District E&SE Officer-Male Neelum AJ&K

District E&SE Officer-Male Neelum AJ&K

Share

To showcase success stories of the education department male Neelum AJ&K

09/05/2026

Photos from District E&SE Officer-Male Neelum AJ&K's post 09/05/2026

نیلم (ایڈمن ڈی ای او آفس مردانہ )

معرکہ حق “بُنیانؐ مرصوص” کی مناسبت سے سیاحتی مقام جاگراں میں محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام کی ہدایات کے مطابق گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول جاگراں میں جملہ سرکاری تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات کے درمیان ایک پروقار تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سردار تبسم تھے جبکہ اساتذہ، والدین اور معززین علاقہ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔تقریری مقابلے کے لیے “نگاہِ مردِ مومن سے بدل جاتی ہیں تقدیریں” اور “رزمِ حق و باطل ہو تو فولاد ہے مومن” کے عنوانات مقرر کیے گئے تھے۔ طلبہ و طالبات نے ولولہ انگیز تقاریر، ملی نغمے، قومی ترانے اور خوبصورت ٹیبلو پیش کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔اس موقع پر ریٹائرڈ صدر معلم کاتب خان اعوان، مقامی یونٹ کے کیپٹن محمد قربان، اے ای او اعجاز حیدر اعوان، مدرس سید کمال حسین شاہ و دیگر بھی موجود تھے۔تقریب سے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سردار تبسم پرنسپل گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول جاگراں قاضی الفت حسین چغتائی، کیپٹن محمد قربان، کاتب خان اعوان، اے ای او اعجاز حیدر اعوان و دیگر مقررین نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی مثبت سرگرمیاں نوجوان نسل میں قومی شعور، حب الوطنی، اعتماد اور اتحاد کو فروغ دیتی ہیں۔ مقررین نے کہا کہ جاگراں کے جملہ سرکاری تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات میں سے تقریری مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں کو ضلعی سطح پر ہونے والے مقابلوں میں نمائندگی کاموقع دیا جائے گا۔تقریب کے اختتام پر کشمیر کی آزادی، شہداء کے بلند درجات، پاکستان کی سلامتی،استحکام اور ترقی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

26/03/2026

Elementary & Secondary Education Official
وادی نیلم آزاد کشمیر
Neelum Press Club

23/03/2026

#اظہارِتعزیت

کے تایا أبو وفات پا چکے ہیں ۔

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ ۔۔ 😭

رب تعالیٰ مرحوم کی مغفرت ، درجات بلند ، جنت الفردوس میں أعلیٰ مقام أور جملہ لواحقین کو صبرِ جمیل سے نوازے ۔۔ ۔
آمین

#

#ایڈمن

21/03/2026

وادی نیلم آزاد کشمیر
Elementary & Secondary Education Official
Athmuqam

21/03/2026

#أہلِ_اسلام_کو___عیدِسعید__مبارک

Photos from District E&SE Officer-Male Neelum AJ&K's post 13/03/2026

نیلم / آٹھ مقام [ ایڈمن ڈی ای او آفس مردانہ ]

کی کی #بزمِ_أدب_تقریب میں خصوصی شرکت و خطاب :-

رپورٹ :

سیشن 2025۔۔2026 کا ہفتہ وار آخری بزم ادب در گورنمنٹ بوائز پائلٹ ہائی سکول آٹھمقام نیو کیمپس شعبہ ہائی منعقد ہوا جس میں جناب رفیق صمد صاحب ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ ضلع نیلم نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں طلباء نے تلاوت و ترجمہ کے بعد حمد باری تعالٰی، گلہائے عقیدت بارگاہ رسالت بصورت نعت رسول کریم، تقاریر بموضوع 23 مارچ یوم پاکستان و رمضان المبارک کی اہمیت و فضیلت و فلسفہ، دو مختلف منتخب کلام اقبال، فنی سیگمنٹس اور طلباء کی دعا "یارب دل مسلم کو" پیش کی ۔
اساتذہ کرام میں خوشحال صاحب، مدثر الرحمان پیرذادہ چئیرمین بزم ادب و تقریبات کمیٹی اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ رفیق صمد صاحب نے خصوصی خطاب کیا جنھوں نے رمضان المبارک کی فضیلت ، محنت میں عظمت، امتحانات کی تیاری کے لئے سپیشل نصیحتیں، دنیا میں موجودہ جنگی صورتحال اور تربیت پر خصوصی سیشنز دئیے اور چئیرمین بزم ادب کمیٹی گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول آٹھمقام نے خاص طور پر دو نعت رسول کریم پیش کی اور بزم ادب اور ہم نصابی سرگرمیوں کی افادیت پر خصوصی بات کی۔ آخر پر جنرل سیکرٹری بزمِ ادب کمیٹی اشفاق بخاری صاحب نے دعا کے ساتھ سیشن کے آخری بزم ادب کا اختتام کیا جس میں امتحانات میں طلباء کی تیاری کے لئے خصوصی دعا، امت مسلمہ کو کفر پر غلبہ حاصل کرنے اور امت مسلمہ کے باہمی اتفاق کے لئے خصوصی دعا کی۔

#ایڈمن

Photos from District E&SE Officer-Male Neelum AJ&K's post 13/03/2026

نیلم / آٹھمقام [ ایڈمن ڈی ای او آفس مردانہ ]

" خلوص میں دیر سویر معنیٰ نہیں رکھتی " ۔

" دیر آمد درست آمد " ۔

جناب راجہ طفیل اور مدرس جناب وقاص خان نے

کو مبارکباد

دی اور نیک خواہشات و تمناٶں کا اظہار کیا ۔

#ایڈمن

#--- #--- #--- #--- #

05/03/2026

سرکاری سکول ۔۔۔۔۔ معیاری تعلیم

Want your school to be the top-listed School/college in Muzaffarabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Muzaffarabad