Naeem Akhtar Awan
درود شریف پڑھا کریں اللّٰہ کی مہربانی ہو جائے گی۔
ایک سال سے کم عمر بچوں کو ہرگز شہد نہ دیں، کیونکہ اس میں بوٹولزم کے جراثیم موجود ہو سکتے ہیں۔ یہ جراثیم بچے کی آنتوں میں زہر پیدا کر دیتے ہیں، جس کے نتیجے میں سانس لینے میں دشواری اور پٹھوں کی کمزوری جیسی خطرناک علامات ظاہر ہو سکتی ہیں۔
Post: Dr. Syed Shoukat Bukhari
سانحۂ گل پلازہ
سانحۂ گل پلازہ ایک دل دہلا دینے والا اور نہایت افسوسناک واقعہ ہے، جس نے پورے معاشرے کو غم و اندوہ میں مبتلا کر دیا ہے۔ اس المناک حادثے میں جھلس کر شہید ہونے والے افراد کے جاں بحق ہونے پر دل بے حد رنجیدہ ہے۔ ہم شہداء کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ وہ مرحومین کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے، لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے اور زخمیوں کو جلد صحتِ کاملہ نصیب فرمائے۔
اللہ تعالیٰ ہمارے ملک کو ایسے اندوہناک حادثات سے محفوظ رکھے۔ آمین
09/11/2025
آج ہم شاعرِ مشرق، مفکرِ اسلام اور مصورِ پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کے یومِ ولادت کے موقع پر، ملتِ اسلامیہ اور برصغیر کے مسلمانوں کے لیے اُن کے افکار، بصیرت اور غیر معمولی کردار کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔
علامہ اقبالؒ ایک ایسی روحانی و فکری قوت کا نام ہیں جنہوں نے غلامی کے اندھیروں میں امید و خودی کی شمع روشن کی۔ انہوں نے ایک مایوس اور منتشر قوم کو بیداری، خودی اور عمل کا پیغام دیا۔
آج کی دنیا کو اقبالؒ کے اس پیغام کی اشد ضرورت ہے جہاں فرقہ واریت کے بجائے اخوت ہو، نفرت کے بجائے محبت ہو، اور طاقت کے بجائے انصاف کی بالادستی ہو۔
اقبالؒ کا نوجوان ملت کا معمار اور مستقبل کا شاہین ہے۔
حکومتِ پاکستان اقبالؒ کی فکر کی روشنی میں ایسی تعلیم کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے جو صرف روزگار کا ذریعہ نہ ہو بلکہ فکر، کردار اور اخلاق کی بھی اصلاح کرے۔
آج کی مختصر بات:
اگر آپ زندگی میں خوش رہنا چاہتے ہیں تو کسی بھی جملے کو اپنی ذاتی توہین نہ سمجھیں، بلکہ اسے بولنے والے کی کم ظرفی سمجھیں اور خاموشی سے آگے بڑھ جائیں۔
وطن عزیز کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء، غازیوں کو سلامِ عقیدت
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Leepa, District Jhelum Valley
Lipa