24/07/2026
جامعہ دارالعلوم الاسلامیہ چھتر مظفرآباد میں سہ ماہی امتحانات اختتامی مراحل میں داخل
جامعہ دارالعلوم الاسلامیہ چھتر مظفرآباد میں جاری سہ ماہی امتحانات اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔ شعبہ حفظ (بنین) میں جماعت اول تا جماعت نہم کے طلبہ، شعبہ درسِ نظامی (بنین) میں متوسطہ اول، متوسطہ دوم، متوسطہ سوم، درجہ اولیٰ، درجہ ثانیہ، درجہ ثالثہ اور تجوید للحفاظ کے طلبہ امتحانات میں مصروف ہیں۔
اسی طرح شعبہ بنات میں درساتِ دینیہ سے لے کر دورۂ حدیث تک کی طالبات بھی نہایت محنت، نظم و ضبط اور سنجیدگی کے ساتھ اپنے امتحانات دے رہی ہیں۔ امتحانات شفاف، منظم اور خوشگوار تعلیمی ماحول میں منعقد کیے جا رہے ہیں، جبکہ اساتذہ کرام نگرانی اور انتظامی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں انجام دے رہے ہیں۔
ادارہ کی انتظامیہ نے تمام طلبہ و طالبات کی کامیابی، علمی ترقی اور دینی خدمات کے لیے دعا کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ یہ امتحانات ان کی علمی استعداد اور تعلیمی معیار کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