05/06/2026
توسیع تاریخ رجسٹریشن
Empowering educators and promoting academic excellence across Azad Kashmir. Official platform of the Azad Kashmir Subject Specialists Association (AKSSA).
05/06/2026
توسیع تاریخ رجسٹریشن
05/06/2026
انٹرمیڈیٹ فرسٹ اینول 2026 ملتوی
05/06/2026
ثانوی عملی امتحان ملتوی
02/06/2026
تعطیلات موسم گرما
27/05/2026
ایلمنٹری کالجز کی بحالی کیوں ضروری۔
ایلمنٹری کالجز سے پوسٹوں کی شفٹنگ اور خاتمہ کی خبر نے تعلیم وتعلم سے وابستہ ہر فرد کوجھنجھوڑ کر رکھ دیا اوراس فیصلے نے کئ سوالات جنم دئیے ۔
کیا ریاست نے اتنا بڑا فیصلہ لینے سے پہلے کوئی departmental سروے کرایا ہے۔۔۔۔
کیا ریاست بھر کے ایلیمنٹری کالجز کی efficiency and utility اس قدر ناقص اور ناقابل قبول تھی کہ اداروں کو ختم کرنے کے سوا ریاست کے پاس دوسرا کوئی قابل قبول حل موجود نہ تھا۔
مان لیا جائے کہ یہ ادارے minimum کارگزاری اور ضرورت کے درجہ پر تھے۔کیا ریاست میں ٹیچرز ٹریننگ کا کوئی متبادل انتظام یا میکنزم موجود ہے۔
کیا ہم quality education کی دستیابی کیلیے peak potential کی سطح پر ہیں کہ اب ٹیچرز کو آن جاب ٹریننگ یا سپورٹ کی ضرورت بالکل نہیں ہے۔
کیا NTS کے تحت بھرتی ہونے اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ کی motivation کے فروغ۔سکول کے ماحول سے مطابقت پیدا کرنے۔ کلاس روم منیجمنٹ اور صلاحیتوں کو اجاگر کرنے۔ جدید تدریسی ٹیکنیکس سے متعارف کرنے اور موثر استعمال سے quality education کی بہتری کے لیے inspire کرنے میں ایلیمنٹری کالجز کا کوئی کردار نہیں ہے۔
کیا پبلک سیکٹر تعلیمی ادارہ جات کے لیے quality education کی فراہمیی آج بھی ایک بڑا چیلنج نہیں ہے۔یہ چیلنج ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتا جا رہا ہے۔ quality education کے اہداف کے حصول کے لئے ضروری reforms کے ساتھ ایلیمنٹری کالجز کو strengthen کرنے کی ضرورت تھی یا کہ ختم کرنے کی۔
کیا اندرون خانہ اس فیصلے سے ٹیچرز ٹریننگ کے لیے کسی پرائیویٹ ادارے کی انٹری کے لیے space create کرنا مقصود ہے۔
کیا ایلیمنٹری کالجز کو ختم کرنے کا فیصلہ دور حاضر کے چیلنجر سے کسی لحاظ سے بھی مطابقت رکھتا یے۔۔ پچھلے چند سالوں سے ایلمنٹری کالجز اور منیجمنٹ کے موثر coordination سے need base ٹیچرز ٹریننگ پروگرام کے ذریعے quality education کی دستیابی میں نمایاں پیشرفت سے ادارہ جات کی بحالی( تعداد میں اضافہ) عوام کا اداروں پر اعتماد سازی کے حصول جیسے مشکل چیلنجر میں نمایاں بہتری کو کیسے نظر انداز کیا جا سکتا ھے۔
ترقی یافتہ ممالک میں professional development کے لیے certificate courses ڈیزائن کیے جاتے ہیں یہ کورسز ان اداروں کی خود انحصاری کا ذریعہ ہوتے ہیں۔ اگر یہ کالجز حکومت پر بوجھ تھے تو لانگ ٹرم پالیسی کے مطابق اسی پیٹرن پر ریفارمز اور ڈاؤن سائزنگ کی پالیسی سے اداروں کو بحال رکھ کر خود انحصاری کی طرف گامزن کیا جا سکتا تھا۔
ان اداروں کے ختم کرنے کی پالیسی انتہائی غیر مناسب۔ غیر سنجیدہ اور افسوس ناک ہے۔ کسی سطح پر بھی اس پالیسی کی حمایت کی توقع نہیں کی جا سکتی۔ ریاست بھر کے ماہرین تعلیم اور اساتذہ کو چاہیے کہ اس پالیسی کے خلاف اور اداروں کی بحالی کے لیے اعلی عدلیہ سے رجوع کریں اور اداروں کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
غلام احمد عباسی ریٹائر پرنسپل سکول سیسر دہیرکوٹ
14/05/2026
تنخواہ و پنشن 20 مئی 2026
14/05/2026
منظوری تعلیمی پیکچ سکولز
13/05/2026
اختیارات کا ناجائز استعمال
13/05/2026
DDEO MIRPUR