مرکزی پریس سیکرٹری سکول ٹیچرز آرگنائزیشن آزاد کشمیر

  • Home
  • Pakistan
  • Muzaffarabad
  • مرکزی پریس سیکرٹری سکول ٹیچرز آرگنائزیشن آزاد کشمیر

مرکزی پریس سیکرٹری سکول ٹیچرز آرگنائزیشن آزاد کشمیر سید مظہر گیلانی
مرکزی پریس سیکرٹری سکول ٹیچرز آرگنائزیشن آذاد کشمیر
مرکزی پریس سیکرٹری جوائنٹ ایجوکیشنل ایمپلائیز فیڈریشن آذاد جموں وکشمیر

مرکزی پریس سیکرٹری سکول ٹیچرز آرگنائزیشن آزاد کشمیر
22/09/2026

مرکزی پریس سیکرٹری سکول ٹیچرز آرگنائزیشن آزاد کشمیر

 #الحمدللہ 13000 فالوورز مکمل #مرکزی پریس سیکرٹری سکول ٹیچرز آرگنائزیشن آزاد کشمیر کے آفیشل پیج پر آپ سب کے اعتماد کا تہ...
21/09/2026

#الحمدللہ 13000 فالوورز مکمل
#مرکزی پریس سیکرٹری سکول ٹیچرز آرگنائزیشن آزاد کشمیر
کے آفیشل پیج پر آپ سب کے اعتماد کا تہہ دل سے شکریہ!
#ہم آپ اساتذہ کی آواز ہیں یہ کامیابی ہم سب کی مشترکہ کامیابی ہے۔
> شکریہ -
Teachers Organization Azad Kashmir

 #مرکزی صدر #سکول ٹیچرز آرگنائزیشن آزاد کشمیر  #جناب سردار تاصف شاہین صاحب کی  #ہمراہ آرگنائزیشن نمائندگان  #عزت ماب وزی...
18/09/2026

#مرکزی صدر
#سکول ٹیچرز آرگنائزیشن آزاد کشمیر
#جناب سردار تاصف شاہین صاحب کی
#ہمراہ آرگنائزیشن نمائندگان
#عزت ماب وزیر حکومت
#جناب ڈاکٹر مصطفی بشیر عباسی صاحب
#وزیر صحت
سے ملاقات
#سکول ٹیچرز آرگنائزیشن آزاد کشمیر کی قیادت نے
#وزیر حکومت کو وزارت کا قلم دان تقویض کیے جانے پر مبارک باد پیش کی
مرکزی پریس سیکرٹری سکول ٹیچرز آرگنائزیشن آزاد کشمیر

 #مرکزی صدر #سکول ٹیچرز آرگنائزیشن آزاد کشمیر  #جناب سردار تاصف شاہین صاحب کی  #ہمراہ آرگنائزیشن نمائندگان  #عزت ماب وزی...
18/09/2026

#مرکزی صدر
#سکول ٹیچرز آرگنائزیشن آزاد کشمیر
#جناب سردار تاصف شاہین صاحب کی
#ہمراہ آرگنائزیشن نمائندگان
#عزت ماب وزیر حکومت
#جناب راجہ ریاست صاحب
وزیر مال/بحالیات
سے ملاقات
#سکول ٹیچرز آرگنائزیشن آزاد کشمیر کی قیادت نے
#وزیر حکومت کو وزارت کا قلم دان تقویض کیے جانے پر مبارک باد پیش کی
مرکزی پریس سیکرٹری سکول ٹیچرز آرگنائزیشن آزاد کشمیر

 #مظفرآباد   #وزیرِ تعلیم  ایلیمنٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن آزاد کشمیر  #عزت ماب  #جناب انجنیئر عمیر نعیم ایڈوکیٹ  صاحب س...
18/09/2026

