منسلک ہوگا۔
اس ادارے میں بچیوں کے لیے چھ سالہ مکمل دینی کورس (درسِ نظامی) کا باقاعدہ اہتمام ہوگا، جس میں قرآن و حدیث، فقہ، عقائد، عربی ادب اور دیگر علومِ اسلامیہ شامل ہوں گے۔ ساتھ ہی عصری تعلیم (FA، BA) کا اہتمام بھی کیا جائے گا، تاکہ طالبات دینی اور دنیاوی دونوں میدانوں میں بااعتماد اور باصلاحیت بن سکیں۔ یہاں بہترین پردہ دار اور محفوظ ماحول فراہم کیا جائے گا، جہاں تعلیم کے ساتھ اعلیٰ اخلاقی و روحانی تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے گی، تاکہ ہماری بچیاں باحیا، باکردار اور باعلم مسلمان خواتین بن کر معاشرے میں مثبت کردار ادا کریں۔جس کے لیے
داخلوں کا آغاز 15 اپریل سے ہوگا اور 30 اپریل تک جاری رہے گا، جبکہ یکم مئی 2026 سے باقاعدہ کلاسز کا آغاز کر دیا جائے گا۔
ہمیں کامل یقین ہے کہ جس طرح آپ حضرات نے پہلے شعبۂ حفظ کے قیام میں بھرپور تعاون کیا اور اسے کامیابی سے ہمکنار کیا، اسی طرح اس عظیم دینی و تعلیمی مشن میں بھی ہمارا ساتھ دیں گے۔ آپ کی دعائیں، اعتماد اور تعاون ہی اس ادارے کی مضبوط بنیاد ہیں۔
اللہ تعالیٰ اس کوشش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور اسے ہم سب کے لیے صدقۂ جاریہ بنائے۔ اور اس ارادے کو اہل علاقہ کی خدمت کے لیے قبول فرمائے اور اس کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے آمین یارب العالمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ علیہ وسلم
دعاگو: محمد ساجد آفاق
22/02/2026
🕌 روزانہ کا پیغام کیلنڈر کے ساتھ
🗓 22 فروری 2026
☪ 04 رمضان المبارک 1447ھ
جامعہ اسلامیہ سراج العلوم چوہان بنڈ پنجکوٹ مظفرآباد، آزاد کشمیر
21/02/2026
🕌 روزانہ کا پیغام کیلنڈر کے ساتھ
🗓 21 فروری 2026
☪ 03 رمضان المبارک 1447ھ
جامعہ اسلامیہ سراج العلوم چوہان بنڈ پنجکوٹ مظفرآباد، آزاد کشمیر
20/02/2026
🕌 روزانہ کا پیغام کیلنڈر کے ساتھ
🗓 20 فروری 2026
☪ 02 رمضان المبارک 1447ھ
جامعہ اسلامیہ سراج العلوم چوہان بنڈ پنجکوٹ مظفرآباد، آزاد کشمیر
18/02/2026
نقشہ اوقات سحر و افطار رمضان المبارک برائے مظفرآباد و گرد و نواح
تمام احباب وقت کے مطابق سحر و افطار کا اہتمام کریں
جزاکم اللہ خیرا کثیرا
16/02/2026
🌿 جامعہ اسلامیہ اصلاح العلوم کی دینی خدمات میں حصہ دار بنیں 🌿
جامعہ اسلامیہ اصلاح العلوم جو چوہان بنڈ پنجکوٹ میں واقع ہے، الحمدللہ دینِ اسلام کی اشاعت، تعلیمِ قرآن و حدیث، اور اصلاحِ معاشرہ کے لیے مسلسل خدمات انجام دے رہا ہے۔ یہاں طلبہ کو دینی تعلیم دی جا رہی ہے اور علاقے میں دین کی روشنی عام کی جا رہی ہے۔
یہ ایک صدقۂ جاریہ کا عظیم موقع ہے کہ ہم سب اس دینی ادارے کے ساتھ جڑیں اور اس کی مالی معاونت کریں، تاکہ یہ سلسلۂ خیر مستقل جاری رہے اور آنے والی نسلیں بھی دین کی صحیح تعلیم سے مستفید ہوتی رہیں۔
📌 آپ سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ:
▪️ جامعہ کے ساتھ مالی تعاون کریں۔
▪️ اس پیغام کو آگے پہنچائیں۔
▪️ اپنی دعاؤں میں اس ادارے کو یاد رکھیں۔
