Mubarak Awan Govt Girls Higher Secondary School Chatter Domail MZD

Mubarak Awan Govt Girls Higher Secondary School Chatter Domail MZD Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Mubarak Awan Govt Girls Higher Secondary School Chatter Domail MZD, School, lower chatter, Muzaffarabad.

اسکول سٹاف کی جانب سے محترمہ سعیدہ میر زمان صاحبہ کو ریٹائرمنٹ پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔  آپ نے بطور ایلیمنٹری ٹیچر ...
20/05/2026

اسکول سٹاف کی جانب سے محترمہ سعیدہ میر زمان صاحبہ کو ریٹائرمنٹ پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
آپ نے بطور ایلیمنٹری ٹیچر برسوں تک ایمانداری، محنت اور خلوص کے ساتھ طلبہ کی تربیت کی۔
آپ کی خدمات ہمارے ادارے کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ اللہ آپ کی آئندہ زندگی کو صحت، سکون اور برکتوں سے مالا مال کرے۔ آمین

ایک استاد کی اچانک وفات واقعی دل دہلا دینے والا سانحہ ہے۔۔انا للہ و انا الیہ راجعون ہسٹری کی استاد کا یوں اچانک چلے جانا...
02/05/2026

ایک استاد کی اچانک وفات واقعی دل دہلا دینے والا سانحہ ہے۔۔
انا للہ و انا الیہ راجعون
ہسٹری کی استاد کا یوں اچانک چلے جانا صرف ایک کلاس کے خالی ہونے کا نام نہیں، یہ تو پوری تاریخ کے ایک باب کا بند ہو جانا ہے۔
*ادارہ ہذا کی ہسٹری کی سبجیکٹ سپیشلسٹ محترمہ روبینہ کوثر کی اچانک وفات *

آپ کا جانا صرف ایک استاد کا جانا نہیں، علم کی ایک شمع کا بجھ جانا ہے۔ آپ کی شفقت، محنت اور رہنمائی ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہے گی۔ اللہ آپ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین
*ایک شعر آپ کے نام:*
تاریخ کے اوراق پلٹ کر جو چلی گئیں
خود ایک تاریخ بن کر امر ہو گئیں

Guides participated in AJK Job Festival 2026 and some clips with PM of AJK
28/04/2026

Guides participated in AJK Job Festival 2026 and some clips with PM of AJK

گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول چھتر دو میل کے لیے یہ ایک قابلِ فخر لمحہ تھا کہ ادارے کی سابقہ معلمہ و گائیڈر محترمہ ار...
28/04/2026

گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول چھتر دو میل کے لیے یہ ایک قابلِ فخر لمحہ تھا کہ ادارے کی سابقہ معلمہ و گائیڈر محترمہ ارجمند قریشی صاحبہ نے تشریف لا کر پرنسپل صاحبہ کی تعیناتی پر دلی مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر انہوں نے ادارے کی طالبات کے لیے خوبصورت سیشز بھی پیش کیں۔
ان کی یہ محبت، وابستگی اور خلوص یقیناً ہمارے ادارے کے لیے باعثِ اعزاز ہے اور بچیوں کے لیے ایک حوصلہ افزا مثال بھی۔

Annual Result Day (Prize Distribution Ceremony)
16/04/2026

Annual Result Day (Prize Distribution Ceremony)

Alhumdulillah Elementary Board 100% Result
15/04/2026

Alhumdulillah Elementary Board 100% Result

03/04/2026
Admissions Open for session 2026-27
16/03/2026

Admissions Open for session 2026-27

"Had a productive Final Term Parent-Teacher Meeting at School today! Grateful for the teachers' efforts and insights int...
14/03/2026

"Had a productive Final Term Parent-Teacher Meeting at School today! Grateful for the teachers' efforts and insights into children's progress. Looking forward to working together for their success! "

Important Announcement:Annual Result (PTM)Will be held tomorrow:13-march-2026Timing:9:00am to 11:00am
12/03/2026

Important Announcement:
Annual Result (PTM)Will be held tomorrow:
13-march-2026
Timing:9:00am to 11:00am

Copiedپرنسپل محترمہ "رضوانہ ملک" صاحبہ ,گریڈ 20 میں باقاعدہ طور پر تعینات ہو چکی ہیں۔۔ماشاء اللہ۔۔۔۔ہم تمام سٹاف دل کی گ...
07/03/2026