#مظفرآباد
#وزیرِ تعلیم ایلیمنٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن آزاد کشمیر
#عزت ماب
#جناب انجنیئر عمیر نعیم ایڈوکیٹ صاحب سے
#مرکزی صدر
#سکول ٹیچرز آرگنائزیشن آزاد کشمیر
#جناب سردار تاصف شاہین صاحب کی
#ہمراہ آرگنائزیشن نمائندگان اہم ملاقات
#ملاقات کے دوران
#معززاساتذہ کرام آزاد کشمیر کو درپیش اہم مسائل اور
#محکمہ تعلیم کی بہتری سے متعلق مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
#سکول ٹیچرز آرگنائزیشن آزاد کشمیر کی قیادت نے
#ریاست بھر کے معزز اساتذہ کرام کی طرف سے
#وزارت تعلیم کا قلم دان تقویض کیے جانے پر
#جناب وزیر تعلیم کو مبارک باد پیش کی
وفد کی جانب سے
#جناب عزت ماب وزیرِ تعلیم
#انجنیئر عمیر نعیم ایڈووکیٹ صاحب کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔
مرکزی پریس سیکرٹری سکول ٹیچرز آرگنائزیشن آزاد کشمیر

17/09/2026
17/09/2026

#آزاد کشمیر کابینہ کا پہلا اجلاس
#تعلیمی پیکج اور بھرتیوں سمیت اہم امور کا جائزہ
مظفرآباد:
#وزیراعظم آزاد کشمیر #بیرسٹر افتخار گیلانی کی زیر صدارت آزادکشمیر کابینہ کا پہلا اجلاس منعقد ہوا، جس میں
#تعلیمی پیکج 2026، ٹیچر ریکروٹمنٹ پالیسی، آسان کاروبار ایکٹ 2026 اور گورننس سمیت مختلف اہم امور کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں تعلیمی پیکج 2026 کا جائزہ لینے کے لیے تین رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی، جس میں وزراء وقار احمد نور، اظہر صادق اور عمیر نعیم شامل ہیں۔ کمیٹی تعلیمی پیکج کا جائزہ لے کر اپنی سفارشات پیش کرے گی۔
کابینہ کو ٹیچر ریکروٹمنٹ پالیسی کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی، جبکہ آسان کاروبار ایکٹ 2026 کے حوالے سے بھی کابینہ کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم بیرسٹر سید افتخار علی گیلانی نے کہا کہ حکومت کا مقصد عوام کے لیے آسانیاں پیدا کرکے ان کا اعتماد بحال کرنا ہے۔ کابینہ اور بیوروکریسی نے مل کر کام کرنا ہے، جبکہ عوام کی حقیقی نمائندگی سیاسی لوگ بہتر انداز میں کر سکتے ہیں۔
وزیراعظم نے تمام محکمہ جات کو ہدایت کی کہ تھرڈ پارٹی ریکروٹمنٹ کے قانون کے مطابق متعلقہ قواعد میں ضروری ترامیم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ تھرڈ پارٹی کے ذریعے بھرتیوں میں اہلیت اور صلاحیت کو بنیاد بنایا جائے گا۔
وزیراعظم نے شکایات پورٹل فعال ہونے تک وزیراعظم آفس میں شکایات ڈیسک قائم کرنے کی بھی ہدایت کی، تاکہ شہری اپنے مسائل اور شکایات براہ راست متعلقہ حکام تک پہنچا سکیں۔
انہوں نے کہا کہ گورننس بہتر بنانے کے لیے صرف مالی وسائل کی نہیں بلکہ رویے اور اندازِ کار میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔ گورننس کا رویہ ہر صورت تبدیل کرنا ہوگا اور جو اس عمل میں ساتھ نہیں دے گا وہ حکومتی ٹیم کا حصہ نہیں رہ سکتا۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کو مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق عوامی خدمت اور گورننس کے معاملات آگے بڑھانے ہیں۔
اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کو بھی ہدایت کی گئی کہ شہریوں کے لیے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا کی جائیں۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ کسی شہری کا حق کسی بھی صورت سلب نہیں ہونا چاہیے اور عوام کے زمینوں سمیت دیگر معاملات کو فی الفور حل کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
کابینہ اجلاس میں گورننس، عوامی سہولیات، شفاف بھرتیوں اور انتظامی امور سے متعلق وزیراعظم کی جانب سے دی گئی ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا گیا۔

Address

Gulshan Calonee
Muzaffarabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when مرکزی پریس سیکرٹری سکول ٹیچرز آرگنائزیشن آزاد کشمیر posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share