15/02/2025
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
ریڈ فاؤنڈیشن اسکول شاردا سے متعلقہ تمام بچوں کے والدین بالخصوص اور پوری شاردا میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کے والدین کو بالعموم میرا سلام عرض ہے ۔
بعد از سلام میں بہ حیثیت ذمہ دار ریڈ فاؤنڈیشن اسکول شاردا کچھ گذارشات عرض کروں گا یقین ہے پوری توجہ کے ساتھ سمجھ کر عمل کیا جاے گا ۔۔۔۔
1 ہم سب جانتے ہیں کہ تعلیم حاصل کرنا ہر فرد کا بنیادی حق ہے اور ریاست کے بعد والدین کا یہ فرض ہے کے وہ اپنے بچوں کو خوراک اور لباس جیسی بنیادی ضرورت کے ساتھ ساتھ اچھی تعلیم وتربیت کی بھی فکر کریں ہم سب کا کہنا ہے کہ ماحول خراب ہے بچوں کی تعلیم و تربیت اچھی نہیں ہوتی تو سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ماحول میں کون رہتا ہے جس نے ماحول کو خراب کیا ہوا ہے ۔۔۔۔۔؟؟
یقیناً ہم ہی ماحول میں رہتے ہیں اور ہماری ہی وجہ سے ماحول خراب ہے ہم سکولوں کو کوستے ہیں کہ سکولوں میں نہیں پڑھایا جاتا اور سکولوں والے کہتے ہیں کہ گھر کا ماحول ٹھیک نہیں ہے اس لیے بچے نہیں پڑھتے اور پھر سب کچھ کیے بغیر بیٹھ جاتے ہیں اس پر سال گزر جاتا ہے اور نتیجہ صفر(0)
ادارہ ہذا کے سالانہ امتحانات کے دوران بھی میں نے بچوں کو بنٹے کھیلتے ہوے دیکھا ہے اگر پیپرز کے دوران بھی بچے کھیلتے ہیں تو سال بھر میں کس قدر تیاری کے ساتھ سکول آتے ہوں گے ایسے بچوں کو کھیل سے روک کر پڑھنے کی عادت کون ڈالے گا ۔۔۔؟؟؟
تحریر لمبی ہو رہی ہے میں مختصر کرتا ہوں
ایلمنٹری بورڈ کے امتحانات 15 فروری 2025 یعنی کل سے شروع ہو رہے ہیں سب سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کو گھر خود ٹائم دیں ان کو پڑھنے کے علاؤہ کسی اور سرگرمی میں مبتلا نہ ہونے دیں اور نہ ہی بچوں کو کامیاب بنانے کے لیے امتحانی سنٹر کی طرف آکر اپنا وقت ضائع کریں اس قسم کی سرگرمی میں ملوث ہونے والوں کی پر زور مذمت کریں تا کہ معاشرے سے نقل جیسی لعنت کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔۔۔۔۔۔
ادارہ ہذا میں 20 فروری 2025 سے داخلے میرٹ پر اور بالکل محدود نشستوں پر شروع ہو جائیں گے اور انشاء اللہ 15 مارچ 2025 کو داخلے بند ہو جائیں گے اس کے بعد بالخصوص prep سے 8th تک تو مکمل بند البتہ نرسری میں بچے چھوٹے ہونے کی بنا پر چند دن لیٹ بھی بند ہو سکتے ہیں خواہشمند حضرات اپنے بچوں کو وقت کے اندر لے کر ادارے میں داخلے کے لئے تشریف لائیں۔ اور اگر کوئی بچہ اس وقت کے اندر بھی مطلوبہ کلاس کے میرٹ پر نہیں اترتا یا کوئی اور وجہ آڑے آتی ہے تو اسے داخل نہیں کیا جاے گا اور نہ ہی آپ اس پر شکوہ کرنے کی زحمت کریں ۔۔۔۔۔
خود بھی آگاہ رہیں اور دوسروں کو بھی آگاہ کریں تا کے مطلوبہ تاریخ کے اندر میرٹ پر داخلے ممکن ہو سکیں اس کے بعد آپ کو داخلے کے لئے سکول آنے کی زحمت بھی نہ کرنی پڑے۔
شکریہ