Grammar Public High School Mzd

Grammar Public High School Mzd

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Grammar Public High School Mzd, School, Near Zaman Chowk Chella Pul Muzaffarabad, Muzaffarabad.

26/05/2025
24/05/2025

*پیارے اساتذہ کے نام اہم پیغام*
گرمی میں شدت آ چکی ہے، اور ہر طرف لُو ہے.
ان دنوں درج ذیل باتوں کا خیال لازمی رکھیں۔
ٹھنڈے پانی کا انتظام یقینی بنائیں ۔ پانی پینے کے لیے جتنی بار بھی بچہ اجازت طلب کرے فورا جانے دیں ۔بلکہ ان کو بار بار پانی پینے کی ترغیب دیں ۔کیونکہ جتنی گرمی ہے گھر سے لائی ہوئی پانی کی بوتل ختم ہوجاتی ہے ۔
بریک میں بچوں کو دھوپ میں کھیلنے نہ دیا جائے ۔ کلاس روم میں اگر کھڑکی سے دھوپ آ رہی ہے تو وہاں کسی بچے کی نشست نہ ہو ۔ اگر بچے کھلے جوتے پہن کر آ رہے ہیں تو ان کو بوٹ پہننے پر مجبور نہ کریں ، یہ بچوں کے سکول ہیں فوجی ٹریننگ کیمپ نہیں ۔
اگر آپ کو محسوس ہو کوئی سٹوڈنٹ نڈھال ہے، چہرے کی رنگت زرد یا سفیدی مائل ہے ، بہت زیادہ ٹھنڈا پسینہ آ رہا ہے سر درد یا متلی کی شکایت کر رہا ہے تو نظر انداز کرکے اگلے ٹیچر کے حوالے کرنے کی بجائے اس کے گھر والوں کو بروقت مطلع کریں۔ اور کسی ٹھنڈی جگہ لٹا دیں۔ اور ریسکیو کو کال کرنا پڑے تو تاخیر مت کریں ۔
والدین بھی کوشش کریں کہ بچے لنچ میں تلی ہوئی یا پیکٹ کی اشیا لانے کی بجائے فروٹ ، فروٹ چاٹ یا گھر کا بنا ہوا صحت بخش کھانا لائیں ۔ اور ہمراہ ٹھنڈے پانی یا شربت کی بوتل ضرور بھیجیں ۔ کسی رکشے یا سائیکل پر سکول آتے جاتے ہیں تو سر ڈھانپنے کا کوئی ذریعہ ان کے پاس لازمی ہو ۔
اساتذہ کے پاس والدین کے جتنے بھی فون نمبرز ہیں ان کی تصدیق کروا لیجیے کہ نمبر تبدیل تو نہیں کر دیا گیا۔
طلبا پر کتابوں اور کاپیوں کا بوجھ کم کریں ۔ اس گرمی میں اتنے بھاری بستے اٹھانا آسان کام نہیں۔ کوشش کریں صرف ضروری کے کتابیں ان کے بیگ میں ہوں۔
آپ کا ذرا سا ساتھ کئی والدین اور بچوں کی پریشانی کم کر سکتا ہے
ایک بات ہمیشہ یاد رکھیں کلاس کی تعداد پچیس ہو یا پچاس۔۔۔اس کلاس میں ہر بچہ اپنے ماں باپ کا ایک ہی ہے۔ اور آپ نے اس کا خیال ہر حال میں رکھنا ہے ۔

Photos from Grammar Public High School Mzd's post 18/05/2025

pak army zindabad❤❤

17/05/2025

اظہار تشکر
بنیان المرصوص۔۔۔۔
پاکستان زندہ باد۔۔

17/05/2025

ب

08/10/2024

Dedication

8 اکتوبر 2005 کے
☆ ان جگنوؤں اور تتلیوں کے نام جنہیں دیکھ کر زندگی مسکراتی ہے-
☆ ان نوجوان جذبوں اور حوصلوں کے نام جو طوفانوں کا رخ موڑ دیتے تھے۔
☆ ان بزرگوں کے نام جن کی دعائیں ہر بلا کو ٹال دیتی تھیں لیکن اس كُن فيكون کے آگے انسان بے بس ہے۔

28/09/2024

"خواجہ حمید ممتاز"( مرحوم)

میری نظر میں ایک ماہر تعلیم ، بہترین ایڈمنسٹریٹر ہونے کے ساتھ ایک انتہائی نفیس انسان اور اپنے اصولوں کے پابند طاقتور شخصیت کے مالک تھے۔ گرامر سکول کے بانی کے طور پر انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اس دکھ کی گھڑی میں ہم ان کے خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ اور دعاگو ہیں کہ اللہ تعالٰی انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ ( آمین)

میری ان تمام بچوں اور بچیوں سے، خاص طور پر جو (1988) سے (1994) تک اور بعد میں 2023 تک کے طلباء جو اس ادارے سے مستفید ہوئے ہیں وہ جہاں کہیں بھی ہیں ان کے لیے دعائے مغفرت کریں۔

Regards: Nuzhat khanum
Principal Grammer public school chella Bandi MZD

08/06/2024

last day in school..
happy summer vacation.....

Want your school to be the top-listed School/college in Muzaffarabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Near Zaman Chowk Chella Pul Muzaffarabad
Muzaffarabad