آپ کا معمولی سا تعاون بھی طلبہ کی تعلیم، اساتذہ کی خدمت اور دین کی اشاعت کا ذریعہ بن سکتا ہے۔
آئیں! مل کر اس دینی مشن کو مضبوط کریں اور اپنے لیے آخرت کا سرمایہ جمع کریں۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو اخلاص کے ساتھ دین کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین 🤲
11/07/2025
اسلام علیکم و رحمت اللہ:
امید ہے کہ تمام احباب خیریت سے ہوں
تمام احباب سے دردمندانہ گزارش ہے کہ جامعہ مسجد سیدنا ابو بکر صدیق ( رضی اللہ عنہ ) چوہان بنڈ پنجکوٹ
کی تعمیر نو ہوئی ہے اس لیے اس کے ابھی کچھ کام باقی ہیں
ان میں سے فی الحال شدید مسئلہ پنکھوں کا ہے کیوں کہ گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت کے پیش نظر پنکھوں کی اشد ضرورت ہے
کچھ احباب کے تعاون سے تین پنکھے آج لگ گئے ہیں
اور بقیہ تین پنکھوں کی اشد ضرورت ہے کیوں پانچ وقت جماعت کے وقت سخت دشواری پیش آتی ہے اور جمعہ مبارک کے دن باالخصوص گرمی کی وجہ سے نماز ادا کرنا دشوار ہو جاتا ہے
اس لیے احباب سے گزارش ہے کہ اگر ممکن ہو تو ان تین پنکھوں کا انتظام کرنے میں ہماری مدد کیجیے گا۔
کیونکہ یہ آپ کی طرف سے صدقہ جاریہ ہو گا۔
اور صدقہ کے اہمیت بتاتے ہوئے اللّٰہ کے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ؛
"الصَّدَقَةُ تُطْفِئُ الْخَطِيئَةَ كَمَا يُطْفِئُ الْمَاءُ النَّارَ"
(جامع الترمذي: 2616، حسن)
ترجمہ:
"صدقہ گناہوں کو اس طرح بجھا دیتا ہے جیسے پانی آگ کو بجھا دیتا ہے۔"
اللہ پاک ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔
جزاکم اللہ خیرا
رابطہ نمر
03129006553
قاری محمد الیاس
23/03/2025
جامعہ اسلامیہ سراج العلوم: قرآن کی روشنی پھیلاتا ایک عظیم ادارہ
جامعہ اسلامیہ سراج العلوم قاری الیاس صاحب کی بے مثال محنت، لگن اور اللہ پر پختہ یقین کے ساتھ قائم ہونے والا ایک ایسا ادارہ ہے جو قرآن کی تعلیم کو عام کرنے کے لیے وقف ہے۔ قاری صاحب نے اپنی انتھک کوششوں سے اس مشن کا آغاز کیا اور آج بھی بے لوث انداز میں اس مقدس کام میں مصروف ہیں۔
یہ ادارہ ایمان اور محنت کی طاقت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ قاری الیاس صاحب کی بے لوث خدمات اور لگن کی بدولت یہ مدرسہ آج تک قائم و دائم ہے۔ لیکن اب بھی اس ادارے کو معاشرے کے تعاون اور مدد کی ضرورت ہے تاکہ یہ مشن جاری رہ سکے اور اس کی روشنی مزید پھیل سکے۔
آپ کا دیا ہوا ہدیہ کبھی ضائع نہیں ہوتا۔ یہ اللہ کے خزانے میں محفوظ ہو جاتا ہے، اور اس کا اجر آپ کو دنیا و آخرت میں ملتا رہے گا۔ آئیے، ہم سب مل کر اپنی آنے والی نسلوں کو قرآن کی روشنی سے منور کریں اور انہیں بہتر مستقبل دیں۔
رابطہ کی معلومات:
قاری الیاس صاحب: +923129006553
جیز کیش اکاؤنٹ:+923129006553
اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس نیک کام میں حصہ لینے کی توفیق دے۔ آمین۔
آپ کا تعاون قرآن کی تعلیم کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ جزاک اللہ خیراً۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Village Panjkot
Muzaffarabad
22831