Page has got disabled by fb due to unknown reasons
APSCA
Azad Kashmir Private Schools and Colleges Association
Azad Kashmir Private Schools and Colleges Association is the poineer organization in AJK established for the cause of Private education sector, working for betterment of educational institutions, quality education, good working relations with governament and community...
ضلعی صدر ایپسکا ضلع مظفرآباد سید طارق رشید شہباز ماڈل پبلک سکول اپر چھتر سنڈھ گلی میں دہشت گردانہ کاروائی کے خلاف احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے
# RespectForTeachers
شہباز ماڈل پبلک ہائی سکول اپر چھتر پر شر پسندی یقینا دہشت گردی اور کھلم کھلا ریاستی قوانین کے ساتھ مذاق ساتھ ہی تکریم اساتذہ کے خلاف ایک بہت ہی شدید و مذموم حرکت ہے، حکومت وقت سے اس کے خلاف فوری و قرار واقعی کاروائی اور سدباب کے لیے اقدامات کا مطالبہ کیا جاتا ہے
17/05/2025
16/05/2025
مظفرآباد (۔ )
آزاد کشمیر کا 15 لاکھ بچہ اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑا ہے۔
ہمیں اپنی بہادر مسلح افواج، پاک فضائیہ کے شاہینوں اور اپنے سپہ سالار جناب جنرل سید عاصم منیر پر فخر ہے۔
پہلگام فالس فلیگ اپریشن کو بنیاد بنا کر مودی کی فاشست حکومت پاکستان پہ الزام لگانے کے ساتھ 06 مئی 2025 سے پاکستان پہ مسلسل جارحیت کر رہی تھی۔
مودی کے جنگی جنون نے ملک پاکستان و آزاد کشمیر میں رات کے اندھیرے میں شب خون مارنے کی ناکام کوشش کی۔ جسے مسلح افواج پاکستان نے دن کی روشنی میں ایسا جواب دیا ایسی دھول چٹوائئ کہ مودی کی 07 مئی جسے فراموش نہیں کر پائیں گی۔
پاک فضاییہ کے شاہینوں نے بھارت کا 10 ارب ڈالر سے زاہد کا مالی نقصان اور سیینکڑوں بھاری گوفوجیوں کو جہنم واصل کر کے یہ واضع پیغام دیا کہ کلمے کے نام پہ بنے ملک خدا داد ہاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں ایسی پھوڑی جائیں گی کہ دوبارہ پاکستان کے خلاف جارحیت کا خواب میں بھی سوچ کر انڈین افواج ڈرے گی۔
ان خیالات کا اظہار سید اشتیاق حسین بخاری ایڈووکیٹ مرکزی صدر آزاد کشمیر پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن ، سید طارق رشید کاظمی صدر ایپسکا ضلع مظفرآباد ، محمد وجاہت اشرف اعوان صدر ایپسکا کیپیٹل سٹی مظفرآباد اور دیگر نے ایک عظیم الشان اظہار تشکر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ایپسکا قیادت نے کہا کہ آج ایپسکا کی کال پہ یوم تشکر کی مناسبت سے اظہار تشکر ریلیوں میں پورے آزاد کشمیر سے ہزاروں کی تعداد میں معصوم طلبہ اپنے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرنے کے ساتھ اپنی مسلح افواج کی انکی بہادری و جوانمرادی پہ خراج تحسین ہیش کرنے کے لیے اس کڑکتی دھوپ میں سڑکوں پہ موجود ہیں۔
آج ہمارے طلبہ نے قومی پرچم کو سلامی دیتے ہوئے شہدائے بنیان المرصوص کو ارواح کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی و دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
اور پورے آزاد کشمیر میں دن 10:00 تا 12;00 بجے اظہار تشکر ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔
ضلع بھمبر سے مرکزی جنرل سیکرٹری ایپسکا جناب عتیق الرحمان کی قیادت میں ہزاروں طلبہ نے اظہار تشکر ریلی نکالی۔
میرپور سے ضلعی صدر مرزا وجاہت بیگ کی قیادت میں طلبہ کا جم غفیر گرمی کی شدت کی پرواہ کیے بغیر سڑکوں پر تھا۔
کوٹلی سے ضلعی صدر میاں اکرم کی قیادت میں طلبہ کا ٹھانٹھیں مارتا سمندر سڑکوں پر امڈ آیا۔
پونچھ سے ایپسکا کے مرکزی نائب صدر سردار خرم خیام، راجہ نثار صدر ایپسکا پونچھ اور دیگر ضلعی باڈی کی قیادت میں بھرپور ریلی نکالی گئی اور مسلح افواج ہاکستان اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے فضاء گونجتی رہی۔
ضلع باغ سے مرکزی سینئر نائب صدر سردار شعیب خان ، سید اظہر گریزی، راجہ توصیف اور دیگر کی قیادت میں بہت بڑی ریلی نکالی گئی۔
پلندری سے ضلعی صدر ارشد نظر، اور ضلعی باڈی کی ویادت میں بئت بڑی ریلی نکالی گئی۔
ضلع جہلم ویلی سے ضلعی صدر نبیل انجم۔ عابد خان ترین، سید بلال ہمدانی کی قیادت میُں بہت بڑی ریلی نکالی گئی۔
ضلع نیلم میں غلام مصطفئ شاہ مرکزی نائب صدر ، آفتاب تبسم ضلعی صدر اور جنرل سیکرٹری خواجئ فاروق کی قیادت میں ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی۔
جبکہ ضلع حویلی سے قائم مقام ضلعی صدر سید نیئر بخاری ، سید فاروق گیلانی اور دیگر کی قیادت میں عظیم الشان ریلی نکالی گئی۔
تمام ایپسکا قیادت اور شرکائے ریلیوں نے ملک خدادا ہاکستان اور مسلح افواج پاکستان سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بقا و سلامتی کے لیے ہمارے خون کا آخری قطرہ تک حاضر ہے۔
اپنی مسلح مسلح افواج کے شانہ بشانہ مکار دشمن بھارت کے خلاف لڑنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔
ہمارے معصوم طلبہ اپنی مسلح افواج کے ساتھ بے پناہ محبت رکھتے ہیُں
ان رہنماوں نے کہا کہ ہماری بہادر
مسلح افواج کی بدولت آج ہم اپنے سر فخر سے بلند کر کے چلتے ہیں۔
ہماری بہادر فوج نے اپنے سے 07 گناہ بڑی طاقت کو دھول چٹوا کے یہ ثابت کر دیا کہ پاکستان احیائے کلمہ الحق کے لیے بنا ہے پاکستان کو تر نوالہ سمجھ کر ختم کرنے کا سوچنے والے خود حرف غلط کی طرح صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گے اور پاکستان قیامت تک قائم و دائم رئیگا۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Telephone
Website
Address
Muzaffarabad AJK
Muzaffarabad
13100