Copied
پرنسپل محترمہ "رضوانہ ملک" صاحبہ ,گریڈ 20 میں باقاعدہ طور پر تعینات ہو چکی ہیں۔۔
ماشاء اللہ۔۔۔۔ہم تمام سٹاف دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔۔۔۔
یہ لمحہ ہمارے لیے صرف ایک رسمی موقع نہیں، بلکہ ایک جذباتی موڑ ہے۔
خوشی اس بات کی ہے کہ آپ گریڈ 20 میں ترقی پا کر ایک نئے ادارے کی قیادت سنبھال چکی ہیں… مگر دل کے کسی کونے میں ایک خاموش اداسی بھی ہے۔۔۔۔
جب آپ نے 2019 میں بطور پرنسپل تعیناتی کے ساتھ ہی اس ادارہ میں اپنا سفر شروع کیا تو وہ اتنا آسان نہ تھا۔۔۔۔ چیلنجز آتے رہے، حالات بدلتے رہے… مگر ایک چیز ہمیشہ ثابت قدم رہی۔۔۔۔
آپ کی محنت، سنجیدگی، اور ادارے کے لیے آپ کی سچی وابستگی۔
آپ نے اس ادارے میں بے شمار کام کیے۔۔ ایسے کام جو صرف فائلوں میں نہیں، بلکہ لوگوں کے دلوں میں محفوظ ہیں۔
آپ نے ادارے کو وقت دیا، سوچ دی، سمت دی،جس کی بدولت ادارے نے نہ صرف تعلیمی میدان میں بلکہ ہم نصابی سرگرمیوں،کھیلوں کے میدان میں بھی بہت سی کامیابیاں سمیٹیں۔۔۔
لکھنے کو تو بہت کچھ ہے مگر جو ہم نے آپ سے سیکھا۔۔۔۔
آپ کی دیانت اور شفقت نے اس ادارے کو گھر جیسا بنایا۔
آپ سے سیکھا کہ نظم و ضبط بھی نرمی سے ہو سکتا ہے۔
مشکل وقتوں میں آپ کا اطمینان ہمیں سنبھالتا رہا۔
آپ کے فیصلے ہمیشہ طا لبات کے بہتر مستقبل کے لیے تھے۔
آپ کی موجودگی سے ہمت ملتی تھی، اب یادوں سے ملے گی۔
آپ نے عزت دی، سکھایا، اور خود مثال بن کر دکھایا۔
یہ اسکول آپ کے اخلاق کی خوشبو سے مہکتا رہے گا۔
آپ جہاں بھی جائیں، خیر اور رہنمائی ساتھ لے جائیں گی۔۔
اب جب کہ آپ اس ادارے سے رخصت ہو چکی ہیں تو یوں محسوس ہو رہا ہے جیسے ادارے کا ایک مضبوط ستون اپنی جگہ سے ہٹ رہا ہے
آپ کی رہنمائی، آپ کی موجودگی… ہمیں بہت یاد آئے گی۔
اللہ تعالیٰ آپ کی نئی ذمہ داریوں میں بے پناہ کامیابیاں عطا فرمائے، عزت میں اضافہ کرے، اور ہر قدم پر اپنی حفاظت میں رکھے۔۔۔
آپ کی محنت، آپ کی شفقت اور آپ کی یادیں ہمیشہ اس ادارے کے در و دیوار میں زندہ رہیں گی۔
اس سکول کی دیواروں پر نتائج بدل جائیں گے، پر آپ کی اقدار یہیں ٹھہریں گی۔
دعا ہے اگلی منزلیں آپ سے ویسی ہی محبت کریں جیسے ہم نے کی۔۔۔۔۔
الوداع کے لفظ سے زیادہ ہم آپ کے لیے تشکر کا لفظ رکھتے ہیں۔۔۔۔۔
الوداع نہیں، بس شکریہ — سب کچھ کے لیے۔۔۔
ہماری دعائیں آپ کے اگلے سفر کے ساتھ ہیں
اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔ آمین۔

Address

Lower Chatter
Muzaffarabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mubarak Awan Govt Girls Higher Secondary School Chatter Domail MZD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category