16/09/2026
🌟 الحمدللہ! فخر کا ایک یادگار لمحہ 🌟
ادارہ دار المودۃ حفظ اسکول، مظفرآباد آزاد کشمیر کی ہونہار طالبہ سیدہ علیمہ بتول نے آل پاکستان ترتیلُ القرآن مقابلہ 2025-26 میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ 🏆✨
اسی اعزاز کی مناسبت سے اسلام آباد میں جامعۃ الکوثر یونیورسٹی میں منعقدہ عظیم الشان تقسیمِ انعامات کی تقریب میں انہیں فرسٹ پوزیشن ایوارڈ سے نوازا گیا، جو حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ ساجد نقوی کے دستِ مبارک سے عطا کیا گیا۔ 💐
ماشاءاللہ! یہ کامیابی طالبہ کی محنت، قرآنِ کریم سے محبت اور اساتذہ کی بہترین تربیت کا ثمر ہے۔
دار المودۃ حفظ اسکول کے لیے یہ لمحہ یقیناً باعثِ فخر ہے۔ ❤️
اللہ تعالیٰ علیمہ بتول کو قرآنِ کریم کے ساتھ ہمیشہ وابستہ رکھے اور مزید کامیابیوں سے نوازے۔ آمین 🤲🏻