25/09/2026
*اعزازِ کامیابی — مومنہ ظہیر کیانی*
الحمدللہ! القلم ایجوکیشنل نیٹ ورک کے لیے یہ ایک اور قابلِ فخر لمحہ ہے کہ ہماری ہونہار طالبہ *مومنہ ظہیر کیانی نے میرپور بورڈ میں مجموعی طور پر 17ویں پوزیشن حاصل کرکے ادارے، اساتذہ، والدین اور اپنے علاقے کا نام روشن کیا۔*
*اسی شاندار کامیابی کی خوشی میں آج القلم کالج گوجرہ کیمپس میں مومنہ ظہیر کیانی کا پرتپاک استقبال کیا گیا* اور انہیں اس نمایاں کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی گئی۔ اس موقع پر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی اور ان کی محنت، مستقل مزاجی اور تعلیمی لگن کو سراہا گیا۔
*مومنہ نے کلاسز میں طلباء سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اپنی کامیابی کے تجربات شیئر کیے اور محنت، نظم و ضبط اور مستقل مزاجی کو کامیابی کی بنیاد قرار دیا۔انہوں نے القلم ایجوکیشنل نیٹ ورک کی تعلیمی و تربیتی کاوشوں، اساتذہ کی رہنمائی اور ادارے کے مثالی ماحول کو خراجِ تحسین پیش کیا۔*
مومنہ کی کامیابی صرف ایک پوزیشن نہیں، بلکہ ہمارے طلباء کے لیے محنت، عزم اور بلند حوصلے کی ایک روشن مثال ہے۔
*ہم مومنہ ظہیر کیانی، ان کے والدین اور تمام اساتذہ کو اس شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔*
*القلم ایجوکیشنل نیٹ ورک جہاں خواب، محنت اور کامیابی ایک خوبصورت حقیقت بنتے ہیں۔*