جامعہ اشاعت القرآن

جامعہ اشاعت القرآن

Share

جامعہ اشاعت القرآن مظفرآباد
بانی ومہتمم: شیخ القرآن حضرت مولانا قاری عبدالمالک توحیدی

Photos from ‎جامعہ اشاعت القرآن‎'s post 04/06/2026

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الحمد للہ

شیخ الحدیث حضرت مولانا فضل الوہاب صاحب کے فرزندِ ارجمند حافظ امان اللہ صاحب کی پُروقار تقریبِ ولیمہ۔

اس بابرکت موقع پر بانی و مہتمم جامعہ اشاعت القرآن شیخ القرآن حضرت مولانا قاری عبدالمالک توحیدی دامت برکاتہم، ناظمِ اعلیٰ و استاذ الحدیث جامعہ اشاعت القرآن حضرت مولانا قاری عبدالماجد صاحب، مرکزی رہنما جمعیت علماء اسلام پاکستان صوبہ سندھ اور استاذ الحدیث جامعۃ العلوم الاسلامیہ بنوری ٹاؤن کراچی حضرت مولانا قاضی منیب الرحمن صاحب، سرپرست جمیعت علماء اسلام جموں کشمیر حضرت مولانا قاری محمد افضل خان نقشبندی صاحب، موصول وفاق المدارس العربیہ پاکستان آزاد کشمیر حضرت مولانا عدنان علی شاہ صاحب، ممبر اسلامی نظریاتی کونسل آزاد کشمیر حضرت مولانا عتیق دانش صاحب، جملہ اساتذہ جامعہ و شیوخِ کرام، علماءِ عظام، فضلاء، طلبہ اور معزز شخصیات نے شرکت فرما کر تقریب کی رونقوں کو دوبالا فرمایا۔

اللہ تعالیٰ اس مبارک اجتماع کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، تمام حاضرین کو جزائے خیر عطا فرمائے اور اس نئے رشتۂ ازدواج میں خیر و برکت، محبت و الفت اور دائمی سعادت نصیب فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔

منجانب: شعبہ نشر واشاعت جامعہ اشاعت القرآن مظفرآباد آزاد کشمیر





#مظفرآباد
#کشمیر

04/06/2026
Photos from ‎جامعہ اشاعت القرآن‎'s post 03/06/2026

جمیعت علماء اسلام صوبہ سندھ کے مرکزی رہنما اور جامعۃ العلوم الاسلامیہ بنوری ٹاؤن کراچی کے استاذ الحدیث حضرت مولانا قاضی منیب الرحمن صاحب کی توحیدی ہاؤس آمد۔

شیخ القرآن فی الکشمیر حضرت مولانا قاری عبد المالک توحیدی دامت برکاتہم سے خصوصی ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر جامعہ اشاعت القرآن کے شیخ الحدیث حضرت مولانا فضل الوہاب صاحب اور قاضی محمد طیب صاحب بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران دینی، ملی اور سیاسی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ علماء کرام نے امتِ مسلمہ کو درپیش چیلنجز، دینی مدارس کی خدمات اور موجودہ حالات میں باہمی تعاون و اتحاد کی ضرورت پر گفتگو کی۔

اللہ تعالیٰ اکابر علماء کرام کی ان مساعی کو قبول فرمائے اور ملتِ اسلامیہ کے لیے انہیں مزید خیر و برکت کا ذریعہ بنائے۔ آمین۔

29/05/2026

اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن

حضرت مولانا سیف اللہ حقانی صاحب رحمۃ اللہ علیہ
رئیس دارالافتاء جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک
اس دارِ فانی سے رخصت ہو گئے۔

حضرت مولانا قاری عبدالمالک توحیدی حفظہ اللہ، بانی و مہتمم جامعہ اشاعت القرآن، اور جملہ اساتذہ کرام دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین 🤲










28/05/2026

یومِ تکبیر 🇵🇰

28 مئی وہ عظیم دن ہے جب پاکستان نے دنیا پر اپنی قوت، خودمختاری اور دفاعِ وطن کا لوہا منوایا۔
یہ دن قوم کی عظمت، اتحاد اور ملی غیرت کی یاد دلاتا ہے۔

جامعہ اشاعت القرآن کی جانب سے پوری قوم کو یومِ تکبیر مبارک ✨

اللہ تعالیٰ ہمارے وطنِ عزیز پاکستان کو ہمیشہ سلامت، مضبوط اور ترقی یافتہ رکھے۔ آمین

28/05/2026

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

دنیائے علم و دین کی عظیم شخصیت،
حضرت مولانا محمد طیب کشمیری
امام و خطیب جامع مسجد سبیل والی کراچی
انتقال فرما گئے۔

حضرت مولانا قاری عبدالمالک توحیدی
شیخ القرآن فی الکشمیر
و جملہ اساتذہ کرام جامعہ اشاعت القرآن
اس عظیم سانحہ پر گہرے رنج و غم اور اظہارِ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے،
ان کے درجات بلند فرمائے،
جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے
اور تمام پسماندگان و متعلقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔

منجانب:
جامعہ اشاعت القرآن
محلہ شاہناڑہ مظفرآباد آزاد کشمیر

26/05/2026

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

حضرت مولانا عبدالوحید قاسمی صاحب
صدر تحریک تحفظ ختم نبوت آزاد کشمیر
کے انتقالِ پُرملال پر

شیخ القرآن حضرت مولانا قاری عبدالمالک توحیدی صاحب
بانی و مہتمم جامعہ اشاعت القرآن

اور جملہ اساتذۂ کرام و منتظمین جامعہ اشاعت القرآن
دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے،
درجات بلند فرمائے،
اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین

منجانب:
جامعہ اشاعت القرآن

Want your school to be the top-listed School/college in Muzaffarabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address


Toheedi Mohallah
Muzaffarabad
13